مرزا غالبؔ کے نعتیہ اشعار (اردو)

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
دیوان ِ غالبؔ سے نعتیہ اشعار کا انتخاب

1:۔ اس کی امت میں ہوں میں، میرے رہیں کیوں کام بند
واسطے جس شہ ﷺ کے، غالبؔ! گنبدِ بے در کھلا

2:۔کل کیلئے کر آج نہ خست شراب میں
یہ سوءِ ظن ہے ساقیِ کوثرﷺ کے با ب میں

3:۔ یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہے!
کہ غیر جلوہء گل ، رہگزر میں خاک نہیں

4:۔ بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے
غلامِ ساقیِ کوثرﷺ ہوں، مجھ کو غم کیا ہے

5:۔ پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں
سر زیر بارِ منتِ درباں کیے ہوئے

6:۔ زباں پہ بارِ خدایا! یہ کس کا نام آیا
کہ میرے نطق نے بوسے میری زباں کے لیے
 
غالب کا بہترین نعتیہ شعر جس میں پورے فلسفہ ء تصوف کو سمو دیا ہے، وہ یہ ہے۔۔۔۔
منظور تھی یہ شکل تجلی کو نور کی۔۔۔۔
قسمت کھلی ترے قد و رخ سے ظہور کی​
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت شکریہ پسند فرمانے کا
مرزا غالبؔ کی انتہائی اعلیٰ اور شاندار نعتیہ شاعری فارسی میں ہے
اردو میں تو وہ غزل میں ایک ادھ شعر تبرک کے طور پر لاتے ہیں ، مگر فارسی میں ان کی شاہکار نعتیں مکمل غزل کی صورت میں موجود ہیں
کاش کہ مجھے فارسی آتی ہوتی، تو میں وہ بھی شئیر کرتا
 
مہ جبین

محفلین

اے کاش مجھے بھی فارسی زبان آتی ہوتی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اعلیٰ اور شاہکار نعتیں سمجھ پاتی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اے کاش مجھے بھی فارسی زبان آتی ہوتی تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ وہ اعلیٰ اور شاہکار نعتیں سمجھ پاتی
ایسا ہے تو میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں، اگر ملیں تو ضرور شیئر کروں گا اردو ترجمہ اور تشریح کے ساتھ ۔ اگر آپ غالبؔ کی یہ والی تصویر دیکھنا چاہیں (جس سے اب تک 90٪ لوگ ناوقف ہیں) تو میری تحریریں ملاحظہ فرمائیے۔ امید ہے آپ کے اعلیٰ معیاری ذوق پر کھری اتریں گی، اور میرے سٹیٹس میں بھی اضافہ ہوگا۔ :):):)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ پسند فرمانے کا
مرزا غالبؔ کی انتہائی اعلیٰ اور شاندار نعتیہ شاعری فارسی میں ہے
اردو میں تو وہ غزل میں ایک ادھ شعر تبرک کے طور پر لاتے ہیں ، مگر فارسی میں ان کی شاہکار نعتیں مکمل غزل کی صورت میں موجود ہیں
کاش کہ مجھے فارسی آتی ہوتی، تو میں وہ بھی شئیر کرتا

غالب کے فارسی کلام کا اردو ترجمہ عام ملتا ہے ترجمہ کلیات غالب فارسی کے نام سے مترجم ڈاکٹر خواجہ حمید یزدانی۔ نام بہرحال غلط ہے کیونکہ کہ یہ فارسی کلیات غالب کا ترجمہ نہیں ہے فقط فارسی غزلیات اور رباعیوں کا ترجمہ ہے۔ قصیدے، مثنویاں، منقبت، نوحے وغیرہ اس میں نہیں ہیں، لیکن اسکے باوجود مفید کتاب ہے، موقع ملے تو ضرور دیکھیے گا،
 
جہاں تک میرا خیال ہے ان میں سے کچھ اشعار نعتیہ نہیں ہیں ۔
6:۔ زباں پہ بارِ خدایا! یہ کس کا نام آیا
کہ میرے نطق نے بوسے میری زباں کے لیے
یہ غالباً تجمل حسین خاں کے لیے ہے
دیا ہے خلق کو بھی تا اُسے نظر نہ لگے
بنا ہے عیش تجمل حسین خاں کے لیے
 
Top