مہرجلی نستعلیق پروجیکٹ

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
اپنے پچھلے فونٹ مہرنستعلیق ویب کی کامیاب ریلیز کے بعد اب آئی ٹی یونیورسٹی کے تعاون سے مہر نستعلیق جلی فونٹ کے پروجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ فونٹ انشاء اللہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ انڈسٹری میں ایک انقلاب رونما کرے گا۔ اس فونٹ کے کچھ نمونہ جات ملاحظہ کریں۔

الحمد للہ !آج مہرنستعلیق جلی کی پہلی تختی از سرِ نو اس عزم کے ساتھ مکمل کی کہ لاہوری نستعلیق کو اُس کی پُوری رعنائی کے ساتھ فونٹ فائل میں سمویا جا سکے۔ ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ یہ خط لکھنے والے بہت سے خطاّط اور اہلِ نظرجوآج دستیاب ہیں کیوں نہ اُن اصحاب کی آراء حاصل کرلی جائیں۔مجھے یقین ہے کہ دوستوں کی تنقید اور مشوروں سے خط بہتر ہی ہو گا اور یہ کوئی میرا ذاتی فائدہ نہ ہوگا بلکہ اجتماعی طور پر اس اسلوبِ خط کی خدمت ہو گی۔ اسی جذبے سے اس فائل کو دوستوں سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ اور قوّی امید ہے کہ اسی جذبے سے دوستوں کا جواب بھی آئے گا۔
کُھل کر تنقید کریں اور مزید بہتر ہو گا کہ مقابلۃ بہتر شکل (جلی قلم سے) مجھے(نصراللہ مہر) یا ذیشان صاحب کو ارسال کردی جائے۔،تاہم اس تختی میں دوائر قدرے چھوٹے ہیں اور کشیدہ کی گہرائی کم رکھی گئی ہے، نقطے بھی کم رکھے جائیں گے،ایجز(Edege )آخری پوائنٹ پر جا کر توڑ دیے گئے ہیں نیز لفظی پیکر بھاری ہیں۔یہ چیز یں کمپیوٹر کی ضرورت ہیں۔ اس کا لحاظ رہے۔ اس درخواست پر نظر کرنے والے تمام دوستوں کا احسان مندہوں گا۔ خطّاط نصراللہ مہر
17629802_1263765600368017_8369022573118736071_n.jpg

 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
مہرنستعلیق ویب کو گوگل فونٹس میں شامل کیاجاسکتاہے؟
اس پر تو کافی بحث و مباحثہ ہوا تھا ، لائسنس پر آکر بات رک گئی تھی ۔ گوگل کی کچھ ضروریات ہیں شاید اس وجہ سے اب تک نہ ہوسکا ۔ اگر یہ کام ہوجائے تو بہت اچھا ہوجائے گا اور سی ایس ایس میں امبیڈینگ آسان ہوجائے گی تو ممکنہ طور پر اینڈرائڈ کے لئے بھی کارآمد ہوجائے گا (بغیر روٹ کے بھی) ۔
 

سروش

محفلین
سی ایس ایس میں تو خیر امبیڈنگ آسان ہے ، اس کے لئے گوگل کے فونٹس کی اتنی ضرورت نہیں پڑتی لیکن بہرحال گوگل فونٹس پراجیکٹ میں شمولیت ایک اعزاز ضرور ہے وہاں صرف نوٹو کی حکمرانی ہے اب تک ۔
 
السلام علیکم
دوستو! میں محفل میں نووارد ہوں۔ امید ہے آپ کی صحبت میں کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
فی الحال متلاشی بھائی کی خدمت میں گزارش ہے کہ مہر نستعلیق خط، میک سسٹم میں صحیح کام نہیں کر رہا۔ بطور مثال سکرین شاٹ خدمت میں پیش کرنا چاہ رہا تھا۔ کوشش کی لیکن سکرین شاٹ کو اس پیغام کے ساتھ لف نہ کرسکا۔ بہرحال ربط پیش خدمت ہے۔
Dropbox - File 11-04-2017, 11 38 01 PM.jpeg
 
Top