مائکروسافٹ ورڈ میں شاعری انپیج کی طرح سیٹ کرنے کا آسان طریقہ!

arifkarim

معطل
محمد تابش صدیقی نے ورڈ میں انپیج کی طرح شاعری فورس جسٹیفائی کرنے کا حل مانگا تھا۔ ماضی میں ہم عموماً شعر کے آخر میں شفٹ اینٹر دبا کر یہ حاصل کر لیتے تھے۔ البتہ ابھی کچھ تحقیق کے بعد اسکا زیادہ آسان حل ملا ہے۔ دراصل ورڈ کے اندر ہی اسکی اسپورٹ ہمیشہ سے موجود رہی ہے لیکن یہ آپشن ٹول بار پر تب ہی نظر آتا ہے اگر آپ نے مشرقی ایشیائی زبانوں کا لینگوئج پیک انسٹال کیا ہو:
2003AlignmentDistributed.png

اس آپشن کو کیبورڈ اسٹروک Ctrl+Shift+J کی مدد سے کال کیا جاسکتا ہے۔ نتائج درج ذیل ہیں:
سادہ:
b977.gif

ٹیبل میں:
b978.gif
آصف اثر ابرارحسین ادب دوست اسد اشتیاق علی افضل حسین الف عین الف نظامی اوشو باسم بدر الفاتح تجمل حسین دوست رانا زہیر عبّاس سویدا سید ذیشان سید منظر شاکرالقادری شعیب سعید شوبی عبدالحفیظ عبدالمجید علوی امجد عمار ابن ضیا فاتح فاروق سرور خان فقیر شکیب احمد متلاشی محمد سعد محمدصابر ناظم رضا مصباحی سیدہ شگفتہ محمد وارث
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
یہ تو کمال ہو گیا، ورنہ تو وہی ہر لائن کے بعد شفٹ انٹر کر کر کے یہ جسٹی فکیشن حاصل کرنا پڑتی تھی۔
 
فاتح

لائبریرین
ہائیں! ہم تو ایک زمانے سے ایسے ہی کرتے آرہے ہیں۔
اور یہ انٹر کر کے کیسے ہوتا ہے یہ نہیں پتا
لگتا ہے آپ سے تمام معلومات نکلوانے کے لیے اکمل زیدی صاحب سے کہہ کر وعدے کروانے پڑیں گے۔ :laughing:
ہماری انگلیاں ٹوٹ گئیں شفٹ انٹر کر کر کے اور آپ کے پاس یہ علم کا خزانہ موجود تھا لیکن آپ اسے چھپا کر بیٹھے تھے۔
 
شاعری کی پوری بیاض ورڈ میں لکھ کر صرف اس وجہ سے ان پیج میں لے کر جانی پڑی۔ :struggle:

خیر دیر آید درست آید۔
اب ان شاء اللہ ان پیج سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔
 
گذشتہ چھ عرصہ میں صرف اسی خود ساختہ مسئلہ کی وجہ سے مجبوراً ان پیج استعمال کر رہا تھا۔
وہ بھی پورا سکرپٹ ورڈ میں ٹائپ کر لینے کے بعد، جب اس کا حل تلاش نہ کر پایا۔
 
arifkarim

معطل
گذشتہ چھ عرصہ میں صرف اسی خود ساختہ مسئلہ کی وجہ سے مجبوراً ان پیج استعمال کر رہا تھا۔
وہ بھی پورا سکرپٹ ورڈ میں ٹائپ کر لینے کے بعد، جب اس کا حل تلاش نہ کر پایا۔
اڈوبی انڈیزائن اس سلسلہ میں ایک اچھا متبادل ہے ورڈ کا۔ اوپن آفس اور لیبر آفس زیادہ استعمال نہیں کیا ۔ ہو سکتا ہے ان میں بھی یہی مسئلہ ہو۔
 
لگتا ہے آپ سے تمام معلومات نکلوانے کے لیے اکمل زیدی صاحب سے کہہ کر وعدے کروانے پڑیں گے۔ :laughing:
ہماری انگلیاں ٹوٹ گئیں شفٹ انٹر کر کر کے اور آپ کے پاس یہ علم کا خزانہ موجود تھا لیکن آپ اسے چھپا کر بیٹھے تھے۔

فاتح بھائی ہمیں لگتا تھا سب ایسے ہی کرتے ہونگے۔
شروع شروع میں ہم نے دوستوں میں اپنی کمپیوٹرانہ صلاحیتوں سے "بھرم بازی" کرنے کی کوشش کی تھی.
مگر دوستوں نے "گربہ کشتن روزِ اول" کی طرح ہمیں خاموش کروا دیا۔
" ابے ہاں نا۔۔ سب کو پتا ہے ۔ تو کون سی نئی بات بتا رہا ہے"
اب ہر وہ بات جو ہمیں معلوم ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ سبھی کو معلوم ہوگی ..
 
وہ علامے اور ہوتے ہیں جنہیں سب پتا ہوتا ہے، ہم تو تُفلِ مُکَتّب ہیں بلکہ طفیلیے ہیں جو دوسروں کے آسرے پر زندہ ہوتے ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:
Top