مجھ میں انکی ثنا کا سلیقہ کہاں، وہ شہِ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں - ریاض الدین سہروردی

نیلم

محفلین
مجھ میں انکی ثنا کا سلیقہ کہاں، وہ شہِ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں
اُن کا مدحِ سرا خالقِ این و آں، وہ رسولِ زماں وہ کہاں میں کہاں

اُن کے دامن سے وابستہ میری نجات، اُن پہ قربان میری حیات و ممات
میں گنہگار وہ شافعِ عاصیاں، بے کسوں کی اماں وہ کہاں میں کہاں

میں سراپا عدم وہ سراپا وجوُد، اُن پہ ہر دم سلام اُن پہ ہر دم دروُد
وہ حقیقت میں افسانہ و داستاں، اُن کا میں مدح خواں، وہ وہ کہاں میں کہاں

وہ مدینہ نگینہ ہے جو عرش کا، وہ مدینہ بھرم جو بنا فرش کا
وہ مدینہ جہاں رحمتیں بے کراں، میں بھی پہنچوں وہاں، وہ کہاں میں کہاں

شک نہیں اے ریاض اِس میں ہر گِز ذرا، میں سراپا خطا وہ سراپا عطا
نام اُن کا رہے کیوں نا وِردِ زباں، ہے جو تسکینِ جاں، وہ کہاں میں کہاں
 
الف نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ۔ نیلے رنگ میں لکھے الفاظ درست کر دئیے ہیں ، براہ کرم دیکھ لیں۔

مجھ میں ان کی ثناء کا سلیقہ کہاں وہ شہِ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں
اُن کا مدَح سرا خالقِِ این و آں وہ رسولِ زماں وہ کہاں میں کہاں

اُن کے دامن سے وابستہ میری نجات اُن پہ قربان میری حیات و ممات
میں گنہگار وہ شافعِ عاصیاں ، بے کسوں کی اماں وہ کہاں میں کہاں

میں سراپا عدم وہ سراپا وجوُد اُن پہ ہر دم سلام اُن پہ ہر دم دروُد
وہ حقیقت میں افسانہ و داستاں ، اُن کا میں مدح خواں، وہ کہاں میں کہاں

وہ مدینہ نگینہ ہے جو عرش کا، وہ مدینہ بھرم جو بنا فرش کا
وہ مدینہ جہاں رحمتیں بے کراں ، میں بھی پہنچوں وہاں، وہ کہاں میں کہاں

شک نہیں اے ریاض اِس میں ہرگز ذرا ، میں سراپا خطا وہ سراپا عطا
نام اُن کا رہے کیوں نا وِردِ زباں ، ہے جو تسکینِ جاں، وہ کہاں میں کہاں
 
نیلم

محفلین
جزاک اللہ۔ نیلے رنگ میں لکھے الفاظ درست کر دئیے ہیں ، براہ کرم دیکھ لیں۔

وہ شہِ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں
اُن کا مدَح سرا خالقِِ این و آں
وہ رسولِ زماں وہ کہاں میں کہاں

اُن کے دامن سے وابستہ میری نجات
اُن پہ قربان میری حیات و ممات
میں گنہگار وہ شافعِ عاصیاں
بے کسوں کی اماں وہ کہاں میں کہاں

میں سراپا عدم وہ سراپا وجوُد
اُن پہ ہر دم سلام اُن پہ ہر دم دروُد
وہ حقیقت میں افسانہ و داستاں
اُن کا میں مدح خواں، وہ کہاں میں کہاں

وہ مدینہ نگینہ ہے جو عرش کا،
وہ مدینہ بھرم جو بنا فرش کا
وہ مدینہ جہاں رحمتیں بے کراں
میں بھی پہنچوں وہاں، وہ کہاں میں کہاں

شک نہیں اے ریاض اِس میں ہرگز ذرا
میں سراپا خطا وہ سراپا عطا
نام اُن کا رہے کیوں نا وِردِ زباں
ہے جو تسکینِ جاں، وہ کہاں میں کہاں
جی دیکھ لیےہیں،،،بہت شکریہ
 
الف نظامی

لائبریرین
میراخیال ہے
شاہ دو جہاں،،لفظ ٹھیک ہے؟،،،،مطلب دونوں جہانوں کاسردار
جی آپ درست کہہ رہی ہیں ، شاہ دوجہاں درست ہے ، لیکن اس نعت میں شاعر نے شہ دوجہاں لکھا ہے ، اگر آپ ریاض الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ کے نعتیہ کلام پر مبنی کتاب دیکھیں تو وہاں یہی لکھا ہوگا۔ شاہ اور شہ دونوں کا معنی ایک ہی ہے لیکن اس شعر میں "شاہ" استعمال کرنے سے مصرع وزن سے خارج ہو جاتا ہے۔
 
جی بہت شکریہ معلومات دینےکےلیے،،،جزاک اللہ
 
الف نظامی

لائبریرین
اسی طرح ابتدا میں "مجھ میں ان کی ثناء کا سلیقہ کہاں" کا اضافہ کر لیجیے
مجھ میں ان کی ثناء کا سلیقہ کہاں ، وہ شہ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں
ان کا مدح سرا خالق این و آں ، وہ رسول زماں وہ کہاں میں کہاں
 
میرے پاس تدوین کاآپشن ختم ہوچکاہے۔
 
سید زبیر

محفلین
سبحان اللہ
میں سراپا عدم وہ سراپا وجوُد، اُن پہ ہر دم سلام اُن پہ ہر دم دروُد​
وہ حقیقت میں افسانہ و داستاں، اُن کا میں مدح خواں، وہ وہ کہاں میں کہاں​
جزاک اللہ
 
Top