حماد علی

محفلین
بیویاں تو بیچاری ہر دور میں ہی مظلوم ہوتی ہیں!!!:p
پھر چاہے وہ خرم جیسی تین برِ اعظموں پر حکومت کرنے والے سلطان کی ملکہ ہو یا پھر ایک بادشاہ کی ملکہ سے تنگ ایک کنیز!:whistle:
 
ایک شوہر ہوتے ہوئے اس لفظ پہ ہم اپنا شدیداحتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔:wasntme:
اور یہاں مسئلہ بلی کا نہیں " Bull " کا تھا
:rollingonthefloor:
جواب تو نہ آیا گھوری البتہ ضرور آگئی
:shocked:
" ہم.جن زلفوں. . . . . " یعنی ہمارا نام تو لیا ہی نہیں گیا تھا
:atwitsend:

گزشتہ روز رات پونےنو بجے یہ مراسلہ شائع کیا گیا ۔ تب سے اب تک صاحبہِ مراسلہ خیریت و عافیت سے ہیں یہ دیکھنا زیادہ ضروری ہے ۔ :noxxx:
ساری عُمر کا غصہ ایک ہی مراسلے میں نکال دیا گیا ہے اور اس پہ یہ ضد بھی ہے کہ وہ پڑھیں ۔ مطلب آ
Bullمجھے مار :D

ساری تحریر زبردست ہے ۔ بس دعا کریں کہ اب خیر خیریت ہی رہے :)
 
بہت عمدہ، شگفتہ تحریر ہے.
میں نے بھی اپنی ایک آدھ تک بندی بیگم کو پڑھائی. تو اگلے ہی دن فرمائش آ گئی کہ میرے لیے بھی غزل لکھیں.
میں نے کہا کہ جب بڑا شاعر بن جاؤں گا، تب تمہارے لیے لکھ دوں گا.

آپ یہ بتائیں کہ یہ شاعری نما ان کو سنائی ہے؟
بھائی اور کتنا بڑے ہونا ہے؟
پوری محفل آپ کی شاعری سے عقیدت رکھتی ہے۔
 
سید عمران

محفلین
مضمون پر تبصرہ بعد میں۔۔۔
پہلے یار لوگ یہ بتائیں کہ مراسلہ نگار کے بارے میں کیسے پتا لگالیا کہ مرد ہیں یا خاتون؟؟؟
ان کی پروفائل میں کچھ نہیں لکھا۔۔۔
پتا نہیں لوگ باگ شہر اور جنس چھپا کر کیا پالیتے ہیں؟؟؟
اپنی تو سمجھ سے باہر ہے!!!
:confused4::confused4::confused4::confused4:
 
بات تو پتہ کی ہے۔
 
سین خے

محفلین
یہ بے نیازی دیکھ کر ایسا خون کھول اٹھا کہ پوچھئیے مت. جی تو چایتا پاس پڑی جوتی اٹھا کر ایسا نشانہ باندھوں کہ وار خطا جانے کا کوئی احتمال نہ ہو لیکن وہ تمام آیات و احادیث یاد آگئیں جو میاں صاحب شوہر کی عزت و ادب کے زمرے میں ہمہ وقت سماعت کی نذر فرمایا کرتے. خدا کے بعد سجدہ جائز ہوتا تو شوہر کو ہوتا وغیرہ وغیرہ.
اور کچھ مجبوری یہ بھی تھی کہ اماں باوا نے ادب آداب تمیز سکھا رکھی تھی بد قسمتی سے.

بہت اچھا کرتی ہیں۔ کسی صورت بھی زبان درازی تو کرنی ہی نہیں چاہئیے۔ البتہ اگر کبھی طبعیت میں بہت زیادہ ابال محسوس ہو تو کوئی ہلکی پھلکی چیز جیسے کاغذ کا گولہ، کشن، ہئیر بینڈ وغیرہ اچھالنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر کچھ زیادہ ہی حیران گھوری نصیب میں آئے تو فرما دیا کیجئے "بلی تھی۔۔۔پیچھے۔ چلی گئی۔ اب نہیں ہے۔۔۔۔ پیچھے۔"

یہی " بہت خوب " نہ فرمانے والے شوہر چند ہی دن بعد کسی موصوفہ کی سٹھیائی ہوئی تحریر کی شان میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے پائے گئے.

اسے قسمت کہتے ہیں۔

اور ہم.بھی غزل کے اختتام میں ضرور ارشاد فرماتے زیادی سے زیادہ likes دے کر ثواب دارین حاصل کریں. غزل پیش خدمت ہے.
میرے ابا کے داماد
تیری بری بہت عادات
تیری اتنی موٹی توند
ہو دیو دار کی جیسے گوند
گنجا سر تیرا فٹ بال
تیرے گئے کہاں ہیں بال
تیری سیدھی نہ کوئی کَل
پھر بھی سنوں تیری بک بک
میرے ابا کے داماد
تیری بری بہت عادات
() اگر یہ غزل مطلع مقطع بحر قافیے ردیف اور اوزان سے خالی ہے تو آپ کا کیا جاتا ہے. ؟ کچھ غزلیں ایسی بھی ہوتی ہیں بس آپ کو پتہ نییں. اب ضروری تو نہیں ایک انسان تمام علوم.پہ عبوررکھتا ہو))

مجھے مرکزی خیال اور تشبیہات بہت پسند آئی ہیں۔ بحر کی بالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میاؤں نامے میں ایسی تک بندیاں ہی زیادہ موزوں لگتی ہیں۔
 
با ادب

محفلین
اس کی کیا وجہ ہے؟

کیونکہ جہاں تک ہم نے جانا (سُنا، پڑھا، دیکھا) ہے۔۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہی وہ واحد ہستی ہیں جن کا کہا غلط ہو ہی نہیں سکتا۔ ان کے علاوہ کوئی بھی ایسا انسان نہیں۔
اگر ایسا ہے آپ کے علم میں تو اس کی وجہ کیا ہے؟
پیاری بہن یہ فقط طنزاً کہا گیا ہے. ان مغرب زدہ ذہنوں پہ طنز ہے ھو مغربی مفکرین اور مصنفین کی تحاریر پر دل و جان سے ایمان لاتے ہیں اور انھیں غلط ماننے کو قطعاً تیار نہیں ہوتے
 
با ادب

محفلین
ایک شوہر ہوتے ہوئے اس لفظ پہ ہم اپنا شدیداحتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔:wasntme:

:rollingonthefloor:

:shocked:

:atwitsend:

گزشتہ روز رات پونےنو بجے یہ مراسلہ شائع کیا گیا ۔ تب سے اب تک صاحبہِ مراسلہ خیریت و عافیت سے ہیں یہ دیکھنا زیادہ ضروری ہے ۔ :noxxx:
ساری عُمر کا غصہ ایک ہی مراسلے میں نکال دیا گیا ہے اور اس پہ یہ ضد بھی ہے کہ وہ پڑھیں ۔ مطلب آ
Bullمجھے مار :D

ساری تحریر زبردست ہے ۔ بس دعا کریں کہ اب خیر خیریت ہی رہے :)
بہت شدید قسم کی خیریت ہے ..مجھے شروع سے یقین تھا وہ میرے مراسلے نہیں پڑھتے. آج ثابت ہو گیا ورنہ ہم تو خود بھی چاہتے تھے کہ ان کی بحر کی موجوں میں اضطراب ہو. لیکن کیا کیا جا سکتا ہے. ویسے اگر پڑھی بھی ہے تو وہ بیگم.کی رائے کی آزادی کا احترام کرتے ہیں یہ الگ بات کہ اس آزادئ اظہار کے بعد اپنے رویے میں تبدیلی کرنا یا نہ کرنا اس کے لئے وہ خود کو مجاز مطلق خیال کرتے ہیں.
 
با ادب

محفلین
مضمون پر تبصرہ بعد میں۔۔۔
پہلے یار لوگ یہ بتائیں کہ مراسلہ نگار کے بارے میں کیسے پتا لگالیا کہ مرد ہیں یا خاتون؟؟؟
ان کی پروفائل میں کچھ نہیں لکھا۔۔۔
پتا نہیں لوگ باگ شہر اور جنس چھپا کر کیا پالیتے ہیں؟؟؟
اپنی تو سمجھ سے باہر ہے!!!
:confused4::confused4::confused4::conf
اس تحریر سے پہلے میں " امامیات " کی لڑی میں کافی تحاریر لکھ چکی ہوں جن کے نیچے بڑا بڑا کر کے اپنا نام.لکھا ہے. " امامیات از سمیرا امام " میری آخری اور مصدقہ اطلاع کے مطابق سمیرا ایک خاتون ہی کا نام.ہو سکتا ہے. اور تعارف کے زمرے میں بھی میں اس پر سیر لا حاصل.تبصرہ کر چکی ہوں. اب اگر تسلیی ہو گئی ہے تو تبصرہ فرما دیجیئے
 
پہلا تو اس مراسلے کو ریٹنگ دیتے ہیں۔۔۔
کیوں کہ صرف ایک ریٹنگ سے تسلی نہیں ہوئی۔۔۔
معلوماتی کے علاوہ پسندیدہ، پُر مزاح، دوستانہ وغیرہ!!!
 
با ادب

محفلین
بہت اچھا کرتی ہیں۔ کسی صورت بھی زبان درازی تو کرنی ہی نہیں چاہئیے۔ البتہ اگر کبھی طبعیت میں بہت زیادہ ابال محسوس ہو تو کوئی ہلکی پھلکی چیز جیسے کاغذ کا گولہ، کشن، ہئیر بینڈ وغیرہ اچھالنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر کچھ زیادہ ہی حیران گھوری نصیب میں آئے تو فرما دیا کیجئے "بلی تھی۔۔۔پیچھے۔ چلی گئی۔ اب نہیں ہے۔۔۔۔ پیچھے۔"

اسے قسمت کہتے ہیں۔

مجھے مرکزی خیال اور تشبیہات بہت پسند آئی ہیں۔ بحر کی بالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میاؤں نامے میں ایسی تک بندیاں ہی زیادہ موزوں لگتی ہیں۔
یعنی واقعی مار دیا کروں؟ ؟ پر وہ جو اللہ تعالی کے پاس سب اعمال.کا ریکارڈ ہوتا ہے تو زیادہ نمبرز تو نہیں کٹیں گے نا؟ ؟

بہت شکریہ تبصرہ بہت اچھا ہے آپ کا
 
بہت شدید قسم کی خیریت ہے ..مجھے شروع سے یقین تھا وہ میرے مراسلے نہیں پڑھتے. آج ثابت ہو گیا ورنہ ہم تو خود بھی چاہتے تھے کہ ان کی بحر کی موجوں میں اضطراب ہو. لیکن کیا کیا جا سکتا ہے. ویسے اگر پڑھی بھی ہے تو وہ بیگم.کی رائے کی آزادی کا احترام کرتے ہیں یہ الگ بات کہ اس آزادئ اظہار کے بعد اپنے رویے میں تبدیلی کرنا یا نہ کرنا اس کے لئے وہ خود کو مجاز مطلق خیال کرتے ہیں.
صد شکر کہ آپ خیریت سے ہیں ۔ اللہ آپ کو اپنے امان میں رکھے ۔ آمین :)
ویسے آپ کے "وہ" بھی محفل پہ ہی ہوتے ہیں ؟؟ میں چونکہ زیادہ پُرانا نہیں ہوں اس لیے میرے اس سوال کو گُستاخی نہ سمجھا جائے:cool:
 
جس دن.مجھے یہ معلوم ہو جائے وہ ہوتے کہاں ہیں اس دن میں پورا چھ صفحات کا مراسلہ آپ کی خدمت میں ضرور پیش کروں گی.
 
Top