محفل دا پِنڈ

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم معزز اراکینِ محفل،
'محفل کا پِنڈ' محفل کی ہر دلعزیز شخصیت تعبیر کی خواہش پر شروع کیا جانے والا ایک سلسلہ ہے جس کو بہت سے لوگوں کی تائید حاصل ہے۔ اس پِنڈ کی 'آباد کاری' کا بنیادی مقصد تو عمومی اور غیرموضوعاتی نوعیت کی گپ شپ کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں اراکینِ محفل کھل کر بونگیاں مار سکیں مگر ساتھ ہی ساتھ اس سلسلے کے ذریعے ان غریب اراکین کے دھاگوں کو بھی محفوظ بنانا مقصود ہے جن پر اس سے پہلے اپنی گپ بازی کے چکر میں تعبیر، عینی، حکایتوں والی باجی اور میں صبح، دوپہر اور شب خون مارچکے ہیں! :p :p :p
اب آپ سب کو دعوت ہے کہ آئیے اور اس پِنڈ کو بسانے میں ہمارا ساتھ دیجئے۔
 

عاطف بٹ

محفلین

یوسف-2

محفلین
وعلیکم السلام
لیکن عاطف بھائی ! ہم تو ایک ”گوٹھ“ کے باسی (تازہ والا نہیں:D ) ہیں، کیا ہمیں بھی ”پنڈ“ میں جگہ ملے گی؟
 

رانا

محفلین
اب آپ سب کو دعوت ہے کہ آئیے اور اس پِنڈ کو بسانے میں ہمارا ساتھ دیجئے۔
مجھے پنڈ بہت پسند ہے لیکن میں پنڈ کئی کئی سال کے بعد جاتا ہوں چند دن کے لئے۔:)
اگر آپ کو اس پر اعتراض نہ ہو تو میرے لئے بھی کوئی دس مرلے جگہ مختص کردی جائے۔:rolleyes:
ایک چکر یہ آج لگ گیا پانچ نومبر 2012 میں۔ اب انشاء اللہ جلد ہی اگلا چکر کچھ سال کے بعد لگاتا ہوں۔ خط لکھتے رہئے گا یاد سے کہ خط آدھی ملاقات ہوتی ہے۔;) اور ہاں اگلے چکر میں جب میں آوں تو میری دس مرلے جگہ کی حد بندی کا کام ہوچکا ہونا چاہئے۔:)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
واہ جی واہ
پنڈ سجناں دا سدا آباد رہوے ۔
پنڈ اچ رہندی او البیلی مٹیار ۔ لٹیا جس نے ساڈھا چین قرار ۔
پنڈ دیاں گلاں کریئے تے پچھیئے بہانے نال اوس دا حال ۔
پنڈ دا ناں ای خشبو بن ساڈھے من نوں اڈاری تے مجبور کر دیندا اے ۔
 

پپو

محفلین
السلام علیکم
لیں جناب بڑی دیرسے خواہش تھی کسی پنڈ میں جا کر رہیں ابھی پنڈ میں کافی جگہ خالی ہے اس لئے مجھے ڈیرے کے لئے اور رہائشی حویلی کے لئے الگ الگ جگہ الاٹ کر دی جائے اور ہاں اگر پرے پنچائت ہو تو میرے ڈیرے پر ہی ہوگی
 
Top