ماشا اللہ . . . اس چوپال نے تو کمال کر دیا۔

منہاجین

محفلین
ماشا اللہ . . . اس چوپال نے تو کمال

السلام علیکم

ماشاء اللہ، یہ تو زبردست کمال ہو گیا۔ میری خوشی کی انتہا نہ رہی جب مجھے اس چوپال بارے نبیل بھائی کی ای میل ملی۔ اب اردو ایک قدم اور آگے :) واقعی کچھ لوگ غیر حکومتی سطح پر ہونے کے باوجود اردو کی خدمت میں کمال کر رہے ہیں۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔

بہت بہت مبارکباد کے مستحق ہیں وہ تمام افراد جنہوں نے اردو کو یہ عظیم کروٹ دلائی۔ اور وہ سب لوگ بھی جو کام کرنے والے افراد کو مناسب مشورے اور مدد مہیا کر رہے ہیں۔ اردو کی اس خدمت میں اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

یہ بھی ایک نہایت اچھا خیال ہے کہ اس منصوبے کو جب ہر قسم کی خطاؤں سے مبرا کر لیا جائے تو اسے phpBB کو مہیا کیا جائے تاکہ یہ اردو چوپال کے لئے ایک معیار قرار پا جائے۔ (میں فورم کے لئے اردو اصطلاح "چوپال" تجویز کرتا ہوں)۔

میں ایک عرصے سے اپنی ویب سائٹ www.pakitmarket.com کے لئے اردو اصطلاحات تلاش کر رہا تھا۔ جب مجھے مقتدرہ کی طرف سے بھی کوئی مدد نہ ملی تو خود ہی اسے کر گزرنے کی ٹھانی اور اردو کمپیوٹر اصطلاحات کے لئے کام شروع کر دیا۔ اس عظیم کام میں ہاتھ بٹانے کے لئے میں وہ اصطلاحات آپ کو مہیا کروں گا تاکہ معیاری اصطلاحات تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔

میں ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اردو کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا اور پوری قوم پر واجب ایک فرض کفایہ نبھایا۔

والسلام
عبدالستار منہاجین
www.pakitmarket.com
 
Top