م س ایکسس کی فائل سے ایگزی فائل کنورٹر

سلیم احمد نے 'آئی ٹی کے سوال و جواب' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 18, 2009

  1. سلیم احمد

    سلیم احمد محفلین

    مراسلے:
    264
    کیا مائیکروسافٹ ایکسس کی فائل کو ایک ایگزی فائل میں کنورٹ کیا جاسکتا ہے ؟
    کیا مائیکروسافٹ ایکسس میں بنائی گئی ڈیٹا بنک کو مائکروسافٹ ایکسس کے بغیر ایک پروگرام کی صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. اکرم

    اکرم محفلین

    مراسلے:
    23
    جی بھائی اس کی صرف ایم ڈی ای فائل بنتی ہے۔جو کہ ایگزی فائل کی طرح ہو تی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. سلیم احمد

    سلیم احمد محفلین

    مراسلے:
    264
    کیا ایم ڈی ای فائل مائیکروسافٹ ایکسس پروگرام سے ہی بن جاتی ہے یا اس کے لئے کوئی اور ٹول یا پروگرام درکار ہوتا ہے۔ اگر ایکسس سے ہی بن جاتی ہے تو کیا اس سلسلہ میں‌کوئی طریقہ کار بیان کرسکتے ہیں ؟ اور کیا ایم ڈی ای فائل کو چلانے کے لئے کمپیوٹر پر ایکسس انسٹال ہونا ضروری ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. اکرم

    اکرم محفلین

    مراسلے:
    23
    جی ہاں بھائی ایم ڈی ای فائل بنانے کی سہولت ایکسس میں موجود ہے جب آپ اپنا سافٹ وئیر مکمل کرلیں تو ٹولز---ڈیٹابیس یوٹیلیٹیلز---میک ایم ڈی ای فائل اس سے آپ کے فارمز،رپورٹس اور کوڈنگ وغیرہ لاک ہو جائے گی۔
    ایم ڈی ای فائل کو رن کرنے کیلئے ایکسس کا پی پر انسٹال ہونا ضروری ہوتا ہے۔اس کے بغیر رن نہیں ہو گی۔ ایم ڈی ای فائل صرف سیکیورٹی پرپز کیلئے استعمال ہو تی ہے اور ایک کمپائلڈ فائل آپ کے پاس بن جاتی ہے۔
    بھائی اگر آپ کو کسی قسم کا ایکسس میں مسلہ ہو تو میں حاضر ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. سلیم احمد

    سلیم احمد محفلین

    مراسلے:
    264
    جزاکم اللہ۔
    لیکن میں چاہتا تھا کہ ایسا سافٹ ویر یا ٹول ہو جو کہ ایکسس کی ڈیٹا بنک کو ایک سافٹ ویئر میں کنور ٹ کردے ۔ یعنی اس کے لئے یوزر کو کمپیوٹر پر ایکسس انسٹال نہ کرنا پڑے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. اظفر

    اظفر محفلین

    مراسلے:
    782
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    اس کو پھر آپ ایگزی میں کنورٹ‌کرنا تو نہ کہیں ۔ یہ تو مکمل نیا پروگرام بنے گا
     
    • متفق متفق × 1
  7. سلیم احمد

    سلیم احمد محفلین

    مراسلے:
    264
    چلیں کنورٹ نہ سہی نیا پروگرام ہی بن جائے لیکن کیا ایسا ممکن ہے؟
     
  8. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,833
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    آخر ایسی کیا ضرورت پڑ گئی جناب؟ سمپل پی‌ڈی ایف بنا لیں نا!
     
  9. اکرم

    اکرم محفلین

    مراسلے:
    23
    بھائی جی آپ نے ایکسس میں کیا بنایا ہوا ہے؟ ذرا آپ مجھے بتاسکتے ہیں؟ اور کیا بنانا چاہتے ہیں؟
    اگر سافٹ وئیر بنایا ہوا ہے تو اس کی ایگزی ہرگز نہیں بنے گی۔ اور وہ فائل ایکسس کے بغیر نہیں چل سکے گی،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. سلیم احمد

    سلیم احمد محفلین

    مراسلے:
    264
    میں نے نہیں بنایا میرے ایک دوست نے ایکسس میں لائبریری کے لئے کتابوں کی ایک ڈیٹابنک تیار کی تھی ۔ اسی طرح وہ اس میں لائبریری ممبران کے لئے ایک سسٹم تیار کررہا تھا جس سے ممبران کو جاری کی گئی کتب کا حساب رکھا جائے ۔ لیکن یہ سب ایکسس میں ہی چلتا ہے ۔ اب اگر ایکسس ضروری ہے تو چلیں ایکسس ہی صحیح۔

    کیا آپ کے علم میں لائبریریز کے لئے کوئی سافٹ ویئر ہے جس میں یونی کوڈ کی سپورٹ موجود ہو ؟
     
  11. اکرم

    اکرم محفلین

    مراسلے:
    23
    آپ اس سسٹم کو اردو میں بنانا چاہتے ہیں تو آپ پلیز وہ سافٹ وئیر مجھے بھیج دیں میں آپ کو اردو میں کر دیتا ہوں۔اس کے لئے آپ کو سسٹم پر صرف اردو انسٹال کرنی پڑی گی اور آپ اپنے رپورٹس اور ڈیٹا انڑی میں اپنی مرضی کے فانٹ استعمال کرسکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. سلیم احمد

    سلیم احمد محفلین

    مراسلے:
    264
    آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ ایکسس میں اردو کا مسئلہ نہیں ہے ۔ اردو تو کمپیوٹر پر انسٹال ہے اور ایکسس میں بھی اردو استعمال کی ہوئی ہے۔ ڈیٹا بنک بھی اردو میں ہی ہے۔
    میرا مطلب ہے اگر کوئی اور سافٹ ویئر آپ یا کسی اور کے پاس ہے جو کہ ایکسس کے بغیر ہو یعنی ایک لائبریری کے لئے مکمل سافٹ ویئر جس میں یونی کوڈ یعنی اردو کی سہولت موجود ہو۔
     
  13. اکرم

    اکرم محفلین

    مراسلے:
    23
    اوکے نہیں بھائی میرے پاس ایسا کوئی سافٹ وئیر نہیں ہے اور نہ ہی کہیں دیکھنے میں آیاہے۔ بحرحال آپ گوگل سے کام لے سکتے ہیں۔
     
  14. ذیشان رسول

    ذیشان رسول محفلین

    مراسلے:
    114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جی بھائی آپ ایکسس کے بغیر بھی اس کو مکمل سوفٹ وئیر کی حالت میں بھی چلا سکتے ہو۔اور نہ صرف چلا سکتے ہو بلکہ اس کے ربن بھی اردو میں اوربٹن تو خیر آپ اردو میں خود ہی کر لو گے اس کے لئے آپ کو ایکسس رن ٹائم انسٹال کرنا پڑے گا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    4,924
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    ذیشان رسول بھائی! ذرا مزید تفصیل عنایت فرمائیے۔

    اب سے کوئی تیس سال ادھر ہمیں بھی یہی شوق تھا کہ اپنی لائبریری کے لیے ایک عدد ایگزی فائل بنائی جائے جس کو چلانے کے لیے ہر مرتبہ ایکسس کی ضرورت نہ ہو۔

    اللہ بخشے مرحوم ڈی بیس تھری پلس اور پھر بعد میں فوکس بیس وغیرہ میں ہم ایسی حرکتیں کیا کرتے تھے۔ درمیان میں کلپر نے تو مشکل ہی آسان کردی تھی۔ جب سے ایکسس آیا یہ سہولت ہم سے واپس لے لی گئی۔

    ہم نے وژول بیسک میں یہی پروگرام بنانا چاہا تو پتہ چلا کہ ہم صرف یوزر انٹرفیس بنا سکتے ہیں۔ باقی کیوریز کے لیے سی پلس استعمال کرنا پڑے گا۔ اب سی پلس ہماری استطاعت سے باہر تھی۔ نتیجتاً اس سارے سلسلے کو موقوف کردینا پڑا۔

    اب بھی کبھی کبھی راتوں کو اٹھ بیٹھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اگر ہم اپنی کتابوں کی لائبریری کے لیے ایک ڈیٹا بیس کی ایگزی فائل بناسکتے تو کیا عمدہ بات ہوتی۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  16. سروش

    سروش محفلین

    مراسلے:
    368
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Relaxed
    یہاں ملاحظہ کریں ۔ یہ ایم ڈی ای سے ایگزی کمپائلر ہے
    MDE COMPILER – Convert Access to EXE
    مکمل ورژن کے لئے گوگل کرلیں ، مل جائے گا ۔
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. شاہ زیب اسماعیل

    شاہ زیب اسماعیل محفلین

    مراسلے:
    69
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Mad
    کیا آپ کو جو معلومات چاہیے تھی وہ پوری ہو گی اگر نہیں تو میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    4,924
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    جزاک اللہ۔ ابھی ہم اس کے لیے وقت نہیں نکال پائے۔ آپ سے البتہ بچوں کے لیے لکھی ہوئی اپنی نظموں کی ایپ بنوالیتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟
     
  19. شاہ زیب اسماعیل

    شاہ زیب اسماعیل محفلین

    مراسلے:
    69
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Mad
    خلیل بھائی میں آپ کی بات نہیں سمجھا آپ کیا کہنا چاہتے ہیں
     
  20. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی محفلین

    مراسلے:
    10,213
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دراصل خلیل بھائی نے بچوں کے لیے نظمیں لکھی ہیں. کچھ انگریزی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ بھی کیا ہے. ان کی خواہش ہے کہ آپ ان کی نظموں پر ایک ایپ بنا دیں. :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر