موٹاپے میں مبتلا لوگ اور مذاق

جاسمن نے 'روز مرہ کے معمولات سے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 13, 2017

  1. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,307
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ایک موٹی خاتون کی شادی کی تصویر آج کل وائرل ہوئی ہے۔اور ہر طرف سے یہ تصویر شریک کی جا رہی ہے۔کوئی اسے بلیو ویل گیم سے منسلک کرتا ہے۔۔کوئی کسی اور طرح مذاق بناتا ہے۔اسی طرح ہم موٹے افراد کو دیکھ کے یا ان کی تصاویر شریک کر کے خود بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اور اوروں کو بھی اشارہ کرتے ہیں/شئیر کرتے ہیں کہ وہ بھی خوش ہوں۔
    شاید ہم لوگ جانتے ہوں کہ بعض اوقات موٹاپا ایک بیماری ہوتی ہے اور ہم میں سے کئی بیماری یا کسی اور وجہ سے موٹاپے کا شکار ہیں۔یا اگر ہماری اپنی کسی کوتاہی کی وجہ سے اپنا وزن بڑھ جاتا ہے تو بھی بہت سی اور طرح کی کوتاہیاں سب سے ہی ہوتی ہیں۔
    قرآن پاک کے مطابق مومن مرد مردوں کا مذاق نہ اڑائیں اور مومن عورتیں عورتوں کا مذاق نہ اڑائیں۔۔۔ہو سکتا ہے وہ ہم سے بہتر ہوں۔
    کیا موٹوں /معذور افراد کو شادی کرنے کا حق نہیں؟
    یا پھر انہیں زندہ ہی نہیں رہنا چاہیے؟؟؟؟؟؟؟
    یا پھر ایسا کیوں نہ کریں کہ انہیں ایک پنجرے میں بند کر دیں ۔آتے جاتے دیکھ کے خوش ہوا کریں۔ان لوگوں کا اس کے سوا مصرف بھی کیا ہے!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • زبردست زبردست × 2
    • متفق متفق × 1
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    2,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت عمدہ بہنا۔:)
    آج کل ہمارے معاشرے میں یہ بیماری بہت زیادہ عام ہوتی جارہی ہے۔اللہ کریم ہمیں سمجھ عطا فرمائے۔آمین
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    19,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جسمانی نقائص اور بیماریوں کا مذاق اڑانا، مذہبی نکتہ نظر سے ہٹ کر، اخلاقی طور بھی پر ایک گری ہوئی حرکت ہے۔
     
    • متفق متفق × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. La Alma

    La Alma محفلین

    مراسلے:
    1,328
    موٹے لوگ تو بہت کیوٹ لگتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    846
    ویسے وہ نیلی تصویر ہے کس کی، مجھے تو فوٹو شاپ لگتی ہے.
    موٹاپا ایک بیماری بلکہ ایک مرکب ہے بیماریوں کا.
    قد چھوٹا ہونا، رنگ کالا ہونا، ناک چپٹی ہونا، ان پر کسی کو اختیار نہیں ہے لہٰذا ان کا تو ہرگز مذاق نہیں بنتا.
    جب الف نون آتا تھا تو سب انجوائے کرتے تھے اس وقت بھی مجھے لگتا تھا کہ یہ کچھ ٹھیک نہیں ہے. پھر لورل اینڈ ہارڈی میں یہی ہوتا رہا. اس کے بعد تو کچھ اسٹیج ڈراموں میں حد ہی ہوگئی.
    خیر اچھا کیا یہاں لکھ کر. اس طرح کی یاد دہانیاں ہوتی رہنی چاہییں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    2,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کون سی تصویر ؟
     
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,106
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی یاد دہانی ضروری ہے، ورنہ اب یہ رویے ہماری عادتوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ انجانے میں بھی ایسے ہنسی مذاق میں شریک ہو جاتے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,307
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ایک ایسی خاتون کی ان کے دولہا کے ساتھ تصویر ہے جو موٹاپے کی بیماری کا شکار ہیں اور انہوں نے نیلے کپڑے پہنے ہیں۔آج کل سوشل میڈیا پہ شریک کی جا رہی ہے۔اور لوگ ہاہاہا اور دیگر کمنٹز دے رہے ہیں۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  9. ABDUL AR

    ABDUL AR محفلین

    مراسلے:
    1,685
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہم نے بھی ایک پوسٹ کی تھی موٹاپے کو کم کرنے کے لیے لوگوں نے کوئی دلچسپی نہیں دیکھائی ہم سمجھے بس لوگ سماٹ ہیں
     
  10. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    27,330
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    موٹاپے، رنگ اور شکل وغیرہ کا مذاق اڑانے والی کئی تصاویر سالوں سے وائرل ہو رہی ہیں جو کہ اخلاقی طور سے صحیح نہیں۔
     
    • متفق متفق × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. چودھری مصطفی

    چودھری مصطفی محفلین

    مراسلے:
    176
    بجا فرمایا۔
    یہ گھٹیا اور عامیانہ رویہ عام ہو تا جا رہا ہے۔

    ایک معروف شو میں مسلسل موٹاپے کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏ستمبر 15, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر