تعارف میں اور آپ!

حماد علی

محفلین
تو جناب سب سے پہلے تو خاکسار کی طرف سے حضور کے حضور میں سلام عرض ہے!
گزشتہ کافی دنوں سے یہاں موجود ہوں لیکن رکنیت اختیار نہیں کی تھی ۔ اپنے فیس بک پیج کے لیے کچھ تحریریں تلاش کر رہا تھا اسی دوران اردو محفل سے روشناس ہوا اور گزشتہ روز ہی رکنیت اختیار کی ۔ اپنے حلقہ احباب میں اردو بولنے اور پنجابی زبان سے اجتناب کرنے کی وجہ سے "بور" ، پاگل ، خبطی جیسے القابوں سے مشہور ہوں مزید یہ کے ناولوں اور کتابوں کے مطالعہ اور کھیلوں سے گریز کرنے کی وجہ سے "کتابی کیڑا" جیسے خوبصورت نام سے بھی جانا جاتا ہوں۔ اور یقین جانیے ایسی بیش قیمت خوبیوں کی موجودگی کا شائبہ مجھے یہاں موجود ارکان میں بھی ہو رہا ہے، اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے یہاں رکنیت اختیار کی۔ غزل لکھنے اور پڑھنے کا مشتاق تو بہت ہوں پر مجھے یہی لگتا ہے کے شائد ہی کبھی کوئ غزل لکھ سکوں یا کوئ شعر یاد رکھ سکوں بہر حال نام تو جیسا کے آپ سب جانتے ہیں میرا "حماد علی" ہے ۔ پاکستان کے شہر جھلم سے تعلق ہے اور یہاں کے "گورمنٹ کالج آف کامرس" میں آئ-کام کے پہلے سال میں زیرِ تعلیم ہوں۔
یقین ہے یہاں آپ جیسے قابل ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور میری قابلیت میں گراں قدر اضافہ ہو گا ۔
ولسلام!
آپ کی خیریت کا طالب
حماد علی۔
 
با ادب

محفلین
خوش آمدید ۔ آپ جیسی نئی نسل کے نوجوان جب کتابیں پڑھنے کے شوق کو ظاھر کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ اس شوق کو قائم رکھے آمین
 
Top