مطالعہ ، صرف ذہن کو نہیں شخصیت کو بھی بدل دیتا ہے

محبوب الحق

محفلین

مطالعہ ، صرف ذہن کو نہیں شخصیت کو بھی بدل دیتا ہے


یوں تو سب جانتے ہیں کہ کتابوں کا مطالعہ آپ کے علم ،آپ کے ذخیرہ الفاظ اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے ۔
تا ہم ماہرین کہتے ہیں کہ کتابوں سے دوستی کے صرف یہی چند فوائد نہیں بلکہ ایک کتاب سے آپ کے جسم اور سماجی
شخصیت کو بھی متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔مطالعہ کا شوق ناصرف آپ کی یاداشت کو بہتر بناتا ہے بلکہ یہ آپ کے
دماغ کو الزائمر امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے اور ذہنی تناؤ کو ختم کر دیتا ہے ، ذوق و شوق سے کیا جانے والا مطالعہ
مثبت سوچ کی حوصلہ افزائی سمیت لوگوں سے دوستی اور رشتوں کو مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
امریکا کی رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق کتب بینی آپ کے دماغ کو نوجوان رکھتی ہے ۔کسی اچھی
کتاب میں گم ہو جانا درحقیقت آپ کے ذہن سے برسوں کی گرد جھاڑ دیتا ہے ۔ جو نوجوان فارغ وقت تخلیقی یا
دانشورانہ سرگرمیوں میں گزارتے ہیں ان میں بڑھاپے کے وقت دماغی تنزلی کا باعث بننے والے الزائمر امراض کا
خطرہ دیگر افراد سے32فیصد تک کم ہوتا ہے۔ چاہے آپ کسی دلچسپ ناول کا مطالعہ کر رہے ہوں یا کوئی عام سی
کتاب ہی کیوں نہ پڑھ رہے ہوں مطالعہ دماغ کی ساخت کو مسلسل بدلتا رہتا ہے اور اس کے افعال عمر گزرنے کے
باوجود بھی فعال رہتے ہیں۔​
 
آخری تدوین:
Top