مائیکرو سافٹ ورڈ میں اردو شاعری لکھیں (متوازن، دونوں طرف سے برابر)

سلمان امین

محفلین
جمال الدین بھائی نے جزاک اللہ بالکل درست طریقہ بتایا ہے ہارڈ ریٹرن کو سافٹ ریٹرن میں تبدیل کرنے کا۔
بہت نوازش جمال صاحب۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ ٹِپ بھی دے دوں کہ ورڈ میں پہلے سے ہارڈ رٹرن میں کمپوزڈ مواد کو بھی درست کیا جا سکتا ہے۔ فائنڈ رپلیس کے ڈائلاگ سے
More پر کلک کر کے Special میں جائیں۔ فائنڈ میں ۔paragraph mark
منتخب کریں اور رپلیس کے فیلڈ میں Line break اور رپلیس آل کر دیں۔ اس میں پیج سیٹنگ اور پیرا گراف سیٹنگ تو پھر بھی کرنی ہوگی
 
ورڈ مین تو ہم نے یہ تجربہ کامیابی کے ساتھ کرلیا لیکن جب اسی فائل کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کیا تو بننے والی پی ڈی ایف فائل نے اس جسٹیفیکیشن کو نہیں قبول کیا ۔
 
سلمان امین

محفلین
خلیل الرحمٰن بھائی میرے ساتھ تو ورڈ سے پی ڈی ایف کنورٹ کرنے میں کوئی پرابلم نہیں ہے۔ میں اڈوب ایکروبیٹ ایکس الیون پرو اور مائیکروسافٹ آفس ۲۰۱۳ استعمال کر رہا ہوں۔
آپ بھی ان ایپلیکیشنز کو اپ ڈیٹ کر کے دیکھ لیں۔
 
مائیکرو سافٹ ورڈ 2010 انسٹال کرنے سے مسئلہ حل ہوگیا۔ شکریہ جناب سلمان امین بھائی۔ خوش رہیے
 
Top