مِیڈو کا طوطا ۔ ابنِ انشا

فرحت کیانی

لائبریرین
مِیڈو کا طوطا
تین ہماری بہنیں چھوٹی
مل کر کھائیں آدھی روٹی
نہ پتلی نہ بالکل موٹی
مِیڈو ان میں سب سے چھوٹی
مِیڈو نے اِک طوطا پالا
اس طوطے کا رنگ نرالا
نیچے نیلا ، اُوپر کالا
ٹڈے ایسی آنکھوں والا

اس طوطے کی ہُوئی پڑھائی
دن بھر کر کے مغز کھپائی
شام کو دی مِیڈو نے دُہائی
لاکھ پڑھائیں ، خاک نہ بولے
دُم نہ ہلائے ، چونچ نہ کھولے
بہت کہو تو ہولے ہولے
فرش پہ مارے رہ رہ ٹھولے

بھائی نے سوچا اس کو بُلائیں
چھیڑا جو اس کو دائیں بائیں
طوطا بولا "کائیں کائیں"
مِیڈو بولی "ہائیں ہائیں"
میں نے اس کو طوطا سمجھا
یہ طوطا تو کوا نکلا

کلام: ابنِ انشا
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ تمہارے نام سے ایک برقی کتاب کب سے بنا کر رکھی ہے، اب تک پوسٹ نہیں ہوئی، ابھی ڈھونڈھتا ہوں کہ ان نظموں کو بھی شامل کر دوں!!
 
Top