مہرنستعلیق ویب فونٹ جاری کر دیا گیا

تطویل کا فیچر ابھی توجہ کا مستحق ہے۔ :)
"س" کی الگ سے تطویل تو ہو رہی ہے، لیکن کسی لفظ کے درمیان یا آخر میں نہیں ہو رہی۔
درمیان میں کسی بھی حرف کی تطویل نہیں ہو رہی۔
 

متلاشی

محفلین
اپنے بلاگ میں ایمبیڈ کیا ہے۔ ویب اور ورڈ میں فونٹ کچھ مختلف رینڈر ہو رہا ہے۔
ویب بلاگ (فائر فاکس):
web_zpsf1i3oo2w.png~original

ایم ایس ورڈ 2016:
word_zpsekpw2l5g.png~original
مہرنستعلیق ویب کے آن لائن ٹیسٹ پیج پر ٹائپ کر کے دیکھیں یہی مضمون ۔ کیا وہاں صحیح رزلٹ آ رہا ہے ؟؟؟
 

متلاشی

محفلین
تطویل کا فیچر ابھی توجہ کا مستحق ہے۔ :)
"س" کی الگ سے تطویل تو ہو رہی ہے، لیکن کسی لفظ کے درمیان یا آخر میں نہیں ہو رہی۔
درمیان میں کسی بھی حرف کی تطویل نہیں ہو رہی۔
کشیدہ کی سپورٹ لیمٹڈ ہے ۔۔ فونٹ کے ویب پیج پر لکھا ہوا ہے۔۔ اور کریکٹر سیٹ سپورٹڈ چارٹ میں تفصیل درج ہے ۔۔
 
میں نے تو جیسے تیسے ایمبیڈ کیا ہے فونٹ۔
اچھا ہو جائے گا کہ اگر اردو بلاگ تھیم پر کام کرنے والے کسی بھائی سے ایک تھیم بھی بنوا لیں مہر ویب نستعلیق کے ساتھ۔ :)
 
اور لگے ہاتھوں اپنی ایپ میں ڈال کر چیک کیا ہے تو ایسا نتیجہ ہے. یہ سکرین شاٹ تو اینڈرائڈ 6.0 کا ہے. مگر میرے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ 4.3 میں بھی ایسا ہی رینڈر ہوا ہے. ابھی تمام ورژنز پر ٹیسٹ کرنا ہے. 4.3 پر ابھی تک کوئی نستعلیق درست رینڈر نہیں ہوا تھا. :)
Screenshot_2017-02-08-23-17-11_zpsvo83djpf.png
 

آصف اثر

معطل
اور آخر ہماری امیدیں بھر آئیں۔ لیگچروں کے پچاس کلو وزنی فونٹس سے جان چھوٹ گئی۔
عارف سے کہا تھا تو جواب ملا کہ خوبصورتی اور کریکٹر بیسڈ فونٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مجبورا لیگچرز استعمال کرنے پڑیں گے۔ لیکن یہ اصول اب غلط ثابت ہوگیا۔
ڈیسک ٹاپ ورژن کا انتظار رہےگا۔
 

دوست

محفلین
ڈیسکٹاپ پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ نصب ہو جاتا ہے ونڈوز میں۔
جمیل نوری نستعلیق کی کرننگ کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
 
اول تو اجرا کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ بعد ازاں چند مشورے ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
  • ورژن نمبر کو فونٹ کے نام کا حصہ نہ بنائیں (ایسا واقعی ہے یا نہیں اس کا ہمیں علم نہیں کیونکہ فونٹ ڈاؤنلوڈ نہیں کیا ہے)، بلکہ اس کی میٹا ڈیٹا میں یہ چیزیں شامل کر دیں۔ البتہ فائل کے نام میں ایسا کچھ شامل کرنے میں کوئی قباحت نہیں، گر چہ نہ شامل کرنا بہتر ہوگا تاکہ اپڈیٹ کے وقت پرانا نسخہ از خود اوور رائٹ ہو جائے۔
  • فونٹ کے نام میں اسپیس نہ ہو تو بہتر ہے، گر چہ اسپیس میں کوئی حرج نہیں، لیکن اس صورت میں سی ایس ایس فائل میں نام کو کوٹیشن مارکس میں لکھنا پڑتا ہے۔ اگر مناسب خیال کریں تو اسپیس کے بجائے ڈیش استعمال کر لیں اور نام کو یک لفظی نہ رکھنا چاہیں تو بھی دو یا تین الفاظ سے زیادہ طویل نہ رکھیں۔
  • اگر اس کا مقصد اس کے استعمال کو ویب پر رواج دینا ہے تو اس کے ویب پر استعمال کو سہل اور ہر براؤزر کے لیے قابل رسائی بنانا ضروری ہو گا۔ اس کے درج ذیل طریقے ہیں۔
    • اگر آپ کا منتخب کردہ لائسنس اس بات کی اجازت دیتا ہو تو گوگل ویب فونٹ ڈائریکٹری میں فونٹ کو شامل کر دیں۔ یہ ویب پیجیز میں فونٹ کو شامل کرنے کا سب سے سہل طریقہ ہو گا۔ گوگل فونٹس ڈائریکٹری میں خصوصی اجازت کے ساتھ ایسے فونٹ بھی شامل کیے جا سکتے ہیں جو بصورت دیگر عام استعمال کے لیے جاری نہ کیے گئے ہوں۔
    • فونٹ کو کسی سی ایس ایس فونٹ فیس جنریٹر سائٹ پر اپلوڈ کر کے اس کا بلٹ پروف پیکیج تیار کر لیں جس میں فونٹ ای او ٹی، ایس وی جی، ٹی ٹی ایف، ڈبلیو او ایف ایف، اور ڈبلیو او ایف ایف 2 فارمیٹس میں تبدیل کر دیا جائے گا اور ساتھ ہی فونٹ فیس امبیڈنگ کی ایسی سی ایس ایس مل جائے گی جو زیادہ تر براؤزرس میں سپورٹ کو یقینی بنائے گی۔
    • ان مختلف فورمیٹس کو آپ خود بھی اپنی سائٹ پر ہوسٹ کر سکتے ہیں اور ان کا یو آر ایل براہ راست استعمال کیے جانئے کے لیے مشتہر کر سکتے ہیں، لیکن یہ غیر ضروری اضافی ذمہ داری ہو گی اور سائٹ ڈاؤن ہونے پر بے شمار لوگ متاثر ہوں گے۔
 

سویدا

محفلین
مبارک ہو بہت بہت
جزاک اللہ خیرا ذیشان بھائی
اللہ آپ کو اور آپ کے والد محترم کو دنیا وآخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے آمین
سوال یہ ہے کہ کشیدہ کیسے ہوگا ورڈ میں بھی اور ان پیج میں بھی دونوں میں طریقہ بتادیجیے
 

arifkarim

معطل
اور آخر ہماری امیدیں بھر آئیں۔ لیگچروں کے پچاس کلو وزنی فونٹس سے جان چھوٹ گئی۔
عارف سے کہا تھا تو جواب ملا کہ خوبصورتی اور کریکٹر بیسڈ فونٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مجبورا لیگچرز استعمال کرنے پڑیں گے۔ لیکن یہ اصول اب غلط ثابت ہوگیا۔
ڈیسک ٹاپ ورژن کا انتظار رہےگا۔
لگیچرز پر مبنی ۵۰ کلو کے فانٹس اتنے ہی بھاری بھرکم ہوتے تو پرنٹ، ویب اور میڈیا پبلشنگ انڈسٹری کب کی ان کے متبادل کیریکٹر فانٹس کو اپنا چکی ہوتی۔
یاد رہے کہ پچھلے سال فروری کے مہینے میں کئی ممبران اس کیریکٹر یا لگیچر کی لڑائی کی وجہ سے کوچہ معطلین کی زینت بن چکے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ اسبار تاریخ دوبارہ دہرائی جائے۔ لگیچر اور کیریکٹر دونوں کے اپنے فوائد اور مسائل ہیں۔ ضرورت استعمال کے تحت درست فانٹ کا انتخاب کر لیں۔
باقی جہاں تک خوبصورتی کا سوال ہے تو صحیح خطاطی پر مبنی فانٹس ہمیشہ دلکش اور حسین ہوتے ہیں۔ چاہے وہ کیریکٹرز میں ہوں یا لگیچرز میں۔ نصراللہ مہر اور متلاشی کو اس عظیم کاوش پر مبارک باد پیش کرتے ہیں
 

سویدا

محفلین
مبارک ہو بہت بہت
جزاک اللہ خیرا ذیشان بھائی
اللہ آپ کو اور آپ کے والد محترم کو دنیا وآخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے آمین
سوال یہ ہے کہ کشیدہ کیسے ہوگا ورڈ میں بھی اور ان پیج میں بھی دونوں میں طریقہ بتادیجیے

از راہ کرم رہنمائی فرمایے ، شکریہ
 

متلاشی

محفلین
از راہ کرم رہنمائی فرمایے ، شکریہ
اس کے لیے تطویل کی کی استعمال کریں۔۔ یونیکوڈ چارٹ کے مطابق اس کی ویلیو ۰۶۴۰ ہے ۔۔ ۔نہیں تو سی سالٹ کی ویب سائٹ سے مہرفونیٹک کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کریں اور شفٹ کے ساتھ انورٹڈ کوماز والی کی پریس کریں ۔۔ تطویل حاضر ہو جائے گی ۔۔
نوٹ:۔ اس ورژن میں کشیدہ کی سپورٹ صرف لمیٹڈ کریکٹرز تک ہے۔۔ اس کی تفصیل سی سالٹ کی ویب پر موجود کریکڑ سیٹ سپورٹڈ کے چارٹ میں موجود ہے۔۔
 
Top