لہو لہو پنجاب

لہو لہو پنجاب

تحقیق و تحریر؛ جوگندر شمشیر
ناشر ؛ سنگت پبلشرز لاہور
صفحات ؛ ٢٢٠
قیمت ؛ دو سو روپے

غیر منقسم ہندوستان کی تاریخ میں ١٣ اپریل ١٩١٩ کا دن ایک ان مٹ خونی نقش ہے۔ اس روز امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں وہ الم ناک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک ظالم و جابر انگریز جنرل ڈائر کے حکم سے نہتے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ان کا قتل عام کیا گیا تھا۔ لہو میں ڈوبی ہوئی یہ داستان یوں تو برصغیر کی تحریک آزادی کا اہم باب ہے مگر پنجاب کے حوالے سے اس کی اہمیت کہیں زیادہ ہے۔ اس لیے اس کتاب کا نام “لہولہو پنجاب“ رکھا گیا ہے ، کیونکہ غیر ملکی حکمرانوں نے یہ قتل عام پنجاب میں کیا تھا۔ جلیانوالہ باغ کے الم ناک واقعہ پر یہ کتاب پنجابی میں “١٩١٩ء دا پنجاب“ کے نام سے لکھی گئی تھی ، جسے ڈاکٹر نبیلہ عمر نے اردو کا روپ دیا ہے۔ اس سے قبل بھی اس موضوع پر بہت سی کتابیں تصنیف و تالیف ہوئی ہیں ، مگر اس کتاب کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ مستند تاریخی حوالوں کو سامنے رکھ کر تحریر کی گئی ہے۔ جوگندر شمشیر پنجابی اور انگریزی کے ادیب و شاعر ہیں اور لندن میں مستقل طور پر قیام پذیر ہیں ۔ انہوں نے جب یہ دیکھا کہ کہ برطانیہ کی کئی لائبریریوں ، عجائب گھروں اور سرکاری دفاتر میں غیر منقسم ہندوستان کی تاریخ سے متعلق متعدد کتب ، مخطوطات ، فائلیں ، یاداشتیں ، ریکارڈ اور اخبارات و جرائد محفوظ ہیں تو انہوں نے اس خونی واقعہ پر تحقیق و تلاش شروع کردی۔ اس کے ساتھ ساتھ انگریزی اردو اور پنجابی زبان میں جس قدر کتابیں اس موضوع پر چھپ چکی ہیں ، ان کا مطالعہ کرکے یہ کتاب مکمل کی ہے ۔ اس کتاب میں بعض تحریریں اور دستاویزی حوالے ایسے ملتے ہیں جو دوسری کتابوں میں نہیں ہیں۔ مصنف نے تمام واقعات و حالات اس وقت کے ہندوستان کی پوری صورت حال کے تناظر میں رقم کیے ہیں۔
 
03.jpg


facts-about-the-jallianwala-bagh-massacre-every-indian-should-know-652x400-1-1460547758.jpg

2a2dfc358a2013e1b0a8c64a5dbad71b.jpg

spot-where-shots-were.jpg

jallianwala-bagh.jpg

500-Grass%20soldiers%20in%20Jalliawala%20bagh%20Amritsar%20%283%29-1.jpg
 
Top