مصورانہ شاعری آپ کی فرمائش پر

نایاب

لائبریرین
میں صرف ایک شعر کو تصویر کی صورت دیکھنا چاہتا ہوں ۔

گر سیاہ بخت ہی ہونا تھا نصیبوں میں میرے
زُلف ہوتا یا تیرے گال پہ میں تِل ہوتا

babaji.jpg
 
کیا ان دو اشعار کا کچھ ہوسکتا ہے؟

چاند شرمائےگا چاندنی رات میں
یوں نہ زلفوں کو اپنی سنوارا کرو.

اس جہاں میں نہیں کوئی اہلِ وفا
اے فنا اس جہاں سے کنارہ کرو.

لیکن یہ دونوں شعر الگ الگ سچوایشن میں الگ الگ تصویر پے ہونگے.
اگر ایک کرسکیں تو دوسرا شعر ڈیزائن کردیں. شکر گذار رہونگا.
 
باباجی

محفلین

واہ بہت شکریہ نایاب بھائی۔ بہت ہی خوب بلاشبہ۔
ایک فرمائش اور اسی شعر کو کسی زمانہ قدیم کی دوشیزہ پر فٹ کرنے کی کوشش کریں۔ رخ پہ آنچل ہو
اور چلمن کی اوٹ سے اس کے چہرے کی جھلک نظر آئے۔ ایسا محسوس ہو جیسے ہوا کے کسی شریر جھونکے نے
ان کی زلف اور چہرے کے تل کا دیدار کروادیا ہے۔
 
muzamil1.jpg

muzamil2.jpg
 
نایاب بھائی ایسا نہیں ہو سکتا کے دوسرا ’’اے فنا‘‘ والا شعر کسی ایسی تصویر کے ساتھ آجائے جس میں نم آنکھ یا آنسو دکھایا ہو یا پھر گھٹنوں میں منہ دیا رورہا ہو۔ اگر ایسا ہو جائے تو بہت خوب رہے گا۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی، تل تھوڑا چھوٹا نہیں ہو سکتا؟
محترم بھائی
گوارہ کریں اب
جو بننا تھا بن گیا ۔
ویسے بھی جب تل کی حامل قریب ہو تو تل پر کون کم بخت دھیان کرتا ہے ۔ ؟
واہ بہت شکریہ نایاب بھائی۔ بہت ہی خوب بلاشبہ۔
ایک فرمائش اور اسی شعر کو کسی زمانہ قدیم کی دوشیزہ پر فٹ کرنے کی کوشش کریں۔ رخ پہ آنچل ہو
اور چلمن کی اوٹ سے اس کے چہرے کی جھلک نظر آئے۔ ایسا محسوس ہو جیسے ہوا کے کسی شریر جھونکے نے
ان کی زلف اور چہرے کے تل کا دیدار کروادیا ہے۔
باباجی
دراصل زمانہ قدیم کی دوشیزائیں اس عالمی گاؤں میں کم کم نظر آتی ہیں ۔
تلاش جاری ہے جیسے کوئی زمانہ قدیم کی دوشیزہ نظر سے گزرے گی ۔
اسے آنچل اوڑھا چلمن سے لگا ہوا کو زلف سے شرارت کرنے پر مجبور کر دوں گا ۔
اور آپ کا شعر سجا دوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر دیکھیے گا اور لطف لیجیے گا ۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی ایسا نہیں ہو سکتا کے دوسرا ’’اے فنا‘‘ والا شعر کسی ایسی تصویر کے ساتھ آجائے جس میں نم آنکھ یا آنسو دکھایا ہو یا پھر گھٹنوں میں منہ دیا رورہا ہو۔ اگر ایسا ہو جائے تو بہت خوب رہے گا۔
محترم بھائی
یہ رونے رولانے سے ہم دور ہی بھلے ۔۔۔۔۔۔۔
ویسے رو کون رہا ہو ؟
صنف کرخت یا صنف نازک ؟
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے اُلٹے کام کرتے ہی کیوں ہیں؟
میری مانیں تو کفن کا کپڑا بیچنے کی بجائے شادیوں پر پہننے والے ملبوسات کی دکان کھول لیں۔
 
Top