محفل ڈاریکٹری

تعبیر

محفلین


السلام علیکم
سعود کی دیکھا دیکھی میں نے بھی سوچا کہ کیوں نا اراکین/محفلین پر کچھ لکھا جائے۔ اب یہ سعود کے لکھے جتنا اچھا تو نہیں ہو گا ۔بس گزارا کر لیجیے گا۔
میں سب سیکشنز میں تو نہیں جاتی اس لیے سب اراکین کو نہیں جانتی بلکہ کئی ایک کے ناموں سے بھی شاید ہی واقف ہوں ۔یہاں میں صرف ان راکین کے بارے میں ہی کچھ لکھ رہی ہوں جن سے یا تو میری بات ہوئی ہے محفل پر ہی کسی ٹاپک پر یا میں نے ان راکین کی پوسٹس پڑھ کر اور انکاذکر یہاں کسی سے سن کر کچھ اندازہ لگایا ہے اب میرا یہ خیال/اندازہ غلط بھی ہو سکتا ہے یاپھر تھوڑا بہت صحیح بھی۔اسکا فیصلہ میں اپ پر چھوڑتی ہوں
میں کس قدر صحیح ہوں یا غلط یہ آپ مجھے خود بتائیں گے ،اپنے بارے میں یا کسی اور رکن کے بارے میں بھی جنہیں آپ زیادہ جانتے ہوں

میرا ارادہ کسی کو بھی قطعاً ہرٹ کرنے یا مذاق اڑانے کا نہیں بس تھوڑا شغل لگانے کا ہے اور کچھ کی محنت اور کاردگی کو سراہنا ہے بس۔

ڈاریکٹری میری imigination اس سے سچ مچ کا کوئی کانٹیکٹ نمبر نہیں ہے۔


33ojx5d.gif


محفل ڈاریکٹری
جو لال،ہرے،گلابی اور کالے صفحات پر مشتمل ہے۔

33ojx5d.gif

محفل ڈاریکٹری کا آغاز لال صفحوں سے ہوتا ہے اور یہ سارےنمبر آپ کو لال صفحوں میں ملیں گے


نبیل

یہ محفل کی میں لائن، یعنی 911 لیکن ڈائل کرنےسے پہلے یہ ضرور یاد رکھیے گا یہ امریکن نہیں بلکہ
پاکستانی 911 ہے یعنی فوراً ملنا یا بات کرنا مشکل ہی ہے۔

30c3h50.gif


زیک

محفل کے google
کسی بھی قسم کی مکمل معلومات یا لنکس کے لیے نکا نمر ڈائل کریں
30c3h50.gif


ابن سعید/سعود


اگر تو آپ خود کو بوڑھا،کمزور سمجھنے لگے ہیں یا پھر attension seeker ہیں یا کسی بھی قسم کی مدد چاہتے ہیں تو ان سے ضرور رابطہ کریں پل بھر میں آپکی عمر خود لے لینگے آپ کو کم عمر بنا دینگے ۔
محفل کے botox اور fevicol کیونکہ اگر آپ ان سے ایک بار جڑ جائیں تو پھر کبھی الگ نہیں ہونگے -پکا پکا جوڑ کیونکہ سعود کا قول ہے کہ(مذاقاً)
میں تمھیں بھول جاؤں یہ ہو نہیں سکتا
اور تم مجھے بھلا دو یہ میں ہونے نہیں دونگا

الفاظ کے جادوگر ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ۔


30c3h50.gif



شمشاد


ہماری یہ لائن ہر خاص و عام ،مرد و عورت ہر ایک کے لیے بلا کسی تفریق کے میسر ہے ۔ویب ڈونیشن،علم و ادب،شاعری،سیاست،گپ شپ سے لیکر انگلش لٹریچر تک ہر موضوع پر آپ بات اور بحث کر سکتے ہیں۔24/7 لائن کھلی ہوئی ہے آپ سب کے لیے
محفل میں نئے ہوں یا پرانے اگر یہاں اجنبیت،جھجک،خاموشی محسوس کر رہے ہیں تو یہ نمبر ضرور ڈائل کریں۔
محفل کے silence breaker
محفل کے دروازے/

30c3h50.gif


وارث​
اگر تو شاعری کا شوق رکھتے ہیں یا شاعر بننا چاہتے ہیں یا پھر آپ پٹری سے کھسک گئے ہیں تو یہ آپکو دوبارہ سے تریک پر لانے کے لیے کافی مدد گار ہیں۔

30c3h50.gif


آصف۔
یہ لائن کافی عرصے سے ڈیڈ ہی ہے۔

30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
 

تعبیر

محفلین
اب ہرے صفحات

سیدہ شگفتہ

ڈائل کرنے پر یہ لائن ہمیشہ آنسرگ مشین (answering machine)پر ملتی ہے۔یا پھر وائس میل VoiceMail پر چلی جائے گی اس ریکارڈنگ کے ساتھ

کسی مصروفیت کے باعث آپ کو فوری جواب نہیں دیا جا سکتا ۔آپ اپنا نام،پتہ اور مسیج چھوڑ سکتے ہیں آپ سے جلد ہی رابطہ کیا جائے گا۔"(اب یہ جلد ہی کب ہوتی ہے یہ کوئی نہیں جانتا)

اگر تو آپ لمبےےےےےےےےےےے انتظار کے عادی ہیں اور کسی جلدی میں بھی نہیں ہیں تو اپنا نام اور مسیج چھوڑ سکتے ہیں۔
حال پوچھو 2011 میں تو جواب 2012 تک مل ہی جاتا ہے ویسے۔

30c3h50.gif


سخنور

آرٹ،فنون لطیفہ،فن و ادب غرض کسی بھی موضوع پر معلومات اکھٹی کرنی ہوں یا ان موضوعات پربات چیت کرنی ہوں تو یہ نمبر ضرور ڈائل کریں اور ہاں پنجابی ترجمے کے لیے بھی انکی خدمات موجود ہیں۔

30c3h50.gif


ظفری

محفل کا ٹی وی جس پر ہر قسم کے پروگرامز ایک ہی جگہ پر مل جاتے ہیں۔بس چینل بدلنے کی دیر ہے خواہ وہ تفریحی ہوں،سیاسی ہوں،مذہبی ہوں یا ادبی۔ویسے یہ چینل زیادہ تر بند ہی رہتے ہیں لیکن اگر کبھی چل پڑیں تو ایک ایک نشریات ایک ایک گھنٹے کی تو ہوتی ہی ہے۔
(میری اشارہ انکی لمبی لمبی پوسٹس کی طرف ہے)
کبھی کبھی ٹیوننگ/چینلز کی سیٹنگ خراب بھی ہو جاتی ہے کہ سنجیدگی کی توقع کریں تو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دینگے اور اگر ہنسی مذاق کی توقع کریں تو ہو سکتا ہے کہ آپکو فلسفہ سننے کو ملے۔کیا کیا جائے آخر پختون چینل جو ہے۔


30c3h50.gif



محمد صابر
تکنیکی شعبے سے متعلق کوئی بھی خبر یا مدد درکار ہو اور دلچسپ وڈیوز دیکھنے کا شوق ہو تو انکا نمبر حاضر ہے۔




30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif


 

تعبیر

محفلین
الف عین جی
شفقت،دعائیں،مبارک بادیں،یا کسی بھی قسم کی اصلاح و اصطلاع(خواہ شخصی یا ادبی) چاہتے تو ان سے ضرور رابطہ کریں
محفل کی چاشنی اور ٹھنڈک

30c3h50.gif



مکی
کسی بھی قسم کی تکنیکی مدد درکار ہے تو یہ ہلپ لائن آپ کے لیے ہر وقت کھلی ہوئی ہے۔
30c3h50.gif


عندلیب
اگر آپ بولنا نہیں چاہتے اور صرف اور صرف اچھا مواد پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں تو ان سے ضرور رابطہ کریں
محفل کی لائبریری/اخبار
ہر موضوع پر آپ کو ہر قسم کا مواد اسانی سے مل جائے گا اس نمبر پر

30c3h50.gif


ابو شامل
بک آف نالج
کسی بھی قسم کی معلومات اور سیاسی بحث اور سیرو سیاحت کے لیے یہ لائن آپ کی خدمت لیے موجود ہے۔

30c3h50.gif


طالوت + عارف کریم
اگر تو آپکو کھری کھری سننے اوپس مطلب سچائی سننے کا حوصلہ ہے(جو کہ کڑوی ہوتی یے) اور تنقید کرنے اور تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہےاور آپ ڈپلومیسی کو بالکل پسند نہیں کرتے تو یہ نمبرز ملا سکتے ہیں۔

30c3h50.gif


جیہ
دیوان غالب کا شوق رکھتے ہیں اور شعروشاعری کا شوق ہے نیز لاجواب ہونا چاہتے ہیں تو یہ نمبر ضرور ملائیں۔پر اجکل یہ نمبر کچھ بزی بزی جا رہا ہے۔

30c3h50.gif


م-م-مغل
گاڑھی،ثقیل اردو بولنے کا شوق رکھتے ہیں،مغلیہ اور نوابی دور کی یاد تازہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ نمبر موجود ہے، نیز علمی و ادبی اور ہلکی پھلکی گفتگو بھی کر سکتے ہیں لیکن ڈائل کرنے سے پہلے اتنا یاد رکھیں کہ یہ لائن زیادہ تر ہولڈ پر رہتی ہے اور یہ پیغام سننے کو ملے کہ رسید حاضر ہے تو عقلمند کے لیے اشارہ ہے کہ جان چھوڑ دو۔

30c3h50.gif


ناعمہ عزیز+عائشہ عزیز
ایک ہی سکے کے دو پہلو
(ماشاءاللہ ہماری بہت ہی کیوٹ،ملنسار اور ہردلعزیز اور سلجھی ہوئی بچیاں)
کسی بھی موضوع پرخاص طور پر سوشل ایشوز(social issues)پر دانشمندانہ بات چیت /بحث کرنا چاہتے ہیں تو ہم ہیں نا ۔

30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
 

تعبیر

محفلین
عبداللہ
ماں دا لاڈلا بگڑ گیا
یا پھر
نہ کر شادی ہے بربادی پھر نا پچھتانا

نمبر ڈائل کرتے ہیں اس قسم کی رنگ ٹونز سننے کو ملیں گی
ویسے اجکل کچھ ریسرچ میں مصروف ہیں جلد ہی انکی ایک کتاب آنے والی ہے ۔جس کا عنوان شاید "شادی سے پلے طلاق" یا پھر "شادی کے ایک سو ایک نقصانات " ہو گا نام فائنل کرنے کے سلسلے میں ہم جلد ہی محفل پر ایک پول/ووٹنگ کرینگے ۔

30c3h50.gif


دوست
آج کے دور میں بھی آپ سادگی،اپنی زبان اور ثقافت سے پیار کرتے ہیں تو انکا نمبر ضرور ڈائل کریں
30c3h50.gif



فاتح
یہ نمبر مشکل سے ہی ملتا ہے۔لیکن،شاید شاعروں کو آسانی سے مل سکتا ہے۔
30c3h50.gif



فاروق سرور
اسلامی تعلیمات کا غور و فکر کا شوق ہے تو رابطہ کریں

30c3h50.gif



شہزاد وحید
اگر آپ کا تفریحی موڈ ہے اور کوئی ہالی ووڈ،بالی ووڈ یا لولی ووڈ کی مووی دیکھنے کا موڈ ہے تو فوراً یہ نمبر ڈائل کریں۔پنجابی میں بھی بات چیت کرنے کے لیے یہ نمبر ڈائل کریں
30c3h50.gif


mfdarvesh
اگر آپ کو پاکستان کی تصویری سیر کرنی ہے اور ہلکی پھلکی بلکہ ہر قسم کی گفتگو بھی تو یہ نمبر ڈائل کریں۔
30c3h50.gif



eaglesword2000
جب آپ محفل میں گھر بنا لیں اور نیم پلیٹ کی تلاش ہے تو اس نمبر سے رابطہ کریں ۔گپ شپ کے لیے بھی یہ لائن کھلی ہوئی ہے۔
30c3h50.gif


محمد احمد۔
شائستہ اور مہذب اور ادبی گفتگو کے لیے یہ نمبر ملائیں ۔
30c3h50.gif



وجی
یہ لائن ذرا مشکل سے ہی ملتی ہے لیکن پھر بھی ملانا چاہتے ہیں تو آسانی سے ملانے کے دو ہی طریقے ہیں ایک تو آپ کو ا،ب،پ میں بات کرنی پڑے گی یا شیر آیا شیر آیا کہنا پڑے گا یا پھر شیر کی دھاڑ سے فوراً ہی رابطہ ہو جاتا ہے۔تصاویر سےبھی کبھی کبھار یہ لائن مل ہی جاتی ہے۔
30c3h50.gif



خرم شہزاد خرم
محفل کو اپنا پکا دوست بنانا چاہتے ہیں اور ہر بات اس دوست سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اور لکھنے کا بھی شوق ہے تو اس نمبر پر کال کریں

30c3h50.gif


قمر احمد
گھر بیٹھے ناول پڑھنے کو شوق ہے تو ان سے رابطہ کریں

30c3h50.gif


سندس راجہ
نمبر لگ جانے کے باوجود ہیلو بھی سنائی نہیں دیگا صرف خاموشی ہی سنائی دیگی بس)شاید ان کو اس کہانی پر زیادہ یقین ہے کہ خبردار اگر پیچھے دیکھا تو پتھر کے ہو جاؤگے۔
30c3h50.gif


نیلم
نمبر ملانے پر لمبی گھنٹی ہی بجتی رہتی ہے اور اگر نمبر لگ جائے تو آپ خود ہی بات کریں گے
30c3h50.gif


تعبیر
یہ نمبر ملانے کا رسک نا ہی لیں تو اچھا ہے ۔اگر پھر بھی رسک لینے اور نت نئے تجربات کا شوق رکھتے ہیں پھر یہ نمبر ملا سکتے ہیں اور اگر آپ آدھے تیتر اور بٹیر ہیں یعنی نا آپکی اردو اچھی ہے نا ہی انگلش بلہ دونوں زبانوں کو ملا کر ایک نئی زبان میں بات چیت پسند ہے تو یہ نمبر ضرور ملائیے

30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif
 

تعبیر

محفلین
33ojx5d.gif


اب ہماری وہ لائنیں/نمبرز جو کسی فنی و تکنیکی خرابی کی وجہ سےوقتی طور پر بند ہیں اور جو ملانے پر بھی نہیں مل رہے۔یا پھر انکے نمبر تبدیل ہو گئے ہیں۔

گائز مس یو آل کہاں ہو سب ۔جلدی سے اپنے اپنے نمبرز ٹھیک کروالو ورنہ یہ نمبرز کسی اور کو دے دیے جائینگے ۔(ایک التجا والی دھمکی)

33ojx5d.gif


بوچھی

antique چیزوں کی قدر دان نئی چیزوں کا قعطاً شوق نہیں ۔یعنی ان کا نمبر صرف پرانے ارکان ہی ملا سکتے ہیں نئے نمبرز انکی کانٹیکٹ لسٹ میں بالکل فٹ نہیں ہوتے پھر بھی آپ کو بھڑوں کا چھتہ چھیڑنے اور اس اسکا نتیجہ دیکھنے و جاننے کا از حد شوق/تجسس ہے تو سو بسم اللہ
30c3h50.gif


فہیم
کوئی اندر کی بات جاننی ہو یا کچھ گمشدہ تلاش کرنا ہو تو انکی خدمات حاصل کریں ۔اندر باہر کی خبروں کے لیے یہ نمبر میسر ہے
30c3h50.gif



زین
اگر آپ کو چھوٹی عمر میں ہی سمجھدار،ذمہ دار بننا ہے اور خود کے بجائے دوسروں کا زیادہ خیال رکھنا ہے تو اس نمبر سے سیکھ سکتے ہیں

30c3h50.gif

سارہ
اگر پریوں کے دیس کی سیر کرنی ہو جہاں کوئی غم،غصہ ،تکرار نہیں ہوتی اور سب اچھا اچھا ہوتا ہے تو یہ نمبر ملا سکتے ہیں
30c3h50.gif



حجاب
کھانے کی کوئی بھی ترکیب اور چٹ پٹی باتوں اور حاضر جوابی کے لیے یہ نمبر ملائیں
30c3h50.gif


نایاب
نت نئے کارڈز کا آرڈر دینا ہو یا پرخلوص دعائیں لینی ہوں تو اس نمبر پر بات کریں ۔
30c3h50.gif



محب علوی
اگر تو آپ خود سے پیار نہیں کرتے اور اپنی تعریف کرنے کے فن سے واقف نہیں ہیں تو فوراً اس نمبر سے استفادہ حاصل کریں۔معاوضہ و اجرت ایڈمیشن لینے پر بتایا جائے گا۔
30c3h50.gif


زینب+ خوشی
نوک جھونک اور گپ شپ کے لیے
30c3h50.gif


قیصرانی
الہ دین کے چراغ
آپ کی ہر قسم کی خواہش کو فوری پورا کریں اور ہاں تین خواہشوں کی کوئی قید نہیں
30c3h50.gif


محسن
بہت مشکل سے یہ نمبر لگتا ہے اور لگ جائے تو کیا ہی کہنے صرف اور صرف مسکراہٹیں اور قہقہے
30c3h50.gif


ماوراء
اپنے خوابوں اور آئیدیاز کو حقیقی روپ دینے کے لیے یہ نمبر ملائیں
30c3h50.gif


ایم بلال
ایک درد مند دل رکھتے ہیں اور معاشرے میں سدھار لانا چاہتے ہیں قلم کی جنگ کے ذریعے تو رابطہ کریں
30c3h50.gif


فیصل قریشی
فی البدیہہ شاعری اور متحدہ عمارات کی معلومات کے لیے ان سے رابطہ کریں

30c3h50.gif
30c3h50.gif
30c3h50.gif



33ojx5d.gif


فرحت کیانی،ابو کاشان،سارا،جہانزیب،خرم، ملائکہ،دل پاکستانی،زھرا علوی،علی ذاکر،زونی،جیا راؤ,

ان کے نمبر بار بار ملانے سےصرف یہ پیغام سنائی دیتا ہے

اپ کے مطلوبہ نمبر سے فی الحال جواب موصول نہیں ہو رہا برائے مہربانی کچھ دیر بعد نمبر ملائیں
the number you have dialed is currently unavailable
please try later

33ojx5d.gif
 
واہ اپیا رانی۔ کمال کا آئیڈیا، کمال کا کانسیپٹ، خوبصورت تحریر، پر کشش تزئین اور ڈھیر ساری محنت۔ آپ بہت سویٹ ہیں۔ :) :) :) :) :) :) :) :)
 

تعبیر

محفلین
بس اتنی شکایت ہے کہ ہمارا قد بہت ہی چھوٹا کر دیا اپیا نے۔

ہائیں وہ کیسے؟؟؟
کیا آپ الفاظ کے جادوگر نہیں ہیں؟؟؟
ویسے بھی سعود عزت دینے والی تو اللہ کی ذات ہے ۔اور یہ آپ کے اچھے اور نیک کرم ہی ہونگے کہ آپ کو سب اتنا چاہتے ہیں۔
 
ہائیں وہ کیسے؟؟؟
کیا آپ الفاظ کے جادوگر نہیں ہیں؟؟؟
ویسے بھی سعود عزت دینے والی تو اللہ کی ذات ہے ۔اور یہ آپ کے اچھے اور نیک کرم ہی ہونگے کہ آپ کو سب اتنا چاہتے ہیں۔

اپیا بات یہ نہیں ہے بلکہ آپ نے اتنی عظیم شخصیت سے ہمارا موازنہ کر دیا ہے کہ ہم اپنی سیہ کاریوں پر پانی پانی ہو رہے ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مزہ آ گیا اپیا آپ کی محنت رائیگاں نہیں گئی:) سب کے بارے میں ہی ٹھیک لکھا ہے آپ نے ۔ اب چونکہ امن اپیا بھی کم آتی ہیں اور انٹرویو بھی نہیں ہو رہے تو ان سب کی شخصیت کے بارے میں جاننے کے لیے مختصر الفاظ میں کافی کچھ لکھ دیا ہے:)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں، کہیں خواب تو نہیں۔ لگتا ہے واقعی کسی خواب کی تعبیر مل گئی۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
اس تیز رفتار زمانے میں جب خون کے رشتے بھی رابطہ نہ ہونے پر بھلا دیٰے جاتے ہیں ۔
آپ کو یہ نکما بھائی یاد رہا ۔
بہت سی دعاؤں کی حق دار ٹھہری ہے میری بہنا ۔
 

میم نون

محفلین
کیا بات ہے، بڑی محنت کی ہے آپنے :)

آپ کی یہ محنت رائیگاں نہیں جاتی، میرے جیسے محفلین جو کہ کم ہی محفل گھومتے ہیں انکو بھی دوسرے دوستوں کے بارے میں پڑھنے کو مل جاتا ہے جو کہ ہر وقت محفل کے تعمیری زمرے میں مصروف رہتے ہیں اور کبھی کبھار ہی "نکموں" کے زمروں میں آتے ہیں :)
 

تعبیر

محفلین
مزہ آ گیا اپیا آپ کی محنت رائیگاں نہیں گئی:) سب کے بارے میں ہی ٹھیک لکھا ہے آپ نے ۔ اب چونکہ امن اپیا بھی کم آتی ہیں اور انٹرویو بھی نہیں ہو رہے تو ان سب کی شخصیت کے بارے میں جاننے کے لیے مختصر الفاظ میں کافی کچھ لکھ دیا ہے:)
شکریہ ناعمہ بچے
اوپس آپ کے جواب سے یاد آیا کہ میں نے امن ایمان کے بارے میں تو لکھا ہی نہیں۔ کافی کچھ رہ گیا۔


یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں، کہیں خواب تو نہیں۔ لگتا ہے واقعی کسی خواب کی تعبیر مل گئی۔

ہی ہی ہی
کونسا خواب دیکھا تھا آپ نے اور کونسی تعبیر :confused:
بڑے کنجوس ہیں آپ شمشاد بھائی تعریف نہیں تو تنقید ہی کر دیتے کچھ

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
اس تیز رفتار زمانے میں جب خون کے رشتے بھی رابطہ نہ ہونے پر بھلا دیٰے جاتے ہیں ۔
آپ کو یہ نکما بھائی یاد رہا ۔
بہت سی دعاؤں کی حق دار ٹھہری ہے میری بہنا ۔

وعلیکم السلام
نایاب بھائی کہاں چلے گئے تھے آپ
کیسے ہیں آپ ۔میں نے تو آپ کی پروفائل پر بھی کئی بار آپ کو یاد کیا بلکہ یہاں بھی کئی ٹاپکس پر آپ کا ہم اکثر پوچھتے تھے۔نایاب بھائی آپ کے بارے میں تو سعود نے بھی لکھا ہے۔تعارف والے زمرے میں۔
آپ کو کوئی بھلا کیسے بھول سکتا ہے۔ویسے آپ بھول گئے تھے نا ہم سب کو

سوری باقی کا تو کوٹ نہیں ہو رہا
وجی
اور نہیں تو کیا آپ سے زبردستی بات کرنے کا بس یہی تو طریقہ ہے
دیکھا یہاں بھی تو شیر ہی کہ وجہ سے کچھ سننے کو ملا آپ کی طرف سے


نوید وے منڈیا سیالکوٹیا

"نکموں کے زمروں" مطلب
 

شمشاد

لائبریرین
میں خواب کی حالت سے باہر نکلوں تو کچھ کہوں بھی کہ تعبیر نے یہ کیسے اتنا سارا لکھ لیا اور کیسے سبکو یاد رکھا۔

بہت اچھا لکھا ہے سب کے بارے میں۔ اب اس کو روکنا نہیں، جاری رکھنا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ تعبیر بہت خوب، اور مزید شکریہ کہ اپنے بارے میں بھی کچھ جائزہ لیا ہے، ورنہ اپنے گریبان میں جھانکنے کی ہمت کم ہی لوگوں کو ہوتی ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
نایاب بھائی کہاں چلے گئے تھے آپ
کیسے ہیں آپ ۔میں نے تو آپ کی پروفائل پر بھی کئی بار آپ کو یاد کیا بلکہ یہاں بھی کئی ٹاپکس پر آپ کا ہم اکثر پوچھتے تھے۔نایاب بھائی آپ کے بارے میں تو سعود نے بھی لکھا ہے۔تعارف والے زمرے میں۔
آپ کو کوئی بھلا کیسے بھول سکتا ہے۔ویسے آپ بھول گئے تھے نا ہم سب کو

السلام علیکم
تعبیر بہنا
سدا مہکتا چہکتا رہے اردو محفل کا چمن
محترم اراکین اردو محفل کی محبتوں چاہتوں اور یاد رکھنے پر
آپ سب کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں ۔
بھولا تو میں کسی کو بھی نہیں تھا ۔
اور اردو محفل سے منسلک جو ہستیاں میرے رابطے میں تھیں
ان کی وساطت سے دعاؤں بھری نیک خواہشات ارسال کرتا رہتا تھا ۔
اللہ تعالی آپ سب کو سدا ہنستا مسکراتا رکھے آمین
 

وجی

لائبریرین
اور نہیں تو کیا آپ سے زبردستی بات کرنے کا بس یہی تو طریقہ ہے
دیکھا یہاں بھی تو شیر ہی کہ وجہ سے کچھ سننے کو ملا آپ کی طرف سے

ایسی بھی بات نہیں کہ ہم بولتے ہی نہیں ہاں کم گو ہیں لیکن اتنے بھی نہیں
بحث نہ کرنے کا شوق ہے نہ ہی سننے کا سوائے اسلامی لیکن وہ بھی جس میں کوئی طریقے سے بات کریں
لمبی لمبی پوسٹیں مجھے بری لگتی ہے مطلب کی بات کیا کریں لوگ

لیکن خیر آپ نے خوب لکھا سب کے بارے میں
 
Top