مختار مسعود

اردو کے ایک منفرد اور مایہ ناز مصنف اور ایک بیوروکریٹ مختار مسعود کی یہ تین کتابیں بہت کچھ فراہم کرتی ہیں
لوحِ ایام
آواز دوست
سفر نصیب
میرا خیال ہے کہ یہ کتابیں ہر طالب علم کو ضرور ہی پڑھنی چاہیے
 
محمد وارث

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے ہمت صاحب، بہت اچھی کتب ہیں تینوں، آواز دوست میرے خیال میں ماسٹر پیس ہے لیکن باقی بھی بہت اچھی ہیں۔
 
درست۔ آوازِدوست کا جواب نہیں۔
مجھے لوحِ ایام بھی بہت پسند ہے۔ اس کتاب کی وجہ سے مجھے انقلاب ایران سمجھنے میں‌بڑی مدد ملی اور ساتھ ہی ڈاکٹر علی شریعتی اور آیت اللہ منتظر مطہری (اگر میں‌بھول نہ گیا ہوں) کی شخصیات سے تعارف ہوا۔ ڈاکٹر علی شریعتی کی "چہار زنداں" کا اردو ترجمہ پڑھنے کا موقع ملا ۔
 
سیدہ شگفتہ

السلام علیکم

اس بارے میں کچھ بتائیں ۔
 
یہ ترجمہ کس کا کیا ہوا ہے ؟

مجھے یہ کتاب چہار زندان انسان کے نام سے نظر آئی تھی ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
درست۔ آوازِدوست کا جواب نہیں۔
مجھے لوحِ ایام بھی بہت پسند ہے۔ اس کتاب کی وجہ سے مجھے انقلاب ایران سمجھنے میں‌بڑی مدد ملی اور ساتھ ہی ڈاکٹر علی شریعتی اور آیت اللہ منتظر مطہری (اگر میں‌بھول نہ گیا ہوں) کی شخصیات سے تعارف ہوا۔ ڈاکٹر علی شریعتی کی "چہار زنداں" کا اردو ترجمہ پڑھنے کا موقع ملا ۔

صحیح، انقلابِ ایران کے چشم دید گواہ ہیں مختار مسعود۔

اس موضوع پر سید سبطِ حسن کی 'انقلابِ ایران' بھی شاید آپ کی نظر سے گزری ہو، تصویر کا دوسرا رخ دیکھنے کیلیئے۔ :)
 
السلام علیکم

اس بارے میں کچھ بتائیں ۔
دراصل اس موضوع پر بات کرتے ہوئے بات متنازعہ ہوجائے گی۔ میری نظر میں‌ ایران کے اکثریتی مسلک کی اصلاح‌ایک طویل عرصہ سے نہیں ہوئی۔ علی شریعتی ایک اصلاحی قدم تھا جس کی وجہ سے روایتی مذہبی رہنما بھی اس کے خلاف ہوئے۔بہرحال یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے اور ابھی زیر پرورش ہے۔
محمد وارث صاحب نے ایک اور کتاب کا بتایا ہے۔ ان شاءاللہ جب پاکستان گیا تو ضرور حاصل کروں گا۔
 
شگفتہ بیٹی۔ ہمت تو علی کی ہے۔ یہ تو ہار نہیں‌سکتی۔
البتہ بے حد مصروف ہوں نیا ملک اور نئی یونی ورسٹی اور نئے مسائل
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ہمت بھائی ، خیریت سے ہیں آپ ؟ کل یہ دھاگہ دیکھ کر آپ کا نام آیا تھا ذہن میں ۔
یہ بتائیں کہ کہاں مصروف ہیں اور آپ ہیں کہاں ان دنوں ؟ کون سا نیا ملک ، یونیورسٹی اور کون سے مسائل ؟ اگر شیئر کرنا چاہیں ۔
 
وعلیکم سلام شگفتہ بہن۔ اج کل ملائیشیا کی ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی میں پروفیسر ہوں۔ خوب گرمی کےمزے ارہے ہیں۔ جب کوریا سے چلا تو تو منفی دس درجہ حرارت تھا اور یہاں پہنچا تو تیس درجہ۔
اور بھی مسائل ہیں کہ یہ ملک ابھی ترقی پذیر ہے ۔ مگر خیر مزے بھی بڑے ہیں‌کہ ہر چیز حلال ملتی ہھے۔۔
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں‌ریسرچ کی سہولیات بے حد کم ہیں سمجھ نہیں ارہا کہ کام کیسے ہوگا۔ یہاں انے سے پہلے امریکہ سے اوہائیو یونی ورسٹی سے بھی بلاوہ تھا ۔مگر مسلم ملک کی وجہ سے ملائشیا کا انتخاب کیا ۔ دعا کریں‌کہ سب کام ٹھیک ہوجائے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
آوازِ دوست توخرید کے پڑھنی چاہیے چھتیسواں ایڈیشن جو 2015 آیا وہ بھی صرف 120 روپے کا ہے - برسبیل تذکرہ علی شریعتی کی حج ان دنوں پڑھ رہا ہوں اور کیا خُوب اندازِ تحریرہے
 
Top