مشک پوری ٹریک اور ہم

یاز

محفلین
m292.jpg

m295.jpg
 
یاز

محفلین
آخرکار پارکنگ پلیس تک پہنچے اور گاڑی میں بیٹھ کر کچھ سکون کا سانس لیا۔
یہ وہی جگہ ہے جہاں سے ہمارا ٹریک شروع ہوا تھا۔
m308.jpg
 
یاز

محفلین
روانہ ہونے سے پہلے دور دکھائی دینے والے برف پوش پہاڑوں کی تصاویر لیں۔ یہ شاید وادیء کاغان یا اس کے آس پاس کے پہاڑ تھے۔ کم ہوتی روشنی میں تصاویر زیادہ واضح نہیں آ سکیں۔ یہ ٹرپ کی آخری تصاویر تھیں۔
m309.jpg

m310.jpg
 
بہت عمدہ اور شاندار یاز صاحب
ایام جوانی کے کم و بیش دو سال انھی پہاڑوں میں گزرے ہیں، اُن دنوں مہینے میں کم از کم تین ہائیکنگ ٹورز ترتیب دیتے تھے اور گلیات کی ہی کوئی چوٹی سر ہوا کرتی تھی۔ یہ سب ہی جگہیں اور علاقے تقریباً دیکھے بھالے اور گھومے پھرے ہوئے ہیں۔

مجھے ڈونگا گلی اور نتھیا گلی کی نئی تعمیرات نے حیران کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بہت عمدرہ اور شاندار یاز صاحب
ایام جوانی کے کم و بیش دو سال انھی پہاڑوں میں گزرے ہیں، اُن دنوں مہینے میں کم از کم تین ہائیکنگ ٹورز ترتیب دیتے تھے اور گلیات کی ہی کوئی چوٹی سر ہوا کرتی تھی۔ یہ سب ہی جگہیں اور علاقے تقریباً دیکھے بھالے اور گھومے پھرے ہوئے ہیں۔

مجھے ڈونگا گلی اور نتھیا گلی کی نئی تعمیرات نے حیران کیا ہے۔
بہت شکریہ جناب۔
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی ان علاقوں میں رہ چکے ہیں۔ آپ نے کسی لڑی میں ذکر کیا تھا کہ شاید مری-ایبٹ آباد شاہراہ کی تعمیر کے دوران یہاں مقیم رہے تھے۔
 
بہت خوب۔:)
9 اور 10 جولائی 2016 کو یہاں فیملی کے ساتھ وزٹ کیا تھا۔ اک حسرت تھی کہ اسے موسم سرما میں بھی دیکھا جائے، پوری ہوگئی۔
شکریہ:)
 
سید عمران

محفلین
سفر ختم ہوا تو سانس لیا۔۔۔
یعنی سارا راستہ سانس روکے طے کیا۔۔۔
یعنی دیکھا۔۔۔
یعنی تصاویر میں۔۔۔
یعنی بہت خوب۔۔۔ بہت مزا آیا!!!
 
زیک

مسافر
زبردست تصاویر اور روداد۔

ڈونگاگلی راستہ سے واپسی ہم نے بھی کی تھی۔

کچھ اعدادوشمار بھی ہو جاتے تو اچھا تھا۔ کتنے کلومیٹر؟ کتنی دیر لگتی ہے؟ وغیرہ
 
ابن توقیر

محفلین
عرصے بعد "یاز ویری" سیر کی،برف کی چادر پر کیمپنگ اور ٹریکنگ کے ارمان جاگ اٹھے۔خود جانا تو علم نہیں کب نصیب ہو،اس لیے آپ کی "کیمروی" آنکھوں سے دیکھ کر ہی ارمان پورے کرلیتے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یاز بھائی! بہت عمدہ تصاویر ہیں جتنی دیکھی ہیں میں نے۔۔۔ گزشتہ سال پانچ مارچ کو یہ ٹریک میں نے کیا تھا۔ اور سال بعد آپ نے۔۔۔ زبردست۔ میں شاید دس سے پندرہ دن کے بعد ابھی نتھیا گلی سے ایبٹ آباد کا ٹریک کروں۔ براستہ ڈگری بنگلہ۔

آپ نے یہ ٖفائر ٹریک سے کیا یا دوسرے لمبے راستے سے؟
 
یاز

محفلین
بہت خوب۔:)
9 اور 10 جولائی 2016 کو یہاں فیملی کے ساتھ وزٹ کیا تھا۔ اک حسرت تھی کہ اسے موسم سرما میں بھی دیکھا جائے، پوری ہوگئی۔
شکریہ:)
زبردست۔ کیا آپ نے مشک پوری ٹاپ تک وزٹ کیا تھا۔
میں نے خود تو نہیں دیکھا، لیکن دیگر حضرات سے سنا ہے کہ جولائی میں بھی اس جگہ کی اپنی ہی خوبصورتی ہوتی ہے۔ میرا اپنا ارادہ بھی یہی ہے کہ اسی ٹریک کو جولائی یا اگست میں دوبارہ کیا جائے انشاءاللہ۔
 
Top