عثمان

محفلین
ہم جون میں ایک ہفتے کے لیے ٹورانٹو آ رہے ہیں۔ لیکن وہ رمضان کا آخری ہفتہ ہو گا اس لیے کانفرینس کے بعد وہاں رک نہیں سکتے، بلکہ عید کے لیے گھر واپس آ نا ہو گا۔ :) :) :)
ہم ٹورانٹو کے سفر کے بعد حال ہی میں واپس ہیلی فیکس پہنچے ہیں۔ :)
امید ہے آپ کا سفر اچھا رہے گا۔ :)
 

عثمان

محفلین
واہ بہت خوب۔ والد کو پیرینٹل لیو کا سسٹم ہمارے یہاں ابھی ابھی شروع ہوا ہے وہ بھی گنے چنے کمپنیوں میں!
اس معاملے میں پاکستان میں شوہر کو زیادہ لفٹ نہیں کرواتے.
گورنمنٹ کا نہیں معلوم. ہماری 3 چھٹیاں ہوتی ہیں.
یہاں میاں بیوی کے مابین غالباً ایک سال کی چھٹیاں لی جاسکتی ہیں۔ میری بیگم چونکہ جاب نہیں کر رہیں تو میں ساڑھے آٹھ ماہ کی چھٹیوں کا مستحق ہوں۔
چھٹیوں سے پہلے بھی مجھے بیگم کے ساتھ کلینک جانے کے لیے رخصت ملتی رہتی تھی۔
اللہ کا شکر ہے کہ یہاں والدین کے لیے نظام میں بہت آسانیاں اور سہولتیں رکھی گئی ہیں۔ :)
 

اے خان

محفلین
وعلیکم السلام!
اللہ کا شکر ہے کہ ہم سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے۔ یونیورسٹی کھل گئی۔
شکر ہے کہ آپ خیریت سے ہیں. جی ابھی تک نہیں کھل سکی. پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ابھی تک یونیورسٹی نہیں کھول رہی
 

عثمان

محفلین
وعلیکم السلام عثمان بھائی!! ہم بالکل بخیر ہیں۔ آپ کیسے ہیں؟؟ آپ کی چھٹیاں ختم ہو گئیں؟؟ :)
وعلیکم السلام. :):):)
الحمدللہ ہم تو اچھے ہیں.
اپنی سنائیں, بہت دنوں بعد حاضری دی ہے :):)
اللہ کا شکر ہے ہم سب خیریت سے ہیں۔ ہماری چھٹیاں ابھی جاری ہیں۔ :)
آپ لوگوں کی جاب اور یونیورسٹی کیسی جا رہی ہے۔ :)
 

عثمان

محفلین
یونیورسٹی تو ابھی تک بند ہے. :):)
سارا دن موویز دیکھ کر وقت گزارتے ہیں :p
اس طرح تو پڑھائی کا حرج ہو رہا ہوگا۔ کچھ اندازہ ہے کب کھلے گی۔ یونیورسٹی تبدیل کرنے کا کچھ سوچا؟
وقت کا فائدہ اٹھائیے اور کتب کا مطالعہ شروع کیجیے۔ :)
 

اے خان

محفلین
اس طرح تو پڑھائی کا حرج ہو رہا ہوگا۔ کچھ اندازہ ہے کب کھلے گی۔ یونیورسٹی تبدیل کرنے کا کچھ سوچا؟
وقت کا فائدہ اٹھائیے اور کتب کا مطالعہ شروع کیجیے۔ :)
کچھ دنوں میں یونیورسٹی کھلنے کا امکان ہے.
مطالعے کے لئے وقت دیتا ہوں.
یونیورسٹی تبدیل نہیں کرسکتے. کیونکہ اتنی قریب کوئی اور یونیورسٹی نہیں ہے علاقے میں.،
ا:)
 
Top