مبارکباد ماہِ رمضان - رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ

محمداحمد

لائبریرین
الحمدللہ رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہوا چاہتا ہے۔ تمام مسلم بہنوں اور بھائیوں سے درخواست ہے کہ درج ذیل دعاؤں کو اپنی ہر نماز میں اللہ سے طلب کریں۔

  • یا اللہ ہمیں رمضان کا بابرکت مہینہ نصیب فرما اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ فیوض و برکات سمیٹ سکیں۔
  • یا اللہ آنے والے بابرکت ماہ میں ہم سے راضی ہو جا۔ یہ ماہ ختم نہ ہو مگر ایسے کہ ہم تجھ سے راضی ہوں اور تو ہم سے راضی ہو۔ اور ہماری پچھلی تمام تر خطائیں اس ماہِ مقدس کے طفیل معاف فرما دے۔
  • یا اللہ اس ماہ میں ہمیں تیری بھرپور اطاعت و بندگی کرنے کی توفیق عطا فرما اور آگے بھی ہمیں اپنا فرمانبردار بنا۔

آمین یا رب العالمین
 
جزاک اللہ خیرا۔
آمین یارب العالمین۔
 
ابن توقیر

محفلین
آمین۔
اللہ تعالی رمضان کی برکت سے حقوق اللہ اور حقوق العباد اداکرنے میں مستقل مزاجی عطافرمائے۔رمضان اور رمضان کے علاوہ بھی عمل صالح کی توفیق عطافرمائے۔آمین
 
انتہا

محفلین
۱۔
أَللّٰهُمَّ سَلِّمْنِیْ لِرَمَضَانَ، وَسَلِّمْ رَمَضَانَ لِیْ، وَتَسَلَّمْهُ مِنِّیْ مُتَقَبَّلاً
اے اللہ! مجھے رمضان تک پہنچا دیجیے، اور آپ مجھے اس مہینے میں(گناہوں سے)بچا لیجیے اور اس مہینے کی (عبادات )کو میری طرف سے قبول فرمائیے۔
رواه الطبراني في "الدعاء"، والدَّيْلَمِيّ في "مسند الفردوس
۲۔
أَللّٰهُمَّ أَظَلَّ شَهْرَ رَمَضَانَ وَحَضَرَ فَسَلِّمْهُ لِیْ وَسَلِّمْنِیْ فِيْهِ وَتَسَلَّمْهُ مِنِّیْ، أَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِیْ صِيَامَه وقِيَامَه صَبْرًا وَّإِحْتِسَابًا، وَارْزُقْنِیْ فِيْهِ الْجِدَّ وَالْإِجْتِهَادَ وَالْقُوَّةَ وَالنَّشَاطَ، وَأَعِذْنِیْ فِيْهِ مِنَ السَّآمَّةِ وَالْفَتْرَةِ، وَالْكَسْلِ وَالنُّعَاسِ، وَوَفِّقْنِیْ فِيْهِ للَيْلَةَ الْقَدْرِ، وَاجْعَلْهَا خَيْرًا لِّیْ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ.
اے اللہ! رمضان کا مہینہ قریب آ گیا، پس آپ اس مہینے کو میری سلامتی کا ذریعہ بنائیے اور مجھے اس مہینے میں گناہوں سے محفوظ فرمائیے۔اور میری طرف سے اسے سلامتی والا بنائیے۔ اے اللہ! مجھے صبر اور اجر کی امید کے ساتھ اس کے روزے اور تراویح کی توفیق عطا فرمائیے، اور اس مہینے میں مجھے کوشش کرنے کی، محنت کرنے کی، طاقت کی اور چستی کی توفیق عطا فرمائیے، اور مجھے بچا لیجیے اس مہینے میں اکتاہٹ، تھکنے، سستی اور اونگنے سے،اور اس مہینے میں مجھے شب قدر نصیب فرمائیے جس کو آپ نے ہزار مہینے سے بہتر بنایا ہے۔
وروى الطَّبَرَانِيّ في الدعاء عن عبد العزيز بن أبي رواد قال: "كان المسلمون يدعون عند حضرة شهر رمضان

۳۔
اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيْمَانِ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ، وَالْعَافِيَةِ الْمُجَلَّلَةِ، وَدِفَاعِ الْأَسْقَامِ، وَالْعَوْنِ عَلَى الصَّلَاةِ وَالصِّيَامِ وَتِلَاوَةِ الْقُرْاٰنِ، أَللّٰهُمَّ سَلِّمْنَا لِرَمَضَانَ، وَسَلِّمْه لَنَا،
اے اللہ! ہمارے اوپر رمضان کے مہینے کو امن، ایمان، سلامتی اور اسلام(بڑی) عافیت بیماریوں کی دوری کے ساتھ اور نماز، روزے، تلاوت قرآن کی مدد کے ساتھ بنا کر شروع فرما۔ اے اللہ! ہمیں رمضان تک پہنچا دے اور اس مہینے کو ہمارے لیے سلامتی والا بنا اور سلامتی والا بنا۔
رواه ابن حِبَّان، والطبراني، وقال الهَيْثَمِيّ في "المجمع": "وفيه عثمان بن إبراهيم الحاطبي، وفيه ضَعْف، وبقية رجاله ثقات". وضعفه الألباني في "ضعيف الجامع")،، والله أعلم
.​
 
الشفاء

لائبریرین
اللٰھم بلغنا رمضان باالصحۃ والعافیۃ۔۔۔
یا اللہ۔ ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ رمضان سے ملا۔۔۔
 
اے اللہ! رمضان میں ہمیں قرآن فہمی اور سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سمجھنے کی توفیق عطا فرما. آمین
ٹیلی ویژن شوز پر اپنا وقت برباد کرنے سے بچا. آمین
 
لاریب مرزا

محفلین
آمین۔ اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کی برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ہم نے رمضان المبارک کے حوالے سے یہ خبر سنی ہے کہ یکم رمضان کو پہلا روزہ ہو گا۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الحمدللہ رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہوا چاہتا ہے۔ تمام مسلم بہنوں اور بھائیوں سے درخواست ہے کہ درج ذیل دعاؤں کو اپنی ہر نماز میں اللہ سے طلب کریں۔

  • یا اللہ ہمیں رمضان کا بابرکت مہینہ نصیب فرما اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ فیوض و برکات سمیٹ سکیں۔
  • یا اللہ آنے والے بابرکت ماہ میں ہم سے راضی ہو جا۔ یہ ماہ ختم نہ ہو مگر ایسے کہ ہم تجھ سے راضی ہوں اور تو ہم سے راضی ہو۔ اور ہماری پچھلی تمام تر خطائیں اس ماہِ مقدس کے طفیل معاف فرما دے۔
  • یا اللہ اس ماہ میں ہمیں تیری بھرپور اطاعت و بندگی کرنے کی توفیق عطا فرما اور آگے بھی ہمیں اپنا فرمانبردار بنا۔

آمین یا رب العالمین
آمین۔
جزاک اللہ محمد احمد بھائی
 
محمدظہیر

آمین
 
Top