مولانا جامی اور خطاطی

الف نظامی

لائبریرین
کاتباں را ہفت خط باشد بطرز مختلف
ثلث و ریحان و محقق نسخ و توقیع و رقاع

بعد از آن تعلیق آن خط است کش اہل عجم
از خط توقیع استنباط کردند اختراع

یعنی خطاطوں کے لکھنے کے لیے سات مختلف رسم الخط ہیں۔ جن میں ثلث ، ریحان ، محقق ، نسخ ، توقیع اور رقاع شامل ہیں۔ اس کے بعد اہل عجم نے خط توقیع سے خط تعلیق ایجاد کرلیا۔
از مولانا عبد الرحمن جامی رحمۃ اللہ علیہ​
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نظامی صاحب، اس شعر کی بحر، بحرِ رمل مثمن محذوف اور وزن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن یا فاعلان ہے۔

تقطیع کرنے سے پہلے یہ عرض کردوں کہ مجھے خطوں کے ناموں وغیرہ کا کچھ علم نہیں ہے، اور دوسرے مصرعے میں جو 'توقیع' بر وزنِ توقیر پڑھا جا رہا ہے اس کو بحر کے لحاظ سے تَوقّیع' یعنی تَ وق قیع' ہونا چاہیئے بہتر آپ ہی بتا سکتے ہیں کہ اس کا صحیح تلفظ کیا ہے۔

تقطیع

کاتبا را - فاعلاتن
ہفت خط با - فاعلاتن
شد بطر زے - فاعلاتن
مختلف - فاعلن

ثلث ریحا - فاعلاتن
نو محق قق - فاعلاتن
او ت وق قی - فاعلاتن
عو رقاع - فاعلان
 
گرو جی

محفلین
یہ اتنی مشکل اردو ہے کہ میری سمجھ سے باہر ہے،
میں فارسی کی بات نہیں کر رہا فاعلاتن کی بات کر رہا ہوں
 
الف نظامی

لائبریرین
شکریہ نظامی صاحب، اس شعر کی بحر، بحرِ رمل مثمن محذوف اور وزن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن یا فاعلان ہے۔

تقطیع کرنے سے پہلے یہ عرض کردوں کہ مجھے خطوں کے ناموں وغیرہ کا کچھ علم نہیں ہے، اور دوسرے مصرعے میں جو 'توقیع' بر وزنِ توقیر پڑھا جا رہا ہے اس کو بحر کے لحاظ سے تَوقّیع' یعنی تَ وق قیع' ہونا چاہیئے بہتر آپ ہی بتا سکتے ہیں کہ اس کا صحیح تلفظ کیا ہے۔

تقطیع

کاتبا را - فاعلاتن
ہفت خط با - فاعلاتن
شد بطر زے - فاعلاتن
مختلف - فاعلن

ثلث ریحا - فاعلاتن
نو محق قق - فاعلاتن
او ت وق قی - فاعلاتن
عو رقاع - فاعلان

بہت شکریہ وارث صاحب، شعر میں غلطی تھی اب درست کیا ہے۔ دوبارہ دیکھیے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اور میں یہی سمجھتا رہا نظامی صاحب کہ میرا ہی تلفظ غلط ہے :) بہرحال شکریہ شعر درست کرنے کیلیئے!

بحر میں اسکی اوپر لکھ چکا، تقطیع یوں ہے:

کاتبا را - فاعلاتن
ہفت خط با - فاعلاتن
شد بطر زے - فاعلاتن
مختلف - فاعلن

ثلث ریحا - فاعلاتن
نو محق قق - فاعلاتن
نسخ تو قی - فاعلاتن
عو رقاع - فاعلان

بعد زا تع - فاعلاتن
لیق آ خط - فاعلاتن
است کش اہ - فاعلاتن
لے عجم - فاعلن

از خطِ تو - فاعلاتن
قیع اس تم - فاعلاتن
باط کر دن - فاعلاتن
دِخ تراع - فاعلان

تلمیذ

لائبریرین
ٹیگ کرنے ک شکریہ، راجہ صاحب۔
جامی (رح) نے رسم الخط کی سات اقسام کو ایک شعر میں کس عمدگی سے سمویا ہے۔ سبحان اللہ۔
کیا آپ نے جناب@فلک شیر صاحب کا دھاگہ 'اسلامی خطاطی کے نقوش' ملاحظہ فرمایا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ ضرور دیکھا ہوگا۔ اگر نہیں، تو ربط حسب ذیل ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اسلامی-خطاطی-کے-نقوش.56558/

انہوں نے ایسے ایسے شاہکار یہاں پرجمع کررکھے ہیں کہ دل عش عش کر اٹھتا ہے۔
 
بہت شکریہ۔ فلک شیر صاحب کا دھاگہ بہت اعلی خطاطی پر مشتمل ہے۔
 
Top