معروف شاعر مقصود وفا کا ایک گلہ

آج ایک محترمہ نے میرا ایک شعر اپنے نام سے اپنی تصویر کے ساتھ( جس میں وہ بہت پرکشش انداز میں جلوہ افروز تھیں ) اپنی ٹائم لائن پر درج فرمایا.
مجھے اِس شعر پر اپنی ٹائم لائن پر دو سو سے کچھ اُوپر لائک سے نوازا گیا تھا جب کہ میرے اِسی شعر پر جو موصوفہ نے اپنی تصویر اور نام کے ساتھ پوسٹ کیا ہے آخری خبریں آنے تک تین ہزار کے قریب لائک مل چکے تھے....
ہمارا ادب اور ادب شناسی اِس صورتحال سے دوچار ہے کہ یہ طے کرنا مشکل ہو چکا ہے کہ اِس پر رویا جائے یا ہسا جائے.
میرا خیال ہے کہ ایک زور دار قہقہہ لگایا جائے.

بحوالہ فیس بک پروفائل مقصود وفا:
Maqsood Wafa | Facebook
 
یہ مسئلہ اتنا پھیل چکا ہے، کہ کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ لہٰذا تخلیق کار صرف قہقہہ لگانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
 
یہ مسئلہ اتنا پھیل چکا ہے، کہ کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ لہٰذا تخلیق کار صرف قہقہہ لگانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ مقصود وفا جیسے معروف شاعر کا کلام جو کہ وہ اپنی پروفائل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت فعال ہیں ، ان کی فرینڈ لسٹ میں موجود ہوکر اپنے نام کے ساتھ شئیر کر لینا کس قدر ہمت اور بے شرمی کی بات ہے۔ میں نے دیکھا ہے لوگ غیر معروف لوگوں کے ساتھ یہ رویہ زیادہ روا رکھتے ہیں لیکن معروف لوگوں کے ساتھ ایسا کرنا واقعی ہمت کی بات ہے۔ ایک دوست کی ایک نظم جو یومِ آزادی کے حوالے سے تھی، ایک اجنبی شخص کے نام کے ساتھ فیس بک پر شئیر ہوئی دیکھی تو میں نے دوست سے رابطہ کیا، انھوں نے بڑے دکھ سے بتایا کہ ان کے ساتھ ایسا پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے جس کی وجہ ان کا معروف نہ ہونا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
یہ بہت بڑا المیہ ہے۔اس سوچ کو پروان چڑھانا چاہیے کہ کسی شعر یا اقتباس کو ہمیشہ اصل حوالے یا شاعروغیرہ کے نام کے ساتھ ذکرکریں۔ویسے ہمارے یہاں کسی "چیز" کو چرالینا غلط سمجھا جاتا ہے پر اسی اخلاقی چوری کی اتنی پروا نہیں کی جاتی۔حالانکہ کسی کی تخلیق کو اپنے نام سے پیش کرنا زیادہ سنگین جرم ہے۔
 
La Alma

لائبریرین
آج ایک محترمہ نے میرا ایک شعر اپنے نام سے اپنی تصویر کے ساتھ( جس میں وہ بہت پرکشش انداز میں جلوہ افروز تھیں ) اپنی ٹائم لائن پر درج فرمایا.
ایسی پذیرائی پر تو شکریہ بنتا ہے . الٹا موصوف گلہ کر رہے ہیں . نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں .
 
آصف اثر

معطل
میرے ایک اسٹوڈنٹ نے اسکول کے تقریب میں ایک نظم کے مقطع میں شاعر کےتخلص کی جگہ اپنا نام پڑھا۔ جس پر میں نے اسے سخت جھاڑ پلائی۔ اور اس کی سنگینی سے آگاہ کیا تب کہیں جاکر اسے اندازہ ہوا کہ وہ کیا غلطی کر بیٹھا ہے۔
ہم نقال قوم ہے۔ اس طرح کی حرکتیں باعثِ تعجب تو نہیں قابلِ گرفت ضرور ہیں۔
 
Top