نظم برائے اصلاح: فاطمہ اور فاختہ

جناب محترم الف عین صاحب، اور دیگراحباب سے اصلاح کی گذارش ہے۔
میری بیٹی فاطمہ (نو سال) اور بیٹا محمد (سات سال) کئی دنوں سے پوچھ رہے تھے کہ بابا آپ کیا لکھتے رہتے ہیں، جب میں نے بتایا کہ یہ شاعری ہے جیسے آپ کی اسکول کی کتاب میں نظم لکھی ہوتی ہے تو وہ ضد کرنے لگے کہ ہمیں بھی کوئی نظم لکھ کر دیں، تو یہ کچھ الفاظ لکھنے کی کوشش کی ہے، واقع اس طرح ہے کہ ہمارے اپارٹمنٹ کے ایک کمرے کی کھڑکی میں فاختہ نے انڈے دیے ہیں جن کو دیکھ کر یہ خوش ہو رہے تھے۔ بس اسی پر چند اشعار لکھ دیے ہیں جو آپ حضرات کی اصلاح کے منتظر ہیں۔

فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
فاطمہ کو نظر آئی جو فاختہ
بولی وہ اپنی امی سے بے ساختہ
گھونسلہ اس نے دیکھو بنایا ادھر
اب کھجاتی ہے وہ چونچ سے اپنے پر
کیوں نہیں ہے نظر اس کی پرواز پر
چونک جاتی ہے وہ ہر اک آواز پر
پھر محمد نے دیکھا اسے اک نظر
فاختہ نے بھی اپنے ہلائے تھے پر
پیار سے پھر جو سینے لگایا انھیں
سن کے امی نے سب یہ بتایا انھیں
گھونسلے میں پڑے ہیں جو انڈے وہاں
اس لیے مستعد ہے وہ بیٹھی یہاں
پاس جانا نہیں اب شرارت سے تم
دور رہنا وہاں سے شرافت سے تم
کھیل میں تم پریشاں نہ اس کو کرو
جاؤ اسکول کا کام پورا کرو
 
موجو

لائبریرین
بہت خوب نظم ہے چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے اب لکھنے والے بہت کم ہی ہیں
بھائی آپ اس میدان میں زور آزمائی ضرور کریں
 
زبردست صاحب ۔۔۔ بہت مبارک۔۔۔
بہت مہربانی جناب
بہت خوب نظم ہے چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے اب لکھنے والے بہت کم ہی ہیں
بھائی آپ اس میدان میں زور آزمائی ضرور کریں
جی انشاءاللہ ارادہ تو یہ ہی ہے، پھر جناب محترم محمد خلیل الرحمٰن کی راہنمائی سے اور حوصلہ بڑھ گیا ہے۔ پوری کوشش کروں گا۔
فاطمہ اور محمد یقینا محظوظ ہوئے ہوں گے. بہت خوب
میں نے فاطمہ کو کہا کہ یہ نظم میں فورم پر پوسٹ کروں گا اصلاح کے لیے تو کہنے لگی وہ کیا ہوتی ہے میں نے بتایا کے اپنے بڑوں سے مشورہ لینا اور ان کی رائے پر اپنی درستگی کرنا اس کو اصلاح کہتے ہیں تو وہ خوشی سے محمد کو کہنے لگی "آہا، محمد اب ہم مشہور ہو جائیں گے"۔ :):):)
 
الف عین

لائبریرین
خلیل میاں کی اصلاح سے آخری شعر درست ہو ہی گیا ہے۔ نظم ان ترمیمات کے بعد درست ہے۔
فاطمہ اور محمد کو بہت دعائیں
 
بہت شکریہ
زبردست ۔ کمال اور خوبصورت اشعار ہیں ۔
بچوں کے لیے لکھتے رہیے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین
ذرہ نوازی ہے ڈاکٹر صاحب، انشاءاللہ کوشش کرتا رہوں گا۔
بہت شکریہ محترم
خلیل میاں کی اصلاح سے آخری شعر درست ہو ہی گیا ہے۔ نظم ان ترمیمات کے بعد درست ہے۔
فاطمہ اور محمد کو بہت دعائیں
محترم الف عین صاحب، بہت شکریہ آپ کی شفقت کے لیے۔
 
عاطف ملک

محفلین
جناب محترم الف عین صاحب، اور دیگراحباب سے اصلاح کی گذارش ہے۔
میری بیٹی فاطمہ (نو سال) اور بیٹا محمد (سات سال) کئی دنوں سے پوچھ رہے تھے کہ بابا آپ کیا لکھتے رہتے ہیں، جب میں نے بتایا کہ یہ شاعری ہے جیسے آپ کی اسکول کی کتاب میں نظم لکھی ہوتی ہے تو وہ ضد کرنے لگے کہ ہمیں بھی کوئی نظم لکھ کر دیں، تو یہ کچھ الفاظ لکھنے کی کوشش کی ہے، واقع اس طرح ہے کہ ہمارے اپارٹمنٹ کے ایک کمرے کی کھڑکی میں فاختہ نے انڈے دیے ہیں جن کو دیکھ کر یہ خوش ہو رہے تھے۔ بس اسی پر چند اشعار لکھ دیے ہیں جو آپ حضرات کی اصلاح کے منتظر ہیں۔

فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
فاطمہ کو نظر آئی جو فاختہ
بولی وہ اپنی امی سے بے ساختہ
گھونسلہ اس نے دیکھو بنایا ادھر
اب کھجاتی ہے وہ چونچ سے اپنے پر
کیوں نہیں ہے نظر اس کی پرواز پر
چونک جاتی ہے وہ ہر اک آواز پر
پھر محمد نے دیکھا اسے اک نظر
فاختہ نے بھی اپنے ہلائے تھے پر
پیار سے پھر جو سینے لگایا انھیں
سن کے امی نے سب یہ بتایا انھیں
گھونسلے میں پڑے ہیں جو انڈے وہاں
اس لیے مستعد ہے وہ بیٹھی یہاں
پاس جانا نہیں اب شرارت سے تم
دور رہنا وہاں سے شرافت سے تم
کھیل میں تم پریشاں نہ اس کو کرو
جاؤ اسکول کا کام پورا کرو
بہت خوبصورت نظم ہے عظیم بھائی!
خلیل سر والی تجاویز میں بھی اسی طرح دینا چاہ رہا تھا پر ہمت نہیں ہوئی :p
فاطمہ اور محمد کیلیے بہت سا پیار اور بہت سی دعائیں۔
 
بہت خوبصورت نظم ہے عظیم بھائی!
خلیل سر والی تجاویز میں بھی اسی طرح دینا چاہ رہا تھا پر ہمت نہیں ہوئی :p
فاطمہ اور محمد کیلیے بہت سا پیار اور بہت سی دعائیں۔
جزاک اللہ بھائی، راہنمائی کرتے رہا کریں، یہ تو مہربانی ہے جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی۔
 
Top