میک اپ ۔ زرداری سپیشل

محمدصابر

محفلین
وکی لیکس نے زرداری کے میک اپ کے خفیہ راز کو بھی لیک کر دیا ہے۔ جسے میں آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔

بھکاریوں جیسا میک اپ کرنے کے لئےضرورت ہے
سرخ سیاہی (یا جانوروں کا خون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے)
روئی
سفید گلو
ٹوتھ پک
اسفنج
wounds+2.jpg

زخم کے ارد گرد کا علاقہ بنانے کے لئے سفید گلو لگائیں۔
wounds+3.bmp

اور گلو خشک ہونے کا انتظار کریں۔
wounds+4.jpg

اصل زخم بنانے کے لئے ٹوتھ پک کا استعمال کریں۔
wounds+5.jpg

اسفنج کی مدد سے گلو کو پھیلا دیں۔
wounds+6.jpg

تھوڑی سی سرخ سیاہی کی مدد سے رگڑ کے نشان بنائیں۔
wounds+7.jpg

روئی اور سرخ سیاہی (زیادہ مقدار نہ لیں) کی مدد سے رگڑ کے نشانات بہتر کریں۔
wounds+8.jpg

خشک ہوتے ہی تقریباً آدھا کام ہو گیا۔
wounds+8.jpg

ٹوتھ پک کی مدد سے گلو کو پھیلائیں جس سے جلد کٹنے کا تاثر پیدا ہو۔
wounds+9.jpg

سرخ سیاہی کی مدد سے اندر کا حصہ بھریں۔
wounds+91.jpg

کچھ جگہوں پر سیاہی زیادہ اور کچھ جگہوں پر کم استعمال کریں۔ حقیقت کے قریب تاثر ابھرے گا۔
wounds+92.jpg

خشک ہونے کا انتظار کریں۔
wounds+92.jpg

لیں جی زخم مکمل ہوا۔
wounds+1.jpg

اب کسی ملک میں بھی جا کر بھیک مانگ سکتے ہیں۔
 
صابر صاحب آپ کو دریوزہ گری کا بڑا تجربہ ہے۔۔۔۔۔مجھے تو لگتا ہے پاکستان حکمران آپ سے ہی گداگری کے خالص کشکول بمع تراکیب بنواتے ہیں واہ کیا بات ہے آپ کے اس فن کی
 
شمشاد

لائبریرین
بابا جی لگتا ہے آپ کو بھی پھر دریوزہ گری کا خاصا تجربہ ہو گا جو صابر بھائی کو ایسا کہہ رہے ہیں۔ کیا اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
 
مجاز

محفلین
میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ کیا یہ بھکاری اصل میں کوئی زخم لگا کر آجاتے ہیں یا یہ بھی کوئی سائنس ہے :tongue: شکریہ آپ کی پوسٹ نے الجھن رفع کر دی :grin:
 
فخرنوید

محفلین
صابر صاحب آپ کو دریوزہ گری کا بڑا تجربہ ہے۔۔۔۔۔مجھے تو لگتا ہے پاکستان حکمران آپ سے ہی گداگری کے خالص کشکول بمع تراکیب بنواتے ہیں واہ کیا بات ہے آپ کے اس فن کی

بابا جی لگتا ہے آپ کو بھی پھر دریوزہ گری کا خاصا تجربہ ہو گا جو صابر بھائی کو ایسا کہہ رہے ہیں۔ کیا اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

ویسے کئی روح۔۔۔۔۔انی بابا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا طریقہ واردات بھی ایسا ہی ہوتا ہے÷
 
شمشاد جی یہ دو ٹیکینکل بندوں کی آپس کی بات ہے اگر آپ نے بھی دیارِ غیر میں یہ منافع بخش کاروبار شروع کرنا ہے تو آپ کو ایسے ہی سب کچھ نہیں سکھائیں گے بلکہ پہلے آپ کو فیس جمع کروانی پڑے گی پھر آپ سے ہم اپنے تجربات شیئر کریں گے۔
 
محمدصابر

محفلین
صابر صاحب آپ کو دریوزہ گری کا بڑا تجربہ ہے۔۔۔۔۔مجھے تو لگتا ہے پاکستان حکمران آپ سے ہی گداگری کے خالص کشکول بمع تراکیب بنواتے ہیں واہ کیا بات ہے آپ کے اس فن کی
بڑا افسوس ہے کہ میں نے آپ کے لئے اتنی محنت کی اور آپ نے پہلی دو سطروں کو بھی پڑھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور تبصرہ جھاڑ دیا۔ میں اس تبصرہ پر پُر زور احتجاج کرتا ہوں۔
 
رانا

محفلین
بہت زبردست صابرصاحب۔ میں بھی بھکاریوں کے زخموں کو بڑے تعجب کی نگاہ سے دیکھا کرتا تھا کہ اتنا گہرا زخم اور چہرے پر اس کی مناسبت سے تکلیف کے تاثرات کیوں نہیں۔ اب ارادہ ہے کہ کسی دن کسی بھکاری کے زخم کو بال پین سے اچانک زور سے کرید ڈالوں گا:grin:
(بس یہ دعا کریں کہ زخم اصلی نہ نکلے ورنہ میری تو لگ جائے گی واٹ بیچ چوراہے میں)
 
شمشاد

لائبریرین
روحانی بابا اپنا تجربہ اپنے پاس ہی رکھیں۔ اللہ تعالٰی مجھے عزت کی روٹی عطا فرما رہا ہے۔ الحمد للہ میں اس میں بہت خوش ہوں۔ یہ تجربہ اور کام آپ ہی کو مبارک ہو۔
 
بے فکر ہو کر اپنے کہے پر عمل کر ڈالیں۔ پیشہ ور بھکاریوں کے زخم اصلی نہیں ہوتے۔ میں ایک کو پکڑ چکا ہوں لیکن وہ اتنا ہٹا کٹا تھا کہ قابو میں ہی نہیں آیا اور اپنا بازو چھڑا کر بھاگ گیا۔
 
بڑا افسوس ہے کہ میں نے آپ کے لئے اتنی محنت کی اور آپ نے پہلی دو سطروں کو بھی پڑھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور تبصرہ جھاڑ دیا۔ میں اس تبصرہ پر پُر زور احتجاج کرتا ہوں۔
سوری سر اگر آپ کی دل آزاری ہوتئی تو۔

روحانی بابا اپنا تجربہ اپنے پاس ہی رکھیں۔ اللہ تعالٰی مجھے عزت کی روٹی عطا فرما رہا ہے۔ الحمد للہ میں اس میں بہت خوش ہوں۔ یہ تجربہ اور کام آپ ہی کو مبارک ہو۔

شمشاد جی ہم نے یہ سنا ہے جس راستے پر جانا نہیں اُس کا پوچھنا کیا تو ہم یہ سمجھے کہ شائد غیر ملک میں رہ کر اور عزت کی روٹی کما کما کر آپ کا دل بھی کچھ Changeکرنے کو چاہ رہا ہو اور آپ نے سوچا ہو کہ پردیس میں مجھے کون دیکھ رہا ہے اور پھر یہ کونسا کوئی برا کام ہے ہمارے ملک کے حکمران بھی تو یہی کام کرتے ہیں لیکن جناب آپ تو محسوس کرگئے اگر برا لگا ہے تو برنال لگایئے اور اگر ہماری بات پر طیش آگیا ہے تو معذرت قبول کر لیجیئو۔ بےشک اللہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے تو کچھ یوں لگ رہا ہے کہ آپ طیش میں آ گئے ہیں جو یہ الٹی سیدھی ہانک رہے ہیں۔

میں اگر ایسی باتوں پر طیش میں آنے لگتا تو پانچ سال ایسے ہی محفل میں نہ گزار دیتا۔
 
Top