میرا پاکستان۔۔۔میرا گجرات

یاز

محفلین
چودھری صاحب لوہیانوالا بائی پاس بن تے جائے فیر سیر وی کروا دیاں گے ۔
ابھی اگر تصاویر لیں تو صرف سیمنٹ سریا ہی آئے گا تصاویر میں ۔ اور ان فولادی تصویروں کی کسی کو کیا سمجھ آئے گی ۔ :LOL:

سیمنٹ، سریا کے فوٹو دیکھ کےاور کچھ نہیں تو پیرومرشد جناب arifkarim صاحب مدظلہ العالی کے لیے گو نواز گو کا نعرہ لگانے کا موقع ہی بن جائے گا، تسی پراگرس ویکھاؤ بس۔
ایہہ لو فیر۔۔ کر لو سیر کُجراں آلے دی۔

7db23345a7290a72c66ebc77d6ebf3b4.jpg

29cbd4fb171b6e955b972a18940e6983.jpg
 
یاز

محفلین
ادھر انٹرچینج کی اشد ضرورت تھی۔ ویسے کوئی اندازہ کہ کتنے عرصے تک مکمل ہو جائے گا ؟
جی ضرورت تو بہت تھی۔ لیکن بن جانے کے بعد سینکڑوں بلکہ ہزاروں افراد کے بیروزگار ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ جتنے بزنس میں نے اس اشارے پہ دیکھے ہیں، کہیں اور نہیں دیکھے۔ مرنڈا، گجرے، پاپ کارن، قلفیاں، دال سویاں، سکرین صفائی اور نجانے کیا کیا اس اشارے پہ میسر ہوا کرتا تھا۔

ایک سے دو ماہ میں تکمیل کا امکان ہے۔ "پنجاب سپیڈ" سے کام لیا جائے تو دو سے تین ہفتے کے اندر بھی کھل سکتا ہے، خصوصاََ مین لوپ۔
 
آہم۔۔۔۔ اس طرح تو ڈاکٹرز کے بیروزگار ہونے یا کم بزنس کے چانسز بھی بڑھ جائیں گے:battingeyelashes:
 
ایک سے دو ماہ میں تکمیل کا امکان ہے۔ "پنجاب سپیڈ" سے کام لیا جائے تو دو سے تین ہفتے کے اندر بھی کھل سکتا ہے، خصوصاََ مین لوپ۔
اس پر زیادہ سپیڈ سے کام ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ پھر کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے اور ایسے انٹر چینجیز نے سال ہا سال ہیوی ٹریفک کو جھیلنا ہوتا ہے۔
 
یاز

محفلین
لڑی کی مناسبت سے اپنے شاہین چوک (گجرات) کی زیارت بھی فرما لیں۔ اس پہ بھی ایک ماہ سے کم کا کام باقی رہ گیا ہے۔

861d8d4e37ad2fe94fd7e1d1a8578d19.jpg

849e856291ba3987756841f1ef16261c.jpg
 
لڑی کی مناسبت سے اپنے شاہین چوک (گجرات) کی زیارت بھی فرما لیں۔ اس پہ بھی ایک ماہ سے کم کا کام باقی رہ گیا ہے۔
اس جگہ پر مجھے کوئی بہت زیادہ کھجل خواری محسوس تو نہیں ہوتی تھی لیکن شاید یہ مستقبل میں بہت فائدہ مند ہو۔
 
جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو زیادہ مسئلہ نہیں ہوا کرتا تھا، لیکن شہر کی ٹریفک خصوصاََ پھالیہ اور کنجاہ جانے والی ٹریفک کافی متاثر تھی۔ جب سے گجرات پھالیہ ڈبل روڈ بنی ہے تو اس جانب کی ٹریفک میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
 
جب سے گجرات پھالیہ ڈبل روڈ بنی ہے
شاہین چوک سے پھالیہ والی سڑک پر کوئی 4، 5 کلومیٹر آگے ایک گاؤں میں کچھ عزیز رہتے ہیں۔ بہت عرصہ ہوگیا، اس سڑک پر سفر کیے ہوئے۔ ڈبل روڈ تو زبردست کام ہو گیا۔
گجرات ڈنگہ روڈ بھی ڈبل ہوئی ؟
 
یاز

محفلین
حالانکہ اس سڑک پر بہت زیادہ ٹریفک ہوتی ہے۔
اس کی کیا وجہ ہے ؟
ویسے اتفاق سے میں نے اس سڑک پہ کبھی سفر نہیں کیا۔
عموماََ دیہی علاقوں کو ملانے والی سڑکوں کو ڈبل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ نیز یہ سڑک صرف گجرات اور ڈنگہ کے درمیان ہے۔
عام طور پہ ان سڑکوں کو ڈبل کیا جاتا ہے جو نسبتاََ بڑے شہروں یا اہم مقامات کو ملاتی ہوں۔ جیسے گجرات پھالیہ روڈ کو ڈبل کرنے کے اہم مقاصد میں سے ایک گجرات-پھالیہ-کٹھیالہ شیخاں-سالم روڈ کے ذریعے موٹروے تک رسائی دینا ہے۔
 
عموماََ دیہی علاقوں کو ملانے والی سڑکوں کو ڈبل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ نیز یہ سڑک صرف گجرات اور ڈنگہ کے درمیان ہے۔
آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن یہی کلیہ کھاریاں ڈنگہ روڈ پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ شاید سب یورپین نژادوں کے ننھے منے سے گھروں اور ان کی چھوٹی چھوٹی سکوٹیوں کے لیے سنگل روڈ ناکافی تھی:tongueout: خیر ارباب اختیار وغیرہ وغیرہ ۔:cool2:
عام طور پہ ان سڑکوں کو ڈبل کیا جاتا ہے جو نسبتاََ بڑے شہروں یا اہم مقامات کو ملاتی ہوں
یہی گجرات ڈنگہ روڈ آگے جا کر منڈی بہاؤالدین شہر کو جا ملتی ہے یعنی اسے بین الاضلاعی شاہراہ کہا جا سکتا ہے۔
 
یاز

محفلین
آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن یہی کلیہ کھاریاں ڈنگہ روڈ پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ شاید سب یورپین نژادوں کے ننھے منے سے گھروں اور ان کی چھوٹی چھوٹی سکوٹیوں کے لیے سنگل روڈ ناکافی تھی:tongueout: خیر ارباب اختیار وغیرہ وغیرہ ۔:cool2:
کھاریاں ڈنگہ روڈ لوکل سڑک نہیں ہے۔ وہ تو براستہ منڈی بہاءالدین، ہیڈفقیریاں، بھلوال آگے سرگودھا تک جاتی ہے۔

یہی گجرات ڈنگہ روڈ آگے جا کر منڈی بہاؤالدین شہر کو جا ملتی ہے یعنی اسے بین الاضلاعی شاہراہ کہا جا سکتا ہے۔
گجرات سے منڈی بہاءالدین جانے کا دوسرا راستہ (یعنی براستہ پھالیہ) زیادہ مستعمل ہے۔
یہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے کہا جائے کہ چونکہ چوک سرائے کالا سے حطار والی سڑک شمالی علاقہ جات کو باقی ملک سے ملاتی ہے تو اس کو اپ گریڈ کر دیا جائے۔ یقیناََ یہ سڑک بھی ملاتی ہے (یعنی ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے)، لیکن چونکہ دیگر سڑکیں بھی ملاتی ہیں اور ان میں سے کچھ اپ گریڈ بھی کی جا چکی ہیں، یا کی جا رہی ہیں تو حطار والی سڑک کو مقامی ضروریات کے تحت تو اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے (یعنی لوکل انڈسٹری وغیرہ)، لیکن دیگر استدلال کے تحت نہیں۔
 
کھاریاں ڈنگہ روڈ لوکل سڑک نہیں ہے۔ وہ تو براستہ منڈی بہاءالدین، ہیڈفقیریاں، بھلوال آگے سرگودھا تک جاتی ہے۔
یہی کام ڈنگہ روڈ بھی کرسکتی ہے لیکن آپ کی بات بجا ہے

Top