لیپ ٹاپ کاروبار مدد

asakpke

محفلین
میں اٹک شہر میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے کاروبار کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے اور نا ہی قابل اعتبار کمپیوٹر سپلائیرز کا پتہ ہے۔ اس سلسلے میں مدد فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

اٹک شہر اسلام آباد اور پشاور کے تقریبا درمیان میں بنتا ہے۔
سامان خریدنے کے لیے لاھور بھی جایا جا سکتا ہے، مسلہ فقد یہ ہے کہ کسی قابل اعتبار بندے سے جان پہچان نہیں ہے۔

میری اردو بلاگ: لیپ ٹاپ کاروبار مدد
 
دوست

محفلین
لاہور سے کوئی رکن جو کمپیوٹر کا کام کرتا ہو؟ دبئی سے خرم ہیں۔ کراچی سے بھی کوئی جانا پہچانا نام نہیں جو کمپیوٹر کے کام سے وابستہ ہے۔
 
ابو یاسر

محفلین
اللہ ، ہمارےعامر بھائی کی مشکلات آسان کرے اور کاروبار میں برکت دے
بس اتنا ہی کر سکتا تھا، سو کردیا :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں اٹک شہر میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے کاروبار کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے اور نا ہی قابل اعتبار کمپیوٹر سپلائیرز کا پتہ ہے۔ اس سلسلے میں مدد فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

اٹک شہر اسلام آباد اور پشاور کے تقریبا درمیان میں بنتا ہے۔
سامان خریدنے کے لیے لاھور بھی جایا جا سکتا ہے، مسلہ فقد یہ ہے کہ کسی قابل اعتبار بندے سے جان پہچان نہیں ہے۔

میری اردو بلاگ: لیپ ٹاپ کاروبار مدد
عامر بھائی میں بھی عید کے بعد انشاءاللہ یہی کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ویسے یہاں کا مجھے بھی کچھ خاص تجربہ نہیں ہے البتہ ابوظہبی میں تین سال کام کیا ہے تو کچھ نا کچھ فائدہ ہی ہوگا لاہور کا سنا ہے وہاں اچھی مارکیٹ ہے وہی سے سامان لانا پڑے گا۔ ایک دوست ہے وہ لاہور کے بارے میں تفصیل سے جانتا ہے میں اس سے پتہ کر کے آپ کو تفصیل سے بتاؤں گا اور انشاءاللہ میرا کام ہو جائے تو عید کے بعد تفصیلی بات ہوگی آپ سے اسی سلسلے میں
 
خرم بھائی لاہور آنا ہو تو بندہ حاضر ہے
میرا دوست کمپیوٹرز کا کاروبار کرتا ہے
حفیظ سنٹر سے مال خریدتا ہے اور یہاں ہمارے قریبی شہر میں اسکی دکان ہے
وہ آپکو اس شعبے کی اونچ نیچ سے آگاہ کر دیگا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی لاہور آنا ہو تو بندہ حاضر ہے
میرا دوست کمپیوٹرز کا کاروبار کرتا ہے
حفیظ سنٹر سے مال خریدتا ہے اور یہاں ہمارے قریبی شہر میں اسکی دکان ہے
وہ آپکو اس شعبے کی اونچ نیچ سے آگاہ کر دیگا
جی بالکل میرے دوست نے بھی حفیظ سنٹر کا ہی بتایا ہے کہ وہی سے اچھے ریٹ میں مال ملتا ہے۔ آپ ایک کام کریں اپنے دوست سے کمپوٹر اسیسری کی قیمتوں کا پتہ کروا کر ہمیں یعنی مجھے اور عامر بھائی کو پی ایم (ذاتی پیغام) کر دیں اور انشاءاللہ عید کے بعد اگر میرا کام ہو گیا تو میں ضرور آؤں گا لاہور پھر آپ سے ملاقات بھی کر لیں گے انشاءاللہ
 
آپ مجھے اسیسری کی لسٹ بھیج دیں میں انکی قیمتیں بھیج دوں گا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ مجھے اسیسری کی لسٹ بھیج دیں میں انکی قیمتیں بھیج دوں گا
ابھی تو آپ نارمل ہیڈ فون ، ماوز، کی بورڈ، سپیکر وغیرہ کے بارے میں پتہ کر کے دیں پھر انشاءاللہ جب شاپنگ کے لیے آئیں گے تو پھر مکمل لسٹ لکھ کر سنڈ کروں گا
 
محمد بلال اعظم

بس پھر خرم بھائی پہلا لیپ ٹاپ آپ ہی سے لینا ہے میں نے:)
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو آپ نارمل ہیڈ فون ، ماوز، کی بورڈ، سپیکر وغیرہ کے بارے میں پتہ کر کے دیں پھر انشاءاللہ جب شاپنگ کے لیے آئیں گے تو پھر مکمل لسٹ لکھ کر سنڈ کروں گا
خرم اس چیزوںمیں تو بے شمار کوالٹیاں ہیں، کوئی برانڈیڈ تو ہے نہیں۔

اور کی بورڈ اور ماؤس تو اب وائرلیس استعمال ہونے لگ گئے ہیں۔
 
شمشاد بھائی گاؤں میں ابھی تک کئی لوگ بال والا ماؤس استعمال کرتے ہیں
اور دوسری بات یہ کہ نیا ماؤس اور کی بورڈ کم ہی خریدا جاتا ہے۔لوگ پرانا لینا پسند کرتے ہیں
 
Top