مصرع طرح "بعد مدّت پھر ہوا ذوقِ غزل خوانی مُجھے" پر ایک کاوش ( اسد اقبال)

اسد اقبال

محفلین
اس قدر ہے حضرتِ انساں پہ حیرانی مُجھے
خوں رُلاتی ہے یہ انسانوں کی ارزانی مُجھے

خاک میں اتنا تکُبر دیکھ کر حیران ہوں
ہاں عجب لگتی ہے انساں کی یہ نادانی مُجھے

آج محفل جو سجی ہے دوستوں کے درمیاں
"بعد مدّت پھر ہوا ذوقِ غزل خوانی مُجھے"

شاعری الہام کی صورت اُترتی ہے اسد
پھر عطا ہوتے ہیں ان الفاظ کے معنی مُجھے

اسد اقبال
 
آخری تدوین:

اسد اقبال

محفلین
بہت خوب!
کیا "معنی" نون کے کسرہ کے ساتھ درست اردو تلفظ ہے؟

جی میں نے اردو ڈکشنری میں اس لفظ کی جانچ پڑتال کی تھی
اصلا َ فارسی زبان کا لفظ ہے "معنٰی" یعنی مطلب جاننا اور اس کے متغیّرات میں لفظ "معنی" بھی ہے

پھر بھی اپنی اصلاح کیلئے فورم پر موجود اُساتذہ اکرام سے درخواست کروں گا کہ اس بارے میں اصلاح
فرما دیں کہ لفظ "معنی" مستعمل ہے یا نہیں شکریہ
 
خوب۔
پانی چونکہ سنسکرت/ہندی سے ماخوذ ہے اس لیے اس کے ساتھ فارسی اضافت کا استعمال نادرست ہے۔
خوں رُلاتی ہے انسانوں کی یہ ارزانی مُجھے
اس مصرعے کا وزن درست معلوم نہیں ہوتا۔
بہت خوب!
کیا "معنی" نون کے کسرہ کے ساتھ درست اردو تلفظ ہے؟
دہر میں نقش وفا وجہ تسلی نہ ہوا
ہے یہ وہ حرف کہ شرمندہء معنی نہ ہوا

غالب
 
فہد اشرف

محفلین
خوب۔

دہر میں نقش وفا وجہ تسلی نہ ہوا
ہے یہ وہ حرف کہ شرمندہء معنی نہ ہوا

غالب
دل گزر گاہ خیالِ مے و ساغر ہی سہی
گر نفَس جادۂ سرمنزلِ تقوی نہ ہوا

مر گیا صدمۂ یک جنبشِ لب سے غالبؔ
ناتوانی سے حریف دمِ عیسی نہ ہوا

اور "تقوی" اور "عیسی" کو کیسے پڑھیں گے
 
دل گزر گاہ خیالِ مے و ساغر ہی سہی
گر نفَس جادۂ سرمنزلِ تقوی نہ ہوا

مر گیا صدمۂ یک جنبشِ لب سے غالبؔ
ناتوانی سے حریف دمِ عیسی نہ ہوا

اور "تقوی" اور "عیسی" کو کیسے پڑھیں گے
جیسے معنی کو پڑھیں گے۔ فارسی شعرا نے اس قبیلے کے الفاظ کو دونوں طرح باندھا ہے۔ یہ الفاظ عربی الاصل ہیں اس لیے ممکن ہے کہ ایسا عربی میں بھی جائز ہو۔
 
اسد اقبال

محفلین
خوب۔

پانی چونکہ سنسکرت/ہندی سے ماخوذ ہے اس لیے اس کے ساتھ فارسی اضافت کا استعمال نادرست ہے۔

اس مصرعے کا وزن درست معلوم نہیں ہوتا۔

دہر میں نقش وفا وجہ تسلی نہ ہوا
ہے یہ وہ حرف کہ شرمندہء معنی نہ ہوا

غالب

محمد ریحان قریشی صاحب نظرثانی کے لئے بہت نوازش
بالکل درست کہا آپ نے ٹائپنگ کے دوران الفاظ آگے پیچھے ہو گئے آپ کی نشاندہی کی وجہ سے درستگی ہو گئی بہت شکریہ

''قلّتِ پانی'' کی بندش کے بارے میں آپ نے جو کہا درحقیقت بات میرے پلے اب بھی نہیں پڑی معانی تو صاف ظاہر ہیں لیکن اضافت کا استعمال میں نے بحر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا۔ آپ سے یہ گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو اس بارے میں تفصیل سے بیان کر دیجئے تاکہ میرے علم میں اضافہ ہو سکے۔۔
میں تہِ دل سے آپ سب کی حوصلہ افزائی اور اصلاح برائے تنقید کا بہت شُکر گزار ہوں
 
فارسی اضافت جو کہ اردو کے حروف کا، کی، کے کی متبادل ہے اس کے استعمال کی شرط یہ ہے کہ مضاف اور مضاف الیہ دونوں عربی یا فارسی الاصل الفاظ ہوں۔ سنسکرت، ہندی اور انگریزی وغیرہ کے الفاظ مضاف یا مضاف علیہ نہیں ہونے چاہییں یعنی قلت آب تو درست ہے مگر قلت پانی نہیں۔
 
اسد اقبال

محفلین
محمد ریحان قریشی صاحب رہنمائی کے لئے بہت شکریہ میں آپ کی بات سمجھ گیا ہوں اور انشاءاللہ آئندہ اس بات کا خاص خیال رہے گا میں پھر سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ کی بدولت کچھ نیا سیکھنے کو ملا.....
 
اسد اقبال

محفلین
ایک بات اور پوچھنا چاہوں گا وہ یہ کہ جس شعر میں اضافت استعمال کی گئی ہے اسے عیب سمجھا جائے یا کہ غلط تصور کیا جائے یعنی کیا اس بات کی گنجائش ہے کہ میں شعر کو غزل میں برقرار رکھ سکتا ہوں ورنہ اس شعر کو تبدیل کرنا ہو گا..... بہت شکریہ
 
اعتراض تو ترکیب پر ہی کیا جائے گا۔ شعر برقرار رکھنے نہ رکھنے کا اختیار آپ کا اپنا ہے۔
 
Top