محفل اور افتخار عارف کے اشعار

محمداحمد نے 'ذکر اردو محفل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 2, 2017

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    18,689
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اچھا۔۔۔!
    بالکل ! اچھی بات کہی عثمان صاحب نے۔
    درست! لیکن بات تب ہی بگڑتی ہے جب آزادیء رائے کی آزادی یکساں نہ ہو۔

    یہ آپ کی یکطرفہ رائے ہے، تاہم یہ دھاگہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے اس بحث کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ اس سلسلے میں مزید بات کرنا چاہیں تو ایک نیا دھاگہ کھول لیجے۔

    یہاں آپ افتخار عارف کے اشعار شامل کرنا چاہیں تو سو بسمہ اللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,265
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لڑی کھولنے اور اس پر تبصرہ ہائے جات آنے پر احمد بھائی آپ کی نظر...

    داد متاع عجز تو تقدیر میں نہ تھی
    الزام خود سری تھا کہ اڑ کر لگا ہمیں

    اک اور تازیانہ منظر لگا ہمیں
    آ اے ہوائے تازہ نئے پر لگا ہمیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  3. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,265
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سب لوگ اپنے اپنے قبیلوں کے ساتھ تھے
    اک میں ہی تھا کہ کوئی بھی لشکر مرا نہ تھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,265
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سورج تھے ، چراغِ کفِ جادہ میں نظر آئے
    ہم ایسے سمندر تھے کہ دریا میں نظر آئے

    دنیا تھی رگ و پے میں سمائی ہوئی ایسی
    ضد تھی کہ سبھی کچھ اسی دنیا میں نظر آئے

    سرمایہِ جاں لوگ ، متاعِ دو جہاں لوگ
    دیکھا تو سبھی اہل تماشا میں نظر آئے

    خود دامنِ یوسف کی تمنا تھی کہ ہو چاک
    اب کہ وہ ہنر ، دستِ زلیخا میں نظر آئے

    ہمیں بھی یہ حالات حاضرہ کے مفواق ہی لگے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    1,478
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آپ حضرات کی خدمت اقدس میں۔۔۔
    آسمانوں پر نظر کر انجم و مہتاب دیکھ
    صبح کی بنیاد رکھنی ہے تو پہلے خواب دیکھ

    ہم بھی سوچیں گے دعائے بے اثر کے باب میں
    اک نظر تو بھی تضاد منبر و محراب دیکھ

    دوش پر ترکش پڑا رہنے دے، پہلے دل سنبھال
    دل سنبھل جائے تو سوئے سینہٴ احباب دیکھ

    موجہٴ سرکش کناروں سے چھلک جائے تو پھر
    کیسی کیسی بستیاں آتی ہیں زیر آب دیکھ

    بوند میں سارا سمندر آنکھ میں کل کائنات
    ایک مشتِ خاک میں سورج کی آب و تاب دیکھ

    کچھ قلندر مشربوں سے راہ و رسم عشق سیکھ
    کچھ ہم آشفتہ مزاجوں کے ادب آداب دیکھ

    شب کو خط نور میں لکھّی ہوئی تعبیر پڑھ
    صبح تک دیوار آئیندہ میں کھلتے باب دیکھ

    افتخار عارف کے تند و تیز لہجے پر نہ جا
    افتخار عارف کی آنکھوں میں اُلجھتے خواب دیکھ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    1,478
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    دعائیں یاد کرا دی گئی تھیں بچپن میں
    سو زخم کھاتے رہے اور دعا دئیے گئے ہم۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,525
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    میں اس سلسلے کی کڑی نہیں بننا چاہتی کہ یہ میرا مسئلہ نہیں ، جن کا مسئلہ ہے وہ جانیں ، مجھے حیرت تھی چند رویوں پر سو اظہار کر دیا رہی افتخار عارف کی بات تو آپ کی نذر ایک شعر
    اہلِ تشہیر و تماشا کے طلسمات کی خیر
    چل پڑے شہر کے سب شعلہ نوا اور طرف
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    1,491
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    قِصّ۔۔ہء اہلِ جنُوں ۔۔۔۔ کوئی نہیں لِکّھے گا
    جیسے ہم لِکھتے ہیں ' یُوں کوئی نہیں لِکّھے گا

    وَحشتِ قلبِ تپاں کیسے لکھی جائے گی !
    حالتِ سُوزِ دَرُوں ' کوئی نہیں لِکّھے گا

    کیسے ڈھیہ جاتا ہے دل ' بُجھتی ہیں آنکھیں کیسے؟؟
    سَ۔۔ر نوِشتِ رگِ خُوں ' کوئی نہیں لِکّھے گا

    کوئی لِکّھے گا نہیں ۔۔۔۔ کیوں بڑھی ' کیسے بڑھی بات ؟؟
    کیوں ہُوا درد ف۔۔زُوں ؟ کوئی نہیں لِکّھے گا

    خلقتِ شہر سَ۔۔ر آنکھوں پہ بِٹھاتی تھی جنہیں
    کیوں ہُوئے خوار و زبُوں ؟ کوئی نہیں لِکّھے گا

    عرضیاں ساری نظر میں ہیں رَجَ۔۔۔ز خوانوں کی
    سب خبر ہے ہمیں ' کیُوں کوئی نہیں لِکّھے گا

    شہر آشُوب کے لکھنے کو جگر چاہیے ہے
    مَیں ہی لِکُّھوں تو لکُھوں ' کوئی نہیں لِکّھے گا !

    بے اثر ہوتے ہُوئے حرف کے اِس موسِ۔۔۔م میں
    کیا کہُوں ' کس سے کہُوں ؟؟ کوئی نہیں لِکّھے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر