گیارہویں سالگرہ محفل کے گیارہ سالہ سفر کی تصویری جھلکیاں

squarened

معطل
میری ایک خواہش ہے بہت عرصے سے، شاید کوئی "ماسٹر" پوری کر سکے۔ اردو محفل کی تھیمز شروع شروع میں بہت رنگا رنگ ہوتی تھیں، اور اگر میری یادداشت صحیح ہے ہر تو ذیلی فورم کا علیحدہ رنگ ہوتا تھا۔ شاید کوئی دوست وہ پرانے سکرین شاٹس پوسٹ کر سکے

السلام علیکم
وارث بھائی کی دیرینہ خواہش کی تکمیل میں یہ لڑی ترتیب دی جا رہی ہے.اردو محفل کے ٥٠٠ سے اوپر سکرین شاٹس آرکائیو میں موجود ہیں.ان میں سے کچھ کا انتخاب کرنا تھا تو کوشش کی ہے سکرین شاٹ سالگرہ کے آگے پیچھے کسی مہینہ کا ہو یا پھر ایسے موقع کا جب محفل کا سافٹوئیر یا تھیم تبدیل کی گئی ہو ،تو شروع کرتے ہیں ٢٠٠٥ سے

٢٤ جولائی ٢٠٠٥
محفل کا قدیم ترین دستیاب سکرین شاٹ



٢٥ نومبر ٢٠٠٥
ایک نظر اردو ویب پر بھی،کیا سادہ زمانہ تھا



٣١ دسمبر ٢٠٠٥
محفل کے اراکین ٢٨٢ ہو چکے اور انڈیکس پیج بھی طویل ہو چکا ہے سافٹوئیر پی ایچ پی بی بی زیر استعمال ہے


 

squarened

معطل
١١ جولائی ٢٠٠٧
وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد پہلا سکرین شاٹ ۔سالگرہ کا زمانہ ہے مگر کوئی سرگرمی اس حوالہ سے نمایاں نہیں ہے،البتہ گمشدہ اراکین میں سر فہرست شمشاد بھائی پسندیدہ ناظم قرار پاتے نظر آ رہے ہیں



٢ دسمبر ٢٠٠٧
وی بلیٹن میں مزید بہتری ،نئی ٹیبز کا اضافہ،تھیم کی تبدیلی وغیرہ

 

squarened

معطل
یکم جولائی ٢٠٠٨
سالگرہ کی مبارکباد نمایاں ہے ،تھیم پھر بدل گئی ہے



٣٠ جولائی ٢٠٠٨
رنگ پھر اڑ گئے ہیں



١٨ دسمبر ٢٠٠٨
بے رنگ تھیم پر فانٹس کی تیاری کا کام کافی نمایاں ہے

 

squarened

معطل
٢٠ جولائی ٢٠٠٩
تعاون کے اعلان میں ٥٧٠ $ کی درخوست کی گئی ہے



١٩ دسمبر ٢٠٠٩
اور حیرت انگیز طور پر ڈونیشن اخراجات سے بھی زیادہ کیا گیا ہے

 

squarened

معطل
٢٦ جون ٢٠١٠
اس بار جون میں ہی ہدف پورا ہو گیا ہے



٢٥ دسمبر ٢٠١٠
اردو محفل کے سنہری اصول بھی پہلے نوٹسز میں چلتے تھے
 

squarened

معطل
٢ جولائی ٢٠١١
نبیل بھائی کے خطاب کا لنک نمایاں ہے جسے زکریا بھائی اور دیگر محفلین یاد کر رہے ہیں


٢٢ نومبر ٢٠١١
بالآخر زینفورو پر منتقلی

 

squarened

معطل
٢٠١٥ میں جون یا جولائی کا کوئی سکرین شاٹ موجود نہیں ہے اس لیے قریب ترین مئی کا انتخاب کیا گیا ہے

٢٥ مئی ٢٠١٥


اور ٢٠١٦ کا منظر نامہ آپ لوگ خود دیکھ سکتے ہیں اس لیے اس کا سکرین شاٹ نہیں لیا ہے
میری طرف سے محفل کو گیارہویں سالگرہ بہت مبارک ہو
والسلام​
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ واہ، لاجواب۔ آپ نے تو کمال کر دیا محترم، نوازش آپ کی۔

بہت سے بھلے دن یاد آ گئے، محفل پر رائے شماریاں بھی ہوا کرتی تھیں :)
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب تصویری سفر کرایا!! :) جب سے اردو محفل کی رکنیت اختیار کی ہے یہی تھیم دیکھتے آ رہے ہیں تو ہمیں تو یہی اچھا لگتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اگر کچھ بدلاؤ آئے تو تھوڑا عجیب سا لگے :)
 

ربیع م

محفلین
ماضی کے دریچے میں جھانکنے کا موقع فراہم کرنے اور ان ایام سے روشناس کروانے کا شکریہ جب ہم نہ تھے۔
 

عثمان

محفلین
بہت خوب تصویری سفر کرایا!! :) جب سے اردو محفل کی رکنیت اختیار کی ہے یہی تھیم دیکھتے آ رہے ہیں تو ہمیں تو یہی اچھا لگتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اگر کچھ بدلاؤ آئے تو تھوڑا عجیب سا لگے :)
یقین کیجیے کہ یہی زینفورو بہتر ہے۔ ورنہ وی بلیٹن کے زمانے میں تو محفل آنے کو جی نہیں کرتا تھا۔
 
Top