نئے شادی شداؤں کے نام

حشر دیکھا تھا خالو کا ماموں کا بھی
اور دیکھی تھی تایا کی بھی بے بسی
میں یہ سمجھا تھا بزدل تھے وہ سب کے سب
اس لئے بیویوں سے گئے سب ہی دب
ان کے جیسا نہیں، تھا مجھے یہ یقیں
میں تو "میں" ہوں، نڈر ہوں میں بزدل نہیں
بعد شادی کے یہ راز مجھ پر کھُلا
بیویوں کی خدائی ہے بعد از خدا
یہ جو "شادی" ہے بیوی کی طاقت ہے یہ
جس کو کہتے ہیں شادی، سیاست ہے یہ
وہ سیاست سے مجھ کو دباتی گئی
دھیرے دھیرے مجھے وہ چباتی گئی
میں بھی ہشیار تھا، چال ایسی چلی
ہوش اس کے اڑے، وہ تو پگلا گئی
بعد اس کے سیاست سے آئی وہ باز
آپ بھی جاننا چاہتے ہیں وہ راز؟
ایک شادی کرو گے تو پچھتاؤ گے
دوسری لاؤ گے، سکھ تبھی پاؤ گے

واہ۔ بہت خوبصورت کلام جناب امجد علی راجا بھائی۔
بہت مزیدار اور مزاحیہ ہے
 
باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن رشتۂ ازدواج میں برکت سے کیا مطلب ہے آپ کا؟
آپ پر ہے کہ آپ کیا مراد لیتے ہیں، برکت سے مراد اضافہ بھی لے سکتے ہیں اور خیروبرکت بھی۔ مجھے کسی نے دعا دی تھی تو میں نے پہلے والی مراد لے لی، بس مراد بھر آئی :)
 
صبر کرنا مری جان ، رونا نہیں
زندگانی کو رو رو کے کھونا نہیں
اب کیا رونے پر بھی پابندی ہوگی :) یہ تو ساری عمر کا رونا اور آزاد زندگانی کا کھونا ہے :)
:great::zabardast1::good:
دکھتی رگ چھیڑ دی یار
میری شادی پر رخصتی کے وقت بیگم اپنے میکے والوں سے مل کر رو رہی تھی
گاڑی میں بیٹھ کر بھی روتی رہی میری ہمشیرہ نے ماحول کو شگفتہ کرنے کے لئے کہا
بھائی جان بھابھی رو رہی ہیں چپ کروائیں نا
میں نے کہا رونے دے یہ تو آج رو رہی ہے میں نے تو ساری عمر رونا ہے :p
 

جیہ

لائبریرین
ارے کہیں دھمکی تو نہیں دے رہیں بٹیا!

واضح ہو کہ ہم اپنی بیٹیوں سے ”بھی“ بہت ڈرتے ہیں، درِ شہوار خلیل اور ایمان خلیل اس بات کی گواہ ہیں۔
کتنی عمر ہے ان کی؟ بہت خوبصورت نام رکھے ہیں۔ اللہ نصیب اچھے کرے۔ مرے جیسا نصیب نہ ہو :(
 

عمراعظم

محفلین
سامنے کوئی بلی جو آئے نظر

کوئی حرکت سے اُس کی ، نہ کر در گُزر



ہاتھ اپنا بڑھا اور جوتا اُٹھا

کر جہنم رسید اس کو تو ، کرکے ٹھا!

یعنی۔۔۔۔ روزِ اوّل گُر بہ کشتن۔ والا قصہ۔
 
کتنی عمر ہے ان کی؟ بہت خوبصورت نام رکھے ہیں۔ اللہ نصیب اچھے کرے۔ مرے جیسا نصیب نہ ہو :(
ایک دُرِ شہوار بٹیا ہیں جو آرکیٹیکچر کے آخری سال میں ہیں
دوسری ایمان بٹیا ہیں جو اب پانچویں کلاس میں ہیں
تیسری جیہ بٹیا ہیں جن کے پاس اللہ میاں کا ایک خوبصورت سا تحفہ ہے جس کا نام عبداللہ گبین ہے۔ اللہ اس کا نصیب اچھا کرے اسے دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے اور اسے اپنی ماما کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
 

منصور مکرم

محفلین
کسی منچلے نے ابن سعید بھائی کی شادی پر مبارک باد کے دھاگے کو بارِ دِگر کھول دیا اور وہ اِک نئے سِرے سے مبارک بادیں وصول کرنے لگے۔ ہم نے بھی دوسروں کی دیکھا دیکھی ( تاریخ دیکھے بغیر) ایک عدد نظمِ مبارک باد لکھ ماری۔ پھر پتہ چلا کہ وہ تو پرانے شادی شدہ ہیں ، لہٰذا اب یہ نظم ہر نئے شادی شدہ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔ ( ہمیں وہ صاحب نظر آتو جائیں ذرا، جنوں نے چار سالہ پرانے دھاگے کو دوبارہ کھول کر سعود ابن سعید بھائی کو شادی کی مبارک باد دے ڈالی!)
ہاہاہاہاہاہاہاہا:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

منصور مکرم

محفلین
دکھتی رگ چھیڑ دی یار
میری شادی پر رخصتی کے وقت بیگم اپنے میکے والوں سے مل کر رو رہی تھی
گاڑی میں بیٹھ کر بھی روتی رہی میری ہمشیرہ نے ماحول کو شگفتہ کرنے کے لئے کہا
بھائی جان بھابھی رو رہی ہیں چپ کروائیں نا
میں نے کہا رونے دے یہ تو آج رو رہی ہے میں نے تو ساری عمر رونا ہے :p
:haha::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing:

زبردست جواب دیا ہےسید صاحب
 
Top