محفل کے ہوسٹنگ سرور پر سائبر حملہ!

محمدظہیر

محفلین
کچھ چیزیں خادم اعلیٰ کے اختیار سے باہر بھی ہوتی ہیں۔ ڈی ڈوس حملہ ان میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا ہے بیک اپ بھی بنایا ہوا ہے۔ آج نہیں تو کل سروس ٹھیک ہو جائے گی۔ اگر نہیں ہوئی تو بھی انہوں کچھ دیر پہلے 'پلان بی' کا ذکر بھی کیا ہے
ابھی مسائل پوری طرح ختم نہیں ہوئے ہیں، گاہے گاہے نیٹورک سست یا مختصر دورانیے کے لیے غیر دستیاب ہو رہا ہے۔ اگر یہ صورتحال زیادہ دیر تک قائم رہی تو ہم دوسرے ہوسٹ پر منتقل ہونے کی سمت کام کریں گے۔ ایسے کسی عمل کے بعد ڈی این ایس پوری طرح پروپگیٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ :):):)
 

arifkarim

معطل
انہوں نے کہا ہے بیک اپ بھی بنایا ہوا ہے۔ آج نہیں تو کل سروس ٹھیک ہو جائے گی۔ اگر نہیں ہوئی تو بھی انہوں کچھ دیر پہلے 'پلان بی' کا ذکر بھی کیا ہے
پلین بی انتہاہی شدید حالات میں ایکٹیویٹ کیا جاتا ہے، جب کوئی دوسرا آپشن نہ بچا ہو۔
 

شاکر

محفلین
ابھی مسائل پوری طرح ختم نہیں ہوئے ہیں، گاہے گاہے نیٹورک سست یا مختصر دورانیے کے لیے غیر دستیاب ہو رہا ہے۔ اگر یہ صورتحال زیادہ دیر تک قائم رہی تو ہم دوسرے ہوسٹ پر منتقل ہونے کی سمت کام کریں گے۔ ایسے کسی عمل کے بعد ڈی این ایس پوری طرح پروپگیٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ :) :) :)

ہوسٹ کی منتقلی سے بہتر ایک آپشن یہ ہے کہ کلاؤڈ فلیئر کی سروس استعمال کر لی جائے۔ یہ براؤزرز اور سرور کے درمیان "بیٹھ" جاتا ہے۔ اور مفت سی ڈی این، اسٹیٹسٹکس اور سیکورٹی وغیرہ کے ڈھیروں فیچرز کے ساتھ ڈینائل آف سروس کا (کسی حد تک) توڑ بھی ان کے پاس موجود ہے۔ ابھی کوئی دو ماہ قبل ہماری محدث لائبریری سائٹ پر بھی ڈی ڈوس حملہ ہوا تھا اور سوائے اس کے کہ پیج لوڈ ٹائم میں کوئی سیکنڈ بھر کا اضافہ ہوا، ہماری ساری سائٹس آن لائن رہیں۔ اگر حملہ زیادہ ہی سنگین ہو تو "انڈر اٹیک" موڈ آن کر لیجئے تو فقط لیجٹ یوزرز مکمل چیکنگ کے بعد سائٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
اور پھر بھی کسی اور وجہ سے کلاؤڈ فلیئر کو استعمال نہ کرنا چاہیں تو کم سے کم ہوسٹ شفٹنگ کے لئے ہی انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ڈی این ایس پاپولیشن کے لئے درکار وقت زیرو ہو جائے گا اور عام یوزرز بغیر کسی ڈاؤن ٹائم کے سائٹ کو استعمال کر پائیں گے۔
 

ربیع م

محفلین
شاید دھول وغیرہ پڑ جانے سے ایک آنکھ میں سرخی اتر آئی ہے اور اسکرین دیکھنے پر درد ہوتا ہے اور پانی آنے لگتا ہے۔ ڈاکٹر کو دیکھایا ہے اور دوا بھی استعمال کر رہے ہیں، لیکن با قاعدہ کسی آنکھ کے ڈاکٹر سے ملاقات کے لیے کل جانا ہے۔ :) :) :)

اذاذهب البأس رب الناس واشف انت الشاف لا شفاء الا شفاءك شفاء لا يغادر سقما
 
Top