مبارکباد ماہِ رمضان - رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ

نور وجدان

لائبریرین
الحمدللہ رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہوا چاہتا ہے۔ تمام مسلم بہنوں اور بھائیوں سے درخواست ہے کہ درج ذیل دعاؤں کو اپنی ہر نماز میں اللہ سے طلب کریں۔

  • یا اللہ ہمیں رمضان کا بابرکت مہینہ نصیب فرما اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ فیوض و برکات سمیٹ سکیں۔
  • یا اللہ آنے والے بابرکت ماہ میں ہم سے راضی ہو جا۔ یہ ماہ ختم نہ ہو مگر ایسے کہ ہم تجھ سے راضی ہوں اور تو ہم سے راضی ہو۔ اور ہماری پچھلی تمام تر خطائیں اس ماہِ مقدس کے طفیل معاف فرما دے۔
  • یا اللہ اس ماہ میں ہمیں تیری بھرپور اطاعت و بندگی کرنے کی توفیق عطا فرما اور آگے بھی ہمیں اپنا فرمانبردار بنا۔

آمین یا رب العالمین
آمین ،آپ جب بھی بات کرتے ہیں ، اجتماعی جذبات کو مدنظر رکھتے ہیں ، یعنی کہ حقیقی زندگی میں شاعر ہونے کی ترجمانی ۔ سلامت رہیے
 
Top