محبان نستعلیق متوجہ ہوں

الف نظامی

لائبریرین
در وصفِ خط نستعلیق:​
در سلسلہ وصف خط ایں بس کہ ز کلکم
ہر نقطہ سویدائے دل اہل سواد است
(طالب اَملی)
اس رسم الخط کی تعریف کے سلسلہ میں عرض ہے کہ میرے قلم سے اس کا جو بھی نقطہ نکلتا ہے ، اہل دل کے لیے لطف کا سامان فراہم کرتا ہے۔​
الحمد للہ طویل محنت اور اردو کمیونٹی کے انتظار کے بعد تاج نستعلیق کی تکمیل کا اعلان جلد متوقع ہے۔

تاج نستعلیق کی تخلیق کے بعد اب اردو کمیونٹی کا حق بنتا ہے کہ وہ اس کی development کرنے والوں کا مناسب اعزار و اکرام کرے۔
اردو کمیونٹی کے ایک ادنی رکن کی حیثیت سے 30،000 روپے قبلہ سید شاکر القادری صاحب کے لیے ایک حقیر تحفہ کی صورت میں پیش کرنے کے لیے اردو محفل کے منتظمین کو پیش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ تمام اردو کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے تاج نستعلیق کے تخلیق کاروں کی مناسب پذیرائی فرمائیں۔

میری تمام اردو کمیونٹی کے اراکین سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے اپنی حصہ ضرور ڈالیں۔
صلائے عام ہے یاران "نقطہ" داں کے لئے۔

نبیل : براہ کرم اگر آپ اس تجویز سے متفق ہیں تو یہ بتا دیجیے کہ رقم کس طرح آپ تک پہنچائی جائے۔
شمشاد ، دوست ،@الف عین ، ابن سعید مہوش علی محب علوی زیف سید محمد وارث فرخ منظور زحال مرزا
راسخ کشمیری
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں بالکل متفق ہوں اس خیال سے۔ بلکہ اپنے رفقاء کار سے میری اس سلسلے میں بات بھی چل رہی ہے۔ رقم اکٹھی کرنے کے بارے میں جلد تفاصیل طے کر لیتے ہیں۔
والسلام
 

الف نظامی

لائبریرین
السلام علیکم،
میں بالکل متفق ہوں اس خیال سے۔ بلکہ اپنے رفقاء کار سے میری اس سلسلے میں بات بھی چل رہی ہے۔ رقم اکٹھی کرنے کے بارے میں جلد تفاصیل طے کر لیتے ہیں۔
والسلام
بہت شکریہ۔ اس حوالے آپ جو طریقہ کار تجویز کریں گے، اس کی تعمیل ہوگی۔
 

مقدس

لائبریرین
واؤ ماشاءاللہ
ابھی کچھ دن پہلے سعود بھائی سے اسی متعلق بات ہو رہی تھی
 

الف نظامی

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ اگر جان کی امان پاو تو بندہ پوچھنا چاہتا ھے کہ۔ تاج نستعلق کیا ہوتا ھے۔۔۔ ۔۔
تاج نستعلیق اردو نستعلیق فانٹ ہے جو مشہور خطاط تاج الدین زریں رقم رحمۃ اللہ علیہ کی خطاطی پر مبنی ہے اور عنقریب منظر عام پر آ رہا ہے۔
 
اتفاق سے پچھلے چند دنوں سے ہم سفر پر نکلے ہوئے تھے۔ اس دوران اس حوالے سے بات چیت تو چل رہی تھی لیکن حالت سفر میں با قاعدہ منصوبہ بندی کرنا قدرے مشکل تھا اس لئے ان معاملات کو اپنی واپسی تک ملتوی رکھا تھا۔ آج ہی اپنے شہر لوٹے تو دیکھا کہ یہاں تو بات منظر عام پر بھی لائی جا چکی ہے۔ :) :) :)

ہمیں تھوڑا سا وقت درکار ہے تاکہ ہدف، طریقہ تشہیر اور رقم کی منتقلی وغیرہ کے معاملات کا جائزہ لے لیں اور مناسب منصوبہ بندی کر سکیں۔ اس دوران احباب یہاں گفتگو جاری رکھیں کہ چراغ جلی ہے تو روشنی ہوتی رہے۔ :) :) :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
میں بھی اس تجویز سے متفق ہوں۔ نبیل بھائی، سعود، اور دیگر احباب اس سلسلے میں جو بھی طریقہ وضع کرتے ہیں، مجھے اس میں اپنا حصہ ڈال کر خوشی محسوس ہو گی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشااللہ ۔۔۔!

اردو فونٹ سازی کے سلسلے میں جو بھی دوست کاوشیں کر رہے ہیں ان کی کوششیں لائقِ صد ستائش ہیں، خاکسار کی طرف سے اس تحریر کو اس سلسلے میں ممکنہ تعاون کی یقین دھانی سمجھیے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ماشااللہ ۔۔۔ !

اردو فونٹ سازی کے سلسلے میں جو بھی دوست کاوشیں کر رہے ہیں ان کی کوششیں لائقِ صد ستائش ہیں، خاکسار کی طرف سے اس تحریر کو اس سلسلے میں ممکنہ تعاون کی یقین دھانی سمجھیے۔


بہت شکریہ محمد احمد ، بہت نوازش۔

دامے درمے ورمے سخنے، جتنی بھی توفیق ہو گی، انشاء اللہ تعاون میں شریک ہوں گا۔
بہت شکریہ شمشاد صاحب۔

محفل کے ایک اور رکن نے بھی تعاون کا یقین دلایا ہے لیکن وہ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔
 

سویدا

محفلین
ان شاء اللہ جو بھی ممکن ہوسکے گاحسب ضابطہ احقر شامل حال ہے
لینفق ذو سعۃ من سعتہ ومن قدر علیہ رزقہ فلینفق مما آتاہ اللہ لا یکلف اللہ نفسا الا ما آتاھا سیجعل اللہ بعد عسر یسرا
 
لینفق ذو سعۃ من سعتہ ومن قدر علیہ رزقہ فلینفق مما آتاہ اللہ لا یکلف اللہ نفسا الا ما آتاھا سیجعل اللہ بعد عسر یسرا
سویدا بھائی معذرت کے ساتھ! کہاں کی آیت کہاں جڑ دی! اس آیت کا تعلق کس بات سے ہے یہ نہیں دیکھا شاید آپ نے!
 

دوست

محفلین
میں تو ایزی پیسہ کے ذریعے پہنچا سکتا ہوں۔ کتنے، یہ میں ظاہر کرنا پسند نہیں کروں گا۔
 
Top