ناکام شاعرانہ مزاج عاشقوں کے نام۔۔۔

آوازِ دوست

محفلین
شاعری کے لیے شاعر ہونا ضروری ہے فقط، نامراد ہونا یا شرابی ہونا اضافی خصوصیات ہیں۔
بھلے وقتوں میں تو شائد شاعر ہونا ایک کیفیت بھی ہوا کرتی تھی کہ شاعر اکثر’' اے عشق ہمیں برباد نا کر'' کی چلتی پھرتی تصویر ہوا کرتا تھا اور اُس کا مفلس اور شرابی ہونا بھی اُسی شاعرانہ پیکج کا ایک ناگزیر حصّہ سمجھا جاتا تھا :)
 
آوازِ دوست

محفلین
چوہدری صاحب شاعر حضرات کو شعر سننے اور کہنے کی جو لت لگ جاتی ہے اُس سے بھی زیادہ شوق میں نے کرکٹ کے شیدائیوں کا کرکٹ میچ کے لیے دیکھا اور محسوس کیا ہے تو شاعری جس طرح ایک دماغی خلل سمجھی جاتی ہے کیا کرکٹ کی دیوانگی میں بھی معاملات کسی اور رُخ سے دیکھے جا سکتے ہیں؟ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
سر جی بس رہنے دیں تھیوری غلط ثابت ہو رہی ہے کہ محمد احمد بھائی شاعر بھی ہیں اور کرکٹ کے شائق بھی ہیں. آپ کو شاعری واقعی لطف نہیں دیتی یا اپوزیشن میں رہنے کو زیادہ انجوائے کرتے ہیں :)
 
سب ہارمونز کے رولے ہیں
 
سر جی بس رہنے دیں تھیوری غلط ثابت ہو رہی ہے کہ محمد احمد بھائی شاعر بھی ہیں اور کرکٹ کے شائق بھی ہیں. آپ کو شاعری واقعی لطف نہیں دیتی یا اپوزیشن میں رہنے کو زیادہ انجوائے کرتے ہیں :)
اے مینوں پچھیا جے ؟
 
شکیب

محفلین
اُسے کہنا!
ستمبر ختم ہو گیا ہے
اکتوبر، نومبر کے بعد دسمبر آنے والا ہے
تو
جتنا رونا ہے ابھی رو لے
دسمبر میں رو رو کر سیاپا نہ ڈالے!!

پبلک سروس میسج ٹو آل انجمن ناکام شاعرانہ مزاج عشاق​
پر مزاح کی ریٹنگ تو دے دی، اب جلدی سے یہ بتادیں کہ "سیاپا ڈالنا " کیا ہوتا ہے؟ :)
 
Top