محفل لغت اطلاقیہ عنقریب یہاں دستیاب ہوگا۔
اس اطلاقیہ کو چلانے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کی ضرورت ہوگی۔
ڈاون لوڈ: ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2
اس اطلاقیہ کو چلانے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کی ضرورت ہوگی۔
ڈاون لوڈ: ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2
محفل لغت اطلاقیہ عنقریب یہاں دستیاب ہوگا۔
اس اطلاقیہ کو چلانے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کی ضرورت ہوگی۔
leave all other things and check this link
http://sourceforge.net/search/?type_of_search=soft&words=Glossary+software
چلیں شکر ہے یہ اچھا کام بھی ہوا مہو ش ویسے آپ کو میں یہیں باضابطہ دعوت دے دوں لغت پروف ریڈنگ ٹیم میں شامل ہونے کی کیونکہ اس وقت صرف اعجاز صاحب وہاں شامل ہیں اور انہوں نے دو الفاظ پر کام کیا ہے۔ لغت کے الفاظ اب تقریبا 17000 ہو چکے ہیں اور یہ عمدگی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ نظامی نے تھوڑا سا اور وقت نکال کر لغت اطلاقیے کو آگے بڑھایا ہے مگر ابھی مزید کام ہونے والا رہتا ہے۔
مہوش بہن۔ ویب سپیس کا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ صرف وقت کا ہے۔ آپ چاہیں تو آپ کو ایک شیل اکاؤنٹ اور ایک ڈیٹابیس مہیا کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد آپ اپنی مرضی کی سکرپٹس کو اپلوڈ کرکے ٹیسٹ کر سکتی ہیں۔ ویسے میرا مشورہ ہے کہ پہلے لوکل ہوسٹ پر ان کی انسٹالیشن کا تجربہ کرلیں تاکہ ان کی افادیت کا اندازہ ہو سکے۔
17000 الفاظ۔۔۔۔ آپ سب لوگوں کو شاباش
محب، آپ مجھے کوئی ایک لفظ پروف ریڈنگ کے لیے دے دیں اور میں کوشش کرتی ہوں کہ جلد از جلد اسے مکمل کر سکوں۔
بہرحال، خیال رکھئیے گا کہ آنکھوں کی وجہ سے عموما میں ہمیشہ ٹائپنگ یا پروف ریڈنگ جیسے کاموں سے گریز کرتی رہتی ہوں۔
///////////////////////////////
جن حضرات کے پاس ویب سپیسس ہیں، ان سے ایک درخواست
اوپر میں نے جو لنک دیا ہے، اس میں آنلائن لغت بنانے کے کچھ سافٹ ویئر شامل ہیں۔
کیا یہ ممکن ہے کہ آپ ان میں سے کوئی ایک (یا سارے) سافٹ ویئر ویب پر اپلوڈ کر دے تاکہ ہم جیسے عام اراکین بھی ان سافٹ ویئرز کو ٹیسٹ کر سکیں؟؟؟
السلام علیکم،
شکریہ نظامی۔ لیکن کیا اس کے لیے کوئی ویب اطلاقیہ نہیں بن سکتا؟
جی ماوراء اطلاقیہ میں تھیم تبدیل کرنے کا آپشن ڈال رہا ہوں۔ لیکن پھر وہی بات ہے کہ ہر شخص کا پسندیدہ رنگ مختلف ہے۔رنگ ہلکا ہی ہو تو اچھا ہے۔