لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

نبیل

تکنیکی معاون
اس پوسٹ کا مقصد اینٹرانس پر ہونے والے کام پر کمیونیکیشن کو بہتر بنانا ہے تاکہ اس صورتحال سے بچا جا سکے کہ ایک ہی ماڈیول پر ایک سے زائد لوگ کام کرنا شروع کر دیں۔ وقاص، شاکر اور دوسرے جتنے دوست لوکلائزیشن پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اسی تھریڈ کے جواب میں ایک پوسٹ کرکے ان تمام ماڈیولز کے نام لکھ دیں جن پر وہ کام کر رہے ہیں اور جن ماڈیولز پر کام مکمل ہوجائے، انہیں سٹرائیک تھرو (strike through) کر دیا کریں۔ اور برائے مہربانی اپنے تمام کام کا ریکارڈ اسی ایک پوسٹ‌ میں رکھیں اور اسی کو ایڈٹ‌ کرکے اس میں تبدیلی کرے رہیں۔

اس کی مثال یوں دی جا سکتی ہے جیسے کوئی ذیل کے ماڈیول کا ترجمہ کر رہا ہو:

[eng:c6a4269d1b]deskbar-applet.HEAD.ur.po[/eng:c6a4269d1b]

ترجمہ کرنے کے بعد اسے ذیل کے مطابق نشان زدہ کر دیا جائے گا:

[s:c6a4269d1b][eng:c6a4269d1b]deskbar-applet.HEAD.ur.po[/eng:c6a4269d1b][/s:c6a4269d1b]
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ تو میری طرف سے لکھ لیجیے کہ پہلی تین فائلیں میرے پاس تھیں ایک مکمل کرکے دے دی دوسری دو بتائے دیتا ہوں۔
[s:fc4fb1f0ff]bug-buddy.HEAD.ur.po[/s:fc4fb1f0ff]
dasher.Head.ur.po
deskbar-applet.HEAD.ur.po
دوست ذرا خیال رکھیں اور یہ بھی درخواست ہے کہ جس طرح لائبریری کے پراجیکٹ پر زور شور سے کام جاری ہے کچھ ادھر بھی نظر کرم کریں۔
(نبیل بھائی سے معذرت کے ساتھ مجھے فائل کا نام پڑھنے میں مغالطہ ہوا تھا)
 
وقاص یہاں پر ان نو فائلوں کے نام لکھ دیں جو آپ چاہتے ہیں کہ مترجم ہوجائیں اور ساتھ میں جو ٹیم بنی ہے اس میں سے کسی ایک فرد کا نام ہر فائل کے سامنے ، اسی طرح ہر شخص کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کس فائل پر کام کرے اور پھر یہاں تازہ صورتحال پیش ہوتی رہے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بھی لگے ہاتھوں pessulus.HEAD.ur.po کا ترجمہ کر دیا ہے۔ ایک ترجمہ مجھے کافی عجیب لگ رہا ہے۔

Disable force _quit = زبردستی خاتمے کو معطل کریں
:( :?

کسی کو اس کا بہتر ترجمہ معلوم ہو تو بتائیں۔
 

نعمان

محفلین
ایک عدد میلنگ لسٹ شروع کی جانی چاہئیے جہاں مترجم ایکدوسرے سے فوری رابطہ کرسکیں۔

ایک وکی صفحہ ہونا چاہئے جہاں سے نئے آنے والوں کو یہ معلومات ملے انہیں کس طرح کام شروع کرنا ہے۔ نئے آنے والوں کے لئیے کمیونٹی سے ان ٹچ رہنے کا اچھا طریقہ میلنگ لسٹ ہے جہاں انہیں فوری اور ترجیحی رہنمائی مل سکتی ہے۔

زیادہ سے زیادہ کم انٹرانس پر یا روزیٹا پر لائیو ہونا چاہئیے۔ کام کو بانٹنے کے بجائے ڈھیر کی صورت میں پڑا رہنے دیا جائے کہ جس کا جہاں سے جی چاہے وہیں سے ترجمہ شروع کردے۔
 

دوست

محفلین
ہممممم
پہلے میں آف لائن کام کو ترجیح دیتا تھا۔
اب تو خیر کیبل نیٹ ہے۔ بہرحال اس کا کچھ کرتے ہیں۔ میلنگ لسٹ کا خیال اچھا ہے لیکن اس کی تنظیم اور میرا خیال ہے اس سے محفل کی بینڈ وڈتھ بہت زیادہ استعمال ہوگی۔
 

نعمان

محفلین
میلنگ لسٹ‌ کے لئیے ابنٹو کے میلنگ لسٹ‌ ایڈمنز سے رابطہ کیا ہے۔ نہیں تو گوگل گروپ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک ای میل لانچ پیڈ‌ پر حمید الدین صاحب کو ارسال کی ہے جس میں ان سے کوآرڈینیشن کے بارے میں رائے مانگی ہے اور تجاویز دی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ایک ابنٹو ممبرز سے بھی رابطہ کیا ہے اور مدد کی درخواست کی ہے۔

ابنٹو کے اگلے ورژن پر نفیس ویب نسخ یونیورس میں شامل ہوگیا ہے۔ اسے مین میں شامل کرانے کی کوشش بھی کررہا ہوں۔

ابھی تک یہ سمجھ میں آیا ہے کہ جس طرح سب لوگ اپنے ترجموں کے کاموں کی کوآرڈینیشن کر رہے ہیں ویسے ہی ہم بھی کریں۔ اس کے لئیے اوپن سورس پر ترجمے کرنیوالی دیگر ٹیموں سے روابط مفید ہونگے۔

اس کام میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے پاس کافی سارے رضاکار جمع ہوسکیں جس کے لئیے ہم سب کو اپنے روابط استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو جمع کرنا ہوگا۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
کچھ رضاکار آئے تو تھے وقاص عالم بھائی کی اردو پیجز پر پوسٹ کے بعد لیکن پھر وہ غائب ہوگئے۔
تلیمذ صاحب بھی انھیں میں شامل تھے۔ کافی دن باقاعدگی سے محفل کو رونق بخشتے رہے ہیں اب کچھ دنوں سے نظر نہیں آرہے۔وہ پیشہ ور مترجم ہیں اور کافی مدد کرسکتے ہیں اس معاملے میں۔
نعمان آپ دوسری زبانوں کے مترجمین سے یہ معلوم کرو کہ ان کی ترجیح کیا ہوتی ہے ترجمہ کرتے ہوئے۔ کیا وہ انگریزی کو ہی اپنے رسم الخط میں لکھنا پسند کرتےہیں یا مکمل ترجمہ کرتے ہیں خواہ کیسا ہی مشکل ترجمہ بنے۔ یعنی کچھ رہنمائی لیں تاکہ ہم اس کے مطابق ترجمہ کریں۔
ادھر تو کچھ دوست چاہتے ہیں جو انگریزی میں ہے اردو میں چلنے دیں صرف جملے کی ساخت اردو ہو۔ جب کہ میرا خیال ہے اصطلاحات کو جب تک مقامیایا نہ گیا ترجمے کا فائدہ ہی نہیں۔ دوسرے ونڈوز کو معیار بنانے کی باتیں ہورہیں ہیں۔ لیکن ونڈوز کا اردو پیک آخر کتنے لوگوں کے پاس ہے؟؟؟
1 فیصد اردو والوں کے پاس بھی نہیں۔ اگر یہ کریک بھی ہوگیا تو بھی عام صارف کو اردو سے کوئی دلچسپی نہیں۔
لیکن لینکس استعمال کرنے والے چونکہ ایک جذبے کے تحت آتے ہیں کہ سافٹویر آزاد استعمال کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ ان کے ذہن اپنی زبان کی طرف بھی مائل ہوتے ہیں۔
بہرحال آپ کچھ پتا شتا کریں تاکہ ایک لائن آف ایکشن بنائی جاسکے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی یہ پتہ چلا ہے کہ دوسری ٹیمیں اپنی لوکو ٹیموں کی میلنگ لسٹس کے ذریعے خود کو آرگنائز کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر کامیاب ٹرانسلیشنز کے پیچھے ایک مضبوط لنکس لوکل کمیونٹی کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ہمارے ٹیم ممبرز کی تعداد تو بہت کم ہے۔ ذرا ابنٹو پر ارجنٹائن، تھائی لینڈ، اور بھارت کی ٹیموں کو دیکھیں۔

انہوں نے ٹیمیوں کے اندر ٹیمیں بنارکھی ہیں۔ ایک ٹیم ترجمہ کرتی ہے اور کئی کئی ٹیمیں مل کر ابنٹو کی مقامی سطح پر تشہیر کرتی ہیں یوں جیسے جیسے استعمال کرنے والے بڑھتے ہیں ویسے ویسے ان کا ٹرانسلیشن کا کام تیز تر ہوتا جاتا ہے۔

ترجمہ ٹیم میلنگ لسٹس پر گول سیٹ کرتی ہیں۔ اصطلاحات پر مشورہ لیا جاتا ہے ۔ ترجمہ ٹیم کے اندر ٹیمیں بناکر انہیں الگ الگ فائلیں سونپی جاتی ہیں اس کام کو الگ ٹیمیں چیک کرتی ہیں اور یقینی بناتی ہیں کہ ٹرانسلیشنز معیاری ہیں۔ اس کے علاوہ ویکی پیجز کو بھی وہ لوگ خوب استعمال کرتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
ابھی تو ہماری حیثیت دودھ پینے بچے کی سی ہے ان کے مقابلے میں پھر۔ اور خود ہی سب کچھ کرنا ہوگا ورنہ دوسرا کون مدد کرتا ہے۔ دیکھ لیں انڈ لینکس والوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔
 

زیک

مسافر
نعمان: میلنگ لسٹ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بنا دیتا دوں مگر اسے کسی کو مینج بھی کرنا ہو گا۔ اور بندے پکڑ کر اسے subscribe بھی کرانے ہوں گے۔
 

نعمان

محفلین
زکریا میلنگ لسٹ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ روزیٹا پر ابنٹو اردو ٹرانسلیٹر ٹیم ابنٹو پاکستانی ٹیم کی میلنگ لسٹ استعمال کرے گی۔ مجھے علم ہے کہ میلنگ لسٹ کوئی بڑا مسئلہ نہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کرسکیں اور ہمارا پہلے سے موجود مگر بکھرا ہوا گروہ مضبوط ہوسکے۔
http://wiki.ubuntu.com/PakistaniTeam

اردو لینگویج پیک مینٹینر مارٹن پٹ سے میری بات ہوئی ہے روزیٹا پر انٹرانس سے پو فائلز اٹھانا دشوار ہوگا مگر پھر بھی ہم نے ایک روزیٹا ماہر سے رائے مانگی ہیں۔
 

نعمان

محفلین
میں دوسری علاقائی ٹیموں اور اوپن سورس کمیونٹی کے تعاون سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ مگر ہمارے پاکستانی بھائیوں نے سخت مایوس کیا ہے۔ مثال کے طور پر جب میں نے پچھلی پوسٹ میں مذکور ابنٹو پاکستانی ٹیم کے وکی پیج کو ابنٹو گائیڈلائنز کے مطابق ڈھال دیا تو مجھے فوسپ کے فواد صاحب نے شوکاز نوٹس ارسال کردیا۔ حالانکہ بنیادی تبدیلی جو میں نے کی تھی وہ یہ تھی کے فوسپ کے بارے میں موجود تین پیراگراف مٹادئیے اور ابنٹو پاکستانی ٹیم جوائن کرنے کا طریقہ کار شامل کردیا۔ ابنٹو پاکستان کی میلنگ لسٹ پر فواد صاحب وقتا فوقتا ایک آدھ آرٹیکل اوپن سورس پر ارسال کردیا کرتے تھے اس کے علاوہ اس میلنگ لسٹ پر کوئی خاص ایکٹوٹی نہیں تھی مگر میرے تبدیلیاں کرنے اور میلنگ لسٹ پر چار چھ پیغام ارسال کرنے کے بعد انہیں ہوش آیا اور ایک ہی دن میں چھ سات پوسٹس کرڈالیں جن میں کوڈ آف کنڈکٹس اور فوسپ کے فقیدالمثال کارنامے جیسے مارک شٹل ورتھ سے ملاقات وغیرہ کا ذکر ہے۔ اور کارکنان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی فارمل سی وی انہیں ارسال کریں تاکہ وہ لوگوں کو کام سونپ سکیں۔

یقینا لنکس کا پاکستان میں مستقبل روشن ہے۔
 

دوست

محفلین
یار پاکستانیوں کا بس ایسے ہی حال ہے۔
تو اب کام ان کے ساتھ مل کر کرنا ہے؟؟؟
 
Top