عثمان

محفلین
السلام علیکم!
کیسے ہیں سب؟
مستقل مزاجی اور غیرمستقل مزاجی کو آسان الفاظ میں کیسے بیان کیا جائےگا؟ میں نے اپنے موجودہ کام سے قبل چند کاروبار کیے مگر زیادہ عرصہ نہ کرسکا۔لوگوں کے سامنے میرا کام کافی اچھا تھا مگر میں،اس میں موجود کچھ مسائل اور اندرونی نقصانات کی وجہ سے،ان سے بھاگ گیا۔اب تو عرصہ ہوا میں سیٹ ہوگیا ہوں مگر جب یہ کام شروع کررہا تھا تب لوگ کہتے تھے کہ تم کوئی ایک کام نہیں کرسکتے،غیرمستقل مزاج ہو۔
وعلیکم السلام!
اللہ کا شکر ہے ہم سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے۔ :)
جتنا آپ نے بیان کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ مستقل مزاج ہی ہیں اور ماضی میں وجوہات کچھ اور تھیں۔
 
اسے غیر مستقل مزاجی شاید نہیں کہتے، ورنہ تو اب تک نفع و نقصان سے بالا آپ یہ کام بھی چھوڑ چکے ہوتے.
 
ابن توقیر

محفلین
غیرمستقل مزاجی کا مطلب غیرذمہ داری بھی ہے؟

وعلیکم السلام!
اللہ کا شکر ہے ہم سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے۔ :)
جتنا آپ نے بیان کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ مستقل مزاج ہی ہیں اور ماضی میں وجوہات کچھ اور تھیں۔
اللہ کا کرم ہے،میں بھی ٹھیک ہوں،مارکیٹ کی روش دیکھ کررمضان میں مکمل آرام چل رہا ہے۔
 
عثمان

محفلین
اگر طبیعت مزاج کو کہتے ہیں اور یہ مستقل ہوتا ہے تو پھر "غیر مستقل مزاجی" کا تو وجود نہ ہوا۔ :)
بھائی اب آپ اصل بات کی طرف آئے ہیں کہ مزاج یا طبیعت مستقل ہوتی ہے لیکن کسی طبیعت یا مزاج میں استقلال نہ ہو تو وہ غیر مستقل مزاج ہوا. اب اس پر بات کرنی تھی.
 
تو گویا آپ حسن محمود جماعتی کی رائے سے متفق نہیں۔
کیوں لڑائی کرواتے ہو یار۔۔۔
حسن ہمارے بہت اچھے ساتھی ہیں!!!
:):):)
ایسی کوئی بات نہیں ہم اختلاف رائے کو بصد خوشی قبول کرتے ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. بشرطیکہ اختلاف رائے ہی ہو. لے دے نہ ہو یا اختلاف برائے مخالفت.
 
عثمان

محفلین
بھائی اب آپ اصل بات کی طرف آئے ہیں کہ مزاج یا طبیعت مستقل ہوتی ہے لیکن کسی طبیعت یا مزاج میں استقلال نہ ہو تو وہ غیر مستقل مزاج ہوا. اب اس پر بات کرنی تھی.
میری رائے میں کیفیت ، مزاج ، طبیعت یا رویہ ۔۔ مستقل نہیں ہوتے۔ ناصرف یہ کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ تبدیل ہوسکتے ہیں بلکہ انسان کوشش کر کے اس پر کچھ قابو پا سکتے ہیں۔ ورنہ تو انسان اپنی ہر نیکی اور بدی کو ایک مستقل طبیعت کے کھاتے ڈال کر اعمال سے بری ہوجائے۔
 
Top