لیپ ٹاپ کے لیے مشورہ درکار ہے

فاتح

لائبریرین
کیا یہ ویسی پاورفل مشین کہلائی جا سکتی ہے جیسے xps 15 اور ریزر بلیڈ وغیرہ ہیں
سرفیس پروصرف ڈوئل کور ہے اور زیادہ سے زیادہ ریم 16 جی بی لگ سکتی ہے۔ گرافک کارڈ نہیں ہے۔ سکرین سائز 12 انچ (پروفیشنل استعمال کے لیے مجھے تو بہت چھوٹی لگتی ہے لیکن یہ ذاتی پریفرنس ہے)۔
ایکس پی ایس 15 کواڈ کور ہے اور زیادہ سے زیادہ ریم 32 جی بی لگ سکتی ہے۔ گرافک کارڈ 4 جی بی ہے۔ سکرین سائز 15 انچ۔
سرفیس پرو کے ایڈوانٹجز میں ٹو ان ون ہونا، بیٹری ٹائمنگ زیادہ ہونا، سرفیس پین اور چھوٹی سکرین شامل ہیں اور دیکھنے میں بھی خوبصورتی کمال کی ہے۔
 

asakpke

محفلین
اگر ویڈیو ایڈیٹنگ وغیرہ جیسی ضروریات کو ہٹا کر دیکھیں تو سیکھنے کے لیے لینکس ایک بہترین آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ پروگرامنگ سیکھنے اور کمپیوٹنگ ریسرچ کے لیے لینکس مکمل انوائرنمنٹ فراہم کرتا ہے۔ اور یہ فری بھی ہے۔ آپ پروگرامنگ کس مقصد کے لیے سیکھنا چاہتے ہیں؟ کیا کمپیوٹر سائنس پڑھنے کا ارادہ ہے یا محض پروگرامنگ سے تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
درست کہا، میں خود لینکس میں ویب پروگرامنگ کرتا ہوں، ویڈیو چیک کریں

اکثر سرورز لینکس بیسڈ ہی ہوتے ہیں۔ اس وجہ لینکس میں ویب پروگرامنگ کا زیادہ فائدہ ہے۔
 

محمدظہیر

محفلین
Xps 15 یہاں کی dell کی ویبسائٹ پر نہیں ہے.
ریزر بلیڈ بھی انڈیا میں دستیاب نہیں ہے.
xps 13، سرفیس پرو کے درمیان کوئی لینا پڑے گا.
اپڈیٹ : سرفیس پرو بھی کمنگ سون کی فہرست میں ہے.
 

محمدظہیر

محفلین
Xps 15 یہاں کی dell کی ویبسائٹ پر نہیں ہے.
ریزر بلیڈ بھی انڈیا میں دستیاب نہیں ہے.
xps 13، سرفیس پرو کے درمیان کوئی لینا پڑے گا.
اپڈیٹ : سرفیس پرو بھی کمنگ سون کی فہرست میں ہے.
میں نے جنوری میں Dell کی XPS 13 الٹرا بُک کو خرید لیا :)
کانفیگریشن کچھ یوں ہے:
1 ٹی بی ایس ایس ڈی
16 جی بی ریم
Core i7 Quad Core CPU 8th Gen
ٹچ اسیکین Quad HD
ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم
ماشاءاللہ خوب صورت اور جاندار مشین ہے:)
 

محمدظہیر

محفلین
Lg 29um69g widescreen monitor by Zaheeruddin, on Flickr

فائنلی میرے لیپ ٹاپ کے لیے آج ایل جی کا 29 انچ کا ایک بہترین مانیٹر لیا ہے۔ اس مانیٹر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا ایسپکٹ ریشیو 21:9 ہے، پروگرامنگ وغیرہ کرنے والوں کے لیے بھی یہ فائدہ مند ہے کیوں کہ اس کی اسکرین دو مانیٹرس جتنی ہے۔
ابھی ڈیسک کو آرگانائز کرنا ہے اور کتابوں کو دوسری جگہ رکھنا ہے۔
 
Top