میں محفل اور ایک سال

آج مجھے اردو محفل فورم جوائن کئیے ہوئے پورا ایک سال ہوگیا ہے ایک سال کیسے گزر گیا پتا ہی نہیں چلا ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملا .
اردو محفل کی مثال اس حسین وادی کی طرح ہے جہاں بہت سے لوگ سیاحت کی غرض سے آتے ہیں کچھ تو بس آئے گئے ہوتے ہیں اور کچھ اس وادی کی خوبصورتی میں کھو کر یہیں کے ہو کر رہے جاتے ہیں یہاں پختہ ذہن لوگ بھی ہیں، اور شرارت کے پتلے بھی، یہاں درویش صفت بھی ہیں دیوانے بھی کچھ عاشق بھی ہیں اور کچھ پروانے بھی.
گر میں اپنی بات کروں تو مانو ایک مقناطیسی قوت ہے اس محفل میں جو مجھے اپنی جانب کھینچتی رہتی ہے انوکھی آسودگی کا احساس ہوتا ہے پردیس میں ایک بےکلی رہتی تھی اور اب آسودگی کا مرکز اردو محفل ہے.
وہ کیا کہتے ہیں نا
عجیب کشمکش اضطراب ہے لیکن....
یہ حوصلہ بھی نہیں کھل کر آہ کروں

بس ایک تجھ سے ملنا گناہ ٹھہرا ہے
ملوں نہ تجھ سے بھلا کیسے یہ گناہ کروں

اندھیری شب کا مسافر ہوں اور تنہا ہوں
چراغ لاؤ کہ تخلیق مہر و ماہ کروں

کبھی تو مجھ کو بھی اپنی زبان پر قدرت ہو
کہ عرض حال کروں اور بے پناہ کروں
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل!! :daydreaming::daydreaming:
وقت تو واقعی جیسے پر لگا کے اڑ رہا ہے۔ کاش یہ پر ہمیں بھی لگ جائیں۔ :angel: :p
اردو محفل پر ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد!! آپ کے لیے تو بہت اچھا دن ہے آج :)
 

یاز

محفلین
مبارک ہو حمیرا جی۔
اردو محفل (اور ایسے کئی دیگر فورمز) پہ لوگ کسی اتفاق کے تحت ہی آتے ہیں، لیکن اپنی پسند اور اپنے مزاج کا ماحول دیکھ کر فورم پہ مستقل بسیرا کر بیٹھتے ہیں۔
اس تناظر میں خواجہ غلام فرید کے مشہور کلام "پیلو پکیاں" کے آخری اشعار کچھ ایسی ہی کیفیت بیان کرتے ہیں۔
خواجہ صاحب فرماتے ہیں

آیاں پیلوں چنن دے سانگے
اوڑک تھیاں فریدن وانگے
چھوڑ آرام قرار
ہکیاں بکیاں نی وے

ترجمہ: وہ آئیں تو پیلوں چننے کی خاطر تھیں لیکن فرید کی طرح تیرِ عشق سے ایسی گھائل ہوئیں کہ اپنا آرام سکون چھوڑ کر نقشِ حیرت بن گئیں
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو تھوڑا غیر ضروری سا نہیں محسوس ہوتا بہت سی دیگر زبانوں کی یورش کے بعد!!!!!!
ایسی بھی بات نہیں یہاں روزانہ کے پوسٹ ہونے والے مراسلوں کی اگر زبان کے لحاظ سے تقسیم کا جائزہ لیا جائے تو میرے خیال میں نوے فی صد سے بھی زائد مراسلے اردو میں ہونگے۔ دوسرا یہ کہ مختلف زبانوں کے متعلق مواد ہونے سے ظاہر ہے مختلف اور گونا گوں ترجیحات رکھنے والے صارفین بھی اس محفل کی طرف مائل ہونگے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ فورم کے پروٹوکول کا خیال رکھنا چاہیے، پنجابی زبان کے مراسلے پنجابی فور م ہی میں مناسب ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
پاکستان سے باہر رہتے ہوئے پاکستان کے حالات سے باخبری کا بہترین اور دلچسپ ذریعہ واقعی اردو محفل ہی ہے۔
 
Top