مزاحیہ قطعات

شمشاد

لائبریرین
مجھ پہ تہمت اہل فن کی یوں بھی صبح و شام ہے
عالمِ فتنہ گری میں میرا اول نام ہے

ذکر میرا جب سنا تو کہہ دیا شیطان نے
بھائی " گڑبڑ" ہوں جہاں میرا وہاں کیا کام ہے
(سکندر حیات گڑبڑ)​
 

شمشاد

لائبریرین
میں ہر روز پٹوں عشق میں مجنوں کی طرح
اور تڑپتی ہے میرے پیار میں لیلی میری

اس کے ابا کو تو دینا سے اٹھا لے یارب!
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
(سکندر حیات گڑبڑ)​
 

شمشاد

لائبریرین


شادی تو چار کر چکا فصلِ بہار میں
گزرا نہ ایک دن بھی مگر اپنا پیار میں

میں تو مشاعروں میں رہا اور بیویاں
دو آرزو میں مرگئیں دو انتظار میں
(سکندر حیات گڑبڑ)​
 

شمشاد

لائبریرین
صاحبزادے کرتے کیا ہیں، لڑکی والوں نے پوچھا
جب دیکھو فارغ پھرتے ہیں یا تمباکو پیتے ہیں

بولیں لڑکے کی اماں، کام کرے اس کی جوتی
دو بھائی بھتہ لیتے ہیں، ابا خیر سے ڈاکو ہیں
 
Top