ناخنوں کی ساخت میں شخصیت کے پوشیدہ راز ۔

ہر انسان کے ناخن دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں یہاں تک کہ بچوں کے ناخن بھی والدین سے جداگانہ ساخت کے حامل ہو سکتے ہیں۔ البتہ ناخنوں کی ساخت میں شخصیت کے راز بھی پوشیدہ ہوتے ہیں۔
نائجیریا کے ایک ماہر نے ہزاروں افراد کے ناخنوں کی ساخت اور ان کے کردار کا جائزہ لینے کے بعد بتایا ہے کہ اگر ناخنوں کا بغور جائزہ لے لیا جائے تو اس سے انسان کی پوشیدہ شخصیت بھی بے نقاب ہو سکتی ہے۔


nail1.jpg

چوڑے، لمبے اور مستطیل نما ناخن والے افراد پرسکون، بردبار، متوازن، آزاد اور وسیع تر ذہنیت رکھنے والی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ قابلِ بھروسہ ہوتے ہیں اور وہ اپنی گفتگو سے لے کر عمل تک میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ پیدائشی لیڈر بھی ہوتے ہیں۔


nail2.jpg

بہت چھوٹے اور مربع شکل والے ناخن ایسے ناخن جن لوگوں کے ہوتے ہیں وہ تیز دماغ، لچک دار مزاج اور دوسروں سے بہت اچھے تعلقات رکھنے والے ہوتے ہیں۔ وہ بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں لیکن اتنی ہی جلدی ان کا غصہ ختم بھی ہوجاتا ہے۔ البتہ وہ بہت
لالچی اور پرتشدد مزاج رکھنے کے علاوہ دوسروں سے جلن اور حسد کرنے والے بھی ہوتے ہیں۔



nail3.jpg

لمبے لیکن کم چوڑے ناخن یہ لوگ انتہائی انا پرست ہوتے ہیں اور موقع پرستی ان کی فطرت میں ہوتی ہے۔ یہ اپنے فائدے کے لیے کسی بھی موقعے سے فائدہ اٹھانا خوب جانتے ہیں۔ عیش پسندی ان کے مزاج کا لازمی حصہ ہوتی ہے اور وہ ہر وقت دوسروں کی توجہ کا مرکز بنے رہنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی برا مان جاتے ہیں ۔
روزنامہ جنگ
 

لاریب مرزا

محفلین
دلچسپ ہے!! اگر تینوں تصویروں کا بغور جائزہ لیں تو ہمارے ناخن پہلی والی تصویر سے ملتے جلتے ہیں۔ لیکن خصوصیات زیادہ ملتی جلتی نہیں ہیں۔ :biggrin:
 
لیکن خصوصیات زیادہ ملتی جلتی نہیں ہیں۔
پرسکون، بردبار، متوازن، آزاد اور وسیع تر ذہنیت رکھنے والی شخصیت


پنی گفتگو سے لے کر عمل تک میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

پیدائشی لیڈر بھی ہوتے ہیں۔
بہنا ہمارے خیال سے تو آپ تمام خصوصیات رکھتی ہیں۔:)
 
یہ سراسر آپ کا حسن ظن ہے عدنان بھائی!! ورنہ پرسکون، بردبار اور متوازن شخصیت بننے کے لیے ہمیں بہت وقت چاہیے۔ :)
بہنا آپ اپنے لب ولہجے سے تو ہمیں بہترین شخصیت کی حامل لگتی ہیں اور اس کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ آپ درس تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور میرے مشاہدے کے مطابق اس شعبے سے وابستہ افراد پُروقار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔:)
 
Top