منقبت۔حضور نقیب الاولیاء حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہ حسنی جہانگیری قدس سرہ ۔ارشدی بلرامپوری

خواجہ حسن کی شان خواجہ نقیب ہیں
مرشد پیا کی جان خواجہ نقیب ہیں

محشر میں کیا روکےرضواں ہمیں بھلا
بخش کا سامان خواجہ نقیب ہیں

انعمت علیھم کےمصداق دیکھئے۔
کامل وہی انسان خواجہ نقیب ہیں


اےتشنہ لب آو سیرابی ملے گی
دریائے علم عرفان خواجہ نقیب ہیں

قرب خدا جو چاہےجبیں اپنی جھکائے
نائب محبوب سبحان خواجہ نقیب ہیں

وہ آئینہ نور حقاور شمع جہاں
دل جان بھی ایمان خواجہ نقیب ہیں

کرتا ہے فخر آپ پریہ ارشدی فقیر
اہل سلسلہ کی شان خواجہ نقیب ہیں

ارشدی بلرامپوری
 
آخری تدوین:
Top