نائی (باربر) سے بچنے کی "غیر آزمودہ" احتیاطی تدابیر

عثمان قادر

محفلین
فیس بک پر ایک دوست کی پوسٹ پر میرا کمنٹ
دوست کی پوسٹ:


سب یہاں آو اور جلدی جلدی بتاو نائی (باربر) سے بچنے کا کوئی طریقہ یا فارمولا کیا ہے یار جب بھی جاتا ہوں شیو کرنے میں ڈیڑھ گنٹھ لگا دیتا ہے اور مسلسل منہ پے ہاتھ پیھرتا رہتاہے اب بتاو میں کیا کروں؟

میرا کمنٹ:


اگر آپ کو اپنے نائی کی نیت پر شک ہے اور اس کے ہاتھوں سے آپ کو "ہاتھ" ہو جانے کا خطرہ ہے تو درج زیل چند "غیر آزمودہ" احتیاطی تدابیر اختیار فرمائیں ۔۔۔۔۔
جب نائی کے پاس جائیں تو منہ دھو کر نا جائیں بلکہ کچھ ایسی حالت ہو کہ
منہ سے رالیں ٹپک رہی ہوں ، وراچھیں پھٹی ہوئی ہوں ، آنکھوں میں "گِڈیں " لگی ہوئی ہوں ، ناک بہہ رہی ہو اور گالوں پر ناک کی صفائی کی باقیات ایسے جمی ہوں کہ بچپن کی چوٹ کا گمان ہو رہا ہو، قمیض کے سارے بٹن کھلے ہوں اور گردن پر میل کی کم از کم آٹھ تہیں براجمان ہوں قمیض کے گھیرے میں بھی ناک کی باقیات چوہوں سمیت سجی ہوئی ہوں ، شلوار کا ناڑا لٹک رہا ہو اور پاؤں میں چپل ٹوٹی ہوئی ہو اور ایڑھیوں کی دراڑوں میں سے خون رِس رہا ہو ، آپ کے وجود میں سے پسینے کی بو کے ساتھ ساتھ تھوڑی پیشاب کی بو بھی آ رہی ہو لیکن خیال رکھیے گا کہ پیشاب کی صرف بُو ہو شلوار گیلی نہ ہو ورنہ نائی آپ کو کرسی پر بیٹھنے نہیں دے گا ۔۔۔۔۔۔۔
یہ بس تھوڑی سے احتیاطی تدابیر اختیار فرمائیں انشاء اللہ نائی آپ کی شیو بغیر ہاتھ لگائے کر دے گا اور آپ "ہراسمنٹ" سے بچ جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ
(عثمان)
 
Top