نظم یا غزل کا فنی اور فکری جائزہ

السلام علیکم برائےکرم اصلاح فرمائیں کہ کسی بھی نظم یا غزل کا فنی اور فکری جائزہ کیسے لیتے ہیں؟ ہیت کو پہجاننے کا کوئی طریقہ کار؟
 

محمد وارث

لائبریرین
غزل کی ہیئت تو آسانی سے پہچانی جاتی ہے۔ مطلع ہوتا ہے، قافیہ ہوتا ہے، اکثر ردیف بھی ہوتی ہے۔ دو مصرعے مل کر ایک مکمل یونٹ ہوتے ہیں۔ نظم مختلف اقسام کی ہوتی ہیں، مسدس، مخمس، آزاد نظم وغیرہ وغیرہ۔

فنی جائزے کے لیے، علمِ عروض، علمِ قافیہ، علمِ بیان اور علمِ معانی وغیرہ پر عبور ہونا ضروری ہے۔

فکری جائزے کے لیے، شاعری کی تاریخ، مشہور شعرا کا کلام، ان شعرا کے عہد کی سیاسی تاریخ پر عبور، عمومی تاریخ، فلسفہ کے مبادیات حالاتِ حاضرہ وغیرہ سے شغف ضروری ہے۔
 
غزل کا فکری جائزہ لینا تو مشکل نہیں۔ اس میں آپ دیکھتے ہیں کہ صاحبِ غزل کا فطری رجحان کس طرف ہے، کس خاص حلقے کے ساتھ اس کا تعلق ہے جیسے حلقہ ترقی پسند، مارکسٹ وغیرہ۔ اس کے علاوہ صاحبِ غزل کے افکار و خیالات میں میں کونسے عوامل زیادہ مستعمل ہیں جب کہ فنی جائزے میں آپ اس کے فن سے بھی بحث کرتے ہیں۔ اس میں عروض وغیرہ شامل ہے۔
 
Top