محفلین کی فائلز(تبصرہ جات)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا
سیدہ بہن بڑے عرصے بعد شرارتی موڈ میں لبھی ہیں ۔ الحمد للہ

السلام علیکم، خیریت سے ہیں فیصل بھائی؟
بہت شکریہ یاد رکھنے کے لیے، پرانے دن اور آپ کی مزاح سے بھرپور تحریروں کا تو کچھ جواب ہی نہیں تھا۔ ہم لوگ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے :)
 
السلام علیکم، خیریت سے ہیں فیصل بھائی؟
بہت شکریہ یاد رکھنے کے لیے، پرانے دن اور آپ کی مزاح سے بھرپور تحریروں کا تو کچھ جواب ہی نہیں تھا۔ ہم لوگ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے :)
الحمد للہ سب کرم ہے مالک کا آج کل لاہور کی بارشیں دیکھ رہا ہوں ۔ اس برس سارے موسم میرے پہلے ہی ہیں لاہور میں ۔ سردی بہار اور گرم برسات سب کا پینجا یہیں لگ رہا ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الحمد للہ سب کرم ہے مالک کا آج کل لاہور کی بارشیں دیکھ رہا ہوں ۔ اس برس سارے موسم میرے پہلے ہی ہیں لاہور میں ۔ سردی بہار اور گرم برسات سب کا پینجا یہیں لگ رہا ہے
یعنی اس برس یوم آزادی پاکستان میں منائیں گے۔
پاکستان کب آنا ہوا فیصل بھائی؟ امید ہے کہ آپ کی نئی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔
 
یعنی اس برس یوم آزادی پاکستان میں منائیں گے۔
پاکستان کب آنا ہوا فیصل بھائی؟ امید ہے کہ آپ کی نئی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔
نومبر کی چار کو آیا تھا اور چھے نومبر کو یہاں انفارم کر دیا تھا ۔ ان شاء اللہ اب لکھنا لکھانا چلتا رہے گا ۔ جیسے مالک کی مرضی ہوئی۔
 
جاسمن

لائبریرین
squarened جزاک اللہ!
مجھے معاف کیجیے گا لیکن میری ایک تجویز ہے کہ یا تو نام اردو میں ہو یا پھر اپنے دستخط میں کوئی اردو نام شامل کر لیا جائے۔یا پھر ہر پوسٹ کے نیچے ایک اردو نام ہو۔جیسے کبھی قیصرانی بھائی بے بی ہاتھی لکھا کرتے تھے۔:)اب سمجھ نہیں آتی بندہ مخاطب کیسے کرے۔:)@lonlyness4ever ہیں،ایک یہ درویش بھائی ہیں۔ایک x boy ہیں اور ایک آپ بھی۔۔۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
غالبا اس وجہ سے کہ آپ نے آئی.ڈی میں غلطی کر دی ہے ،کیا آپ ان کی بات کر رہی ہیں؟
mfdarvesh
میں نے یہاں تو غلط لکھا ہے لیکن فہرست میں اور اُن کے تعارف میں درست لکھا ہے۔ لیکن آپ کا بہت شکریہ ۔اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
آپ اتنے طویل عرصہ پہلے محفل میں شامل ہوئیں تو پھر کیا بیچ میں تعطل آیا؟؟یا پھر آپ آتی تھیں لیکن بات نہیں کرتی تھیں؟؟؟:)
 
squarened

معطل
مجھے معاف کیجیے گا لیکن میری ایک تجویز ہے کہ یا تو نام اردو میں ہو یا پھر اپنے دستخط میں کوئی اردو نام شامل کر لیا جائے۔
نام سے تو آئی.ڈی بنانی نہیں تھی ناں بہن جی۔ یہ میری شاید سب سے پہلی ای.میل آئی.ڈی تھی پھر جب فورم ورلڈ سے آشنا ہوئی تو اسی کو اختیار کر لیا تاکہ اگر کوئی ہم جماعت دیکھے تو پہچان لے، بہرحال آپ کی خواہش کے احترام میں دستخط میں تدوین کر دی ہے
اب سمجھ نہیں آتی بندہ مخاطب کیسے کرے۔
جیسے آپ کا دل چاہے ویسے مخاطب کریں
وہ تو س.ن۔ مخمور لکھتے ہیں اپنی تحاریر میں اور ہم دوسرے فورم پر انہیں مخمور بھائی ہی مخاطب کرتے تھے
ایک یہ درویش بھائی ہیں۔
انہیں اب مخاطب کرنے کی ضرورت تو نہیں پڑتی،آتے ہیں مگر خاموشی سے
ایک x boy ہیں اور ایک آپ بھی
ایکس بوائے بھی اب نہیں آتے سو آپ کی مشکل آسان ہوئی
میں نے یہاں تو غلط لکھا ہے لیکن فہرست میں اور اُن کے تعارف میں درست لکھا ہے۔ لیکن آپ کا بہت شکریہ ۔
وہ میں نے سب جگہ غور نہیں کیا تھا، پر آپ نے شکریہ کس بات کا ادا کیا یہاں؟ : سوچ، اب آپ نے پیشگی شکریہ ادا کر ہی دیا ہے تو یہ لیں ان کا انٹریوو ،البتہ اس میں بھی نام تک مخفی ہے
انٹرویو - انٹر ویو ود درویش لالہ
آپ اتنے طویل عرصہ پہلے محفل میں شامل ہوئیں تو پھر کیا بیچ میں تعطل آیا؟؟یا پھر آپ آتی تھیں لیکن بات نہیں کرتی تھیں؟؟؟
ہمم، اب کیا تفصیل میں جائیں، مختصر یہ کہ تعلیم سے فراغت کے بعد میں نے سیکھنے سکھانے اور وقت گزاری کی غرض سے ایک ساتھ کئی فورمز جوائن کیے مگر ایکٹیو بس آئی.ٹی.درسگاہ پر رہی، وہ بند ہو گیا تو اردو شناس پر، دیگر بھی مختلف فورمز پر آنا جانا رہا مگر مستقل نہیں اور یہاں کا میں بتا چکی کہ گیسٹ وزٹ میں دیکھنا ہی زیادہ بہتر لگتا ہے کہ اس میں ایڈیٹر سامنے نہیں ہوتا تو "جواب" دینے میں ایک رکاوٹ ہوتی ہے لاگ ان کی۔ اب مجھے کوچہ آلکساں کی رکنیت نہ دے دیجیے گا، لاگ ان میں مانع سستی نہیں بلکہ کچھ اور ہوتا ہے
 
جاسمن

لائبریرین
نام سے تو آئی.ڈی بنانی نہیں تھی ناں بہن جی۔ یہ میری شاید سب سے پہلی ای.میل آئی.ڈی تھی پھر جب فورم ورلڈ سے آشنا ہوئی تو اسی کو اختیار کر لیا تاکہ اگر کوئی ہم جماعت دیکھے تو پہچان لے، بہرحال آپ کی خواہش کے احترام میں دستخط میں تدوین کر دی ہے

جیسے آپ کا دل چاہے ویسے مخاطب کریں

وہ تو س.ن۔ مخمور لکھتے ہیں اپنی تحاریر میں اور ہم دوسرے فورم پر انہیں مخمور بھائی ہی مخاطب کرتے تھے

انہیں اب مخاطب کرنے کی ضرورت تو نہیں پڑتی،آتے ہیں مگر خاموشی سے

ایکس بوائے بھی اب نہیں آتے سو آپ کی مشکل آسان ہوئی

وہ میں نے سب جگہ غور نہیں کیا تھا، پر آپ نے شکریہ کس بات کا ادا کیا یہاں؟ : سوچ، اب آپ نے پیشگی شکریہ ادا کر ہی دیا ہے تو یہ لیں ان کا انٹریوو ،البتہ اس میں بھی نام تک مخفی ہے
انٹرویو - انٹر ویو ود درویش لالہ

ہمم، اب کیا تفصیل میں جائیں، مختصر یہ کہ تعلیم سے فراغت کے بعد میں نے سیکھنے سکھانے اور وقت گزاری کی غرض سے ایک ساتھ کئی فورمز جوائن کیے مگر ایکٹیو بس آئی.ٹی.درسگاہ پر رہی، وہ بند ہو گیا تو اردو شناس پر، دیگر بھی مختلف فورمز پر آنا جانا رہا مگر مستقل نہیں اور یہاں کا میں بتا چکی کہ گیسٹ وزٹ میں دیکھنا ہی زیادہ بہتر لگتا ہے کہ اس میں ایڈیٹر سامنے نہیں ہوتا تو "جواب" دینے میں ایک رکاوٹ ہوتی ہے لاگ ان کی۔ اب مجھے کوچہ آلکساں کی رکنیت نہ دے دیجیے گا، لاگ ان میں مانع سستی نہیں بلکہ کچھ اور ہوتا ہے

بہت شکریہ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
شاید موبائل سے دستخط نظر نہیں آتے۔
 
سید رافع

محفلین

بہت محنت طلب کام کا آغاز ہے۔ لیکن یوں محفلین ایک دوسرے کو بہتر انداز میں جان سکیں گے۔ شاید حفظ مراتب کا خیال رکھنے میں بھی آسانی ہو۔ اگر اس کام کو پانچ سات ہیڈنگز کے تحت کیا جاتا تو اور مفید ہوتا۔ جیسا کہ پیشہ، قابل ذکر پراجیکٹس، پسندیدہ موضوعات، سیاسی مطابقت، مذہبی مطابقت، پسندیدہ کتابیں، پسندیدہ موویز وغیرہ وغیرہ
 
Top