سید عمران

محفلین
میری رائے میں کیفیت ، مزاج ، طبیعت یا رویہ ۔۔ مستقل نہیں ہوتے۔ ناصرف یہ کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ تبدیل ہوسکتے ہیں بلکہ انسان کوشش کر کے اس پر کچھ قابو پا سکتے ہیں۔ ورنہ تو انسان اپنی ہر نیکی اور بدی کو ایک مستقل طبیعت کے کھاتے ڈال کر اعمال سے بری ہوجائے۔
جی ہاں۔۔۔
طبیعت اگرچہ مستقل شے ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس پر قابو پانے اور اس کی شدت کم کرنے کا اختیار دیا ہے۔۔۔
علماء صوفیاء اسی کی تعلیم دیتے ہیں کہ اخلاق رزیلہ پر قابو پا کر انہیں اخلاق حسنہ میں کیسے تبدیل کیا جائے۔۔۔
مثلاً کسی میں بے حد غصہ ہے تو اس کا ایک علاج یہ ہے کہ اس وقت غصہ ضبط کرے، تھوڑا تحمل کرے اور تھوڑا تامل کرے، عارضی طور پر اس جگہ سے دور چلا جائے اور حدیث میں ہے کہ کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اور بیٹھا ہو تو لیٹ جائے۔۔۔ ہوسکے تو وضو کرلے۔۔۔تھوڑی دیر میں چڑھی ہوئی ندی اتر جائے ۔۔۔
مگر یہ چیز محض باتوں سے کم ہی حاصل ہوتی ہے۔۔۔
اس کے لیے صحبت اولیاء اکسیر کا درجہ رکھتی ہے جو اخلاق رزیلہ کو اخلاق حسنہ سے بدلنے کی مشق کراتے ہیں!!!
 
بات بڑھ کر حد تناسب سے
گیسوئے یار ہو گئی ہو گی

مستقل و غیر مستقل مزاجی نفسیات کے بنیادی اسباق میں سے ہے. یقیناً مختلف طریقہء کار سے اس میں تبدیلی ممکن ہوتی ہے. غیر مستقل مزاجی کو یوں سمجھ لیں. کسی ایک کام کو سر انجام دینے میں بھی استقلال نہ پایا جائے یا اسے ایک سے زائد بار کرنا بار ہو. جبکہ مستقل مزاج شخص اسے با آسانی ایک سے زائد بار سر انجام دے گا.
غیر مستقل مزاج اس ایک کام کو ایک سے زائد بار مختلف طریقوں سے، یا کوئی نیا طریقہ ایجاد و دریافت کرنا چاہے گا. اس کی مزید تفصیل مثالوں سے واضح کی جا سکتی ہے اگر میں اپنی بات کہہ نہ پایا ہوں.
 
جاسمن

لائبریرین
عثمان بھائی!
السلام علیکم۔
شہزادوں کی کوئی نئی حرکت۔
کتنا چلتے ہیں؟
کیا کیا کھاتے ہیں؟
کون سا لفظ ابھی تک بولا؟
دونوں کی عادتیں ایک جیسی ہیں یا مختلف؟
بچوں کی باتین والے دھاگے میں لکھیے گا۔
 
عثمان

محفلین
عثمان بھائی!
السلام علیکم۔
شہزادوں کی کوئی نئی حرکت۔
کتنا چلتے ہیں؟
کیا کیا کھاتے ہیں؟
کون سا لفظ ابھی تک بولا؟
دونوں کی عادتیں ایک جیسی ہیں یا مختلف؟
بچوں کی باتین والے دھاگے میں لکھیے گا۔
وعلیکم السلام!
ابھی یا تو آوازیں نکالتیں ہیں یا مم مم کہتے ہیں۔ جیسے جیسے بولنا سیکھتے جائیں گے ویسے ویسے میں ان کی باتیں بھی شئیر کروں گا انشااللہ!
کھانے میں سیریل ، کیلا، اورنج ، چاول، چکن، فرنچ ٹوسٹ، دہی، مکھن والی روٹی وغیرہ۔ دونوں کے دانت بھی نکل رہے ہیں ماشااللہ! :)
دونوں کی عادتوں میں فرق ہے۔ مثلا امان بیبا معلوم ہوتا ہے جبکہ ارمان شرارتی۔ ارمان کافی متجسس ہے۔ جبکہ امان کھانے میں زیادہ نخرہ نہیں کرتا۔ دونوں ٹی وی پر بچوں کی نظمیں اور اللہ میاں کے نام بہت شوق سے دیکھتے اور سنتے ہیں۔ :)
 
ز'''''' ''''بردست۔
اللہ انہیں بہت بہت خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔شاندار نصیب عطا کرے۔اور آپ لوگوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین!
 
Top