عندلیب

محفلین
پاگل عادل آبادی (اصل نام : احمد شریف) ، حیدرآباد - انڈیا کے مقبول عام مزاحیہ شاعر تھے۔ (اُن کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے)۔ کسی بھی مشاعرے کو کامیاب بنانے کے لئے ان کی موجودگی ضروری سمجھی جاتی تھی۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ادبی تقاریب میں بھی انہیں بلایا جاتا تھا۔ ان کی کئی مشہور نظمیں اور غزلیں حیدرآبادیوں میں زبان زدِ عام ہیں۔
ان کی ایک بہت ہی مشہور نظم (جو ہم بچپن سے سنتے آ رہے ہیں) ، جو کہ مقبول عام فلمی نغمے "بابل کی دعائیں لیتی جا" کی طرز پر ہے ، شائد آج تک اردو میں انٹرنیٹ پر کہیں موجود نہیں ہے البتہ ان کی اپنی آواز میں اس نظم کی mp3 فائل ضرور مل جاتی ہے۔
امید ہے کہ آپ تمام کو بھی ضرور پسند آئے گی۔ :)

ناکام عاشق کی بددُعا

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

کھچڑی کی کبھی نہ یاد آئے
جا تجھ کو چنے کی دال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

ہر سال ہو تیری گود ہری
بچے ہوں تجھے دو چار ڈزن

پنکچر ہو ترے ناز و نخرے
ہو تیری اداؤں کا ایندھن

تُو بال ہے ٹیبل ٹینس کا
جا تجھ کو پتی فُٹ بال ملے

غارت ہو کچن میں حُسن تیرا
یہ روپ ہو تیرا باسی کڑھی

چیخے تُو کُڑک مرغی کی طرح
ہر ایک منٹ ہر ایک گھڑی

تُو جھڑکیاں کھائے شوہر کی
شوہر بھی گرو گھنٹال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

گالوں میں ترے پڑ جائیں گڑھے
چہرے پہ نکل آئے چیچک

یہ ریشمی زلفیں جھڑ جائیں
لگ جائے جوانی میں عینک

سسرا بھی تجھے خوں خوار ملے
اور ساس بڑی چنڈال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

شوہر ہو ترا لنگڑا لولا
ہو عقل سے پیدل چکنا گھڑا

ہو کھال بھی اس کی گینڈے سی
ڈامبر سے بھی رنگ پختہ ہو ذرا

کشمیر کی تجھ کو خواہش تھی
جا تجھ کو شہر بھوپال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

شادی کا کیا مجھ سے وعدہ
دھنوان سے شادی کر ڈالی

رَن آؤٹ مجھے کروا ہی دیا
اور سنچری اپنی بنوا لی

دل تُو نے جو توڑا پاگل کا
جا تجھ کو کوئی قوال ملے
 
Top