لمبی ترین ڈرائیو

زیک

مسافر
آپ نے سب سے زیادہ کتنے میل (یا کلومیٹر) گاڑی (یا موٹرسائیکل یا سائیکل) چلائی ہے؟

سفر ایک ہی دن کا ہونا چاہیئے کسی لمبی بریک کے بغیر۔ ریسٹ روم، پٹرول اور کھانے کے لئے رکنا مسئلہ نہیں۔
 

زیک

مسافر
سائیکل کا ذکر چل نکلا تو سائیکل پر سب سے لمبی رائڈ 87 کلومیٹر (54 میل) کی تھی۔ یہ ایک کل 160 کلومیٹر کی رائڈ تھی جو دو دن میں مکمل کی۔ پہلے دن 73 کلومیٹر اور دوسرے دن 87۔
 

زیک

مسافر
لمبی ڈرائیو والے سفر میں اکثر میرا ٹارگٹ 600 میل (965 کلومیٹر) فی دن ہوتا ہے۔ بہت دفعہ ایک دن میں ڈرائیو ختم کرنے کے لئے 850 میل (1368 کلومیٹر) بھی گاڑی چلائی۔ مگر ایک دن میں سب سے لمبی ڈرائیو حادثاتی تھی۔

ہم جارجیا سے کیلیفورنیا جا رہے تھے۔ سیدھا سفر تو 2500 میل (4000 کلومیٹر) کا تھا مگر ہمارا ارادہ خوب سیر سپاٹے کرتے جانا تھا لہذا 3900 میل (6276 کلومیٹر) کی کل ڈرائیو پلان کی۔ سفر کے دوسرے دن ہوٹل سے روانہ ہوئے تو کوئی 600 میل کا ارادہ تھا مگر شام کے قریب احساس ہوا کہ بیگم کا پرس تو لنچ کے وقت میکڈولنڈز پر بھول گیا۔ اس وقت تک وہ میکڈولنڈز بہت پیچھے رہ چکا تھا۔ مرتے کیا نہ کرتے واپس مڑے اور 250 میل ڈرائیو کر کے پرس حاصل کیا۔ رات دیر سے اگلی منزل یعنی ساؤتھ ڈکوٹا ہوٹل پر پہنچے تو دن بھر میں 1100 میل (1770 کلومیٹر) ڈرائیو کر چکے تھے۔
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
میں اپنے خالو کے ساتھ سنہ 2000 میں کاواساکی جی ٹی او 125 پر اوکاڑہ سے کراچی گیا تھا... لگ بھگ 1000 کلومیٹر کا سفر تھا.. سردیوں کے دن تھے صبح فجر کے وقت نکلے اور مغرب کے وقت رکتے رکاتے جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر لیاقت پور پہنچے وہاں رات رکے اور دوسرے دن فجر کے بعد نکلے اور مغرب کے وقت ہی کراچی پہنچے... اور پہنچتے ہی بائیک کی کنیکٹنگ راڈ جواب دی گئی اور بائیک پر بیٹھ بیٹھ کر ہماری کمر
 

زیک

مسافر
وہاں بھی ایسا ہوتا ہے؟ :)
بھولنے والے جہاں بھی ہوں گے پرس بھول جائیں گے۔ وہ تو شکر ہے کہ رسید میرے پاس تھی تو ریستوران کو کال بھی کر لی تاکہ وہ پرس سنبھال کر رکھیں اور ایڈریس بھی پتا چل گیا کہ لنچ کے وقت تو بس ہائی وے کے ایک ایگزٹ پر رکے تھے اور صحیح یاد نہ تھا۔
 

ربیع م

محفلین
میرے خیال میں آج کل سفر کو فاصلے کے پیمانے کے ساتھ ساتھ وقت کے پیمانے میں بتانا زیادہ مناسب ہے، اب امریکا جیسے ملک میں ایک دن میں ایک ہزار کلومیٹر بھی شاید اتنی لمبی ڈرائیو نہ ہو جب کہ ممکن ہے کہ کسی پسماندہ ملک میں پورے دن کے سفر پر بھی محض دوسو کلومیٹر فاصلہ ہی طے کیا جا سکے، اس لئے فاصلے کے ساتھ ساتھ وقت کا تذکرہ بھی ضروری ہے ۔
 

محمدظہیر

محفلین
320 کلومیٹرز کا سفر اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آدھا آدھا طے کیا۔ کار میں نے 250 کلومیٹر مسلسل چلائی ہے۔
موٹرسائیکل پر لمبے سفر میں پیٹھ بہت درد کرتی ہے اس کے باوجود ہفتے کے روز 300 کلومیٹر کا سفر موٹرسائیکل پر طے کرنے کا ارادہ ہے۔
 

ناصر رانا

محفلین
میرے خیال میں آج کل سفر کو فاصلے کے پیمانے کے ساتھ ساتھ وقت کے پیمانے میں بتانا زیادہ مناسب ہے، اب امریکا جیسے ملک میں ایک دن میں ایک ہزار کلومیٹر بھی شاید اتنی لمبی ڈرائیو نہ ہو جب کہ ممکن ہے کہ کسی پسماندہ ملک میں پورے دن کے سفر پر بھی محض دوسو کلومیٹر فاصلہ ہی طے کیا جا سکے، اس لئے فاصلے کے ساتھ ساتھ وقت کا تذکرہ بھی ضروری ہے ۔
بالکل درست فرمایا۔
آج ہی کی بات ہے کہ میں نے محض 140 کلومیٹر کا سفر کیا مگر آدھا دن لگ گیا اپ اینڈ ڈاؤن میں۔ ورنہ 400 کلومیٹر اپ 400 ڈاؤن ایک دن میں کرنا معمول کی بات ہے۔
ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 800 کلومیٹر سفر کیا ہے مسلسل ڈرائیو کر کے۔ اور بائیک پر زیادہ سے زیادہ 300 کلومیٹر (150 اپ 150 ڈاؤن) کا سفر کیا مگر اگلے دو دن تک کمر اور کولہے دکھتے رہے۔:sick:
 

زیک

مسافر
میرے خیال میں آج کل سفر کو فاصلے کے پیمانے کے ساتھ ساتھ وقت کے پیمانے میں بتانا زیادہ مناسب ہے، اب امریکا جیسے ملک میں ایک دن میں ایک ہزار کلومیٹر بھی شاید اتنی لمبی ڈرائیو نہ ہو جب کہ ممکن ہے کہ کسی پسماندہ ملک میں پورے دن کے سفر پر بھی محض دوسو کلومیٹر فاصلہ ہی طے کیا جا سکے، اس لئے فاصلے کے ساتھ ساتھ وقت کا تذکرہ بھی ضروری ہے ۔
مقابلہ نہیں ہے۔ نہ صرف سڑکوں کا فرق ہے بلکہ ملک کے سائز کا بھی۔

ویسے بھی کتنا فاصلہ آپ کتنے وقت میں طے کرتے ہیں یہ اس پر بھی منحصر ہے کہ آپ موٹروے نما سڑک پر ہیں یا چھوٹی سی سڑک پر، سیدھی سڑک ہے یا پہاڑوں میں بل کھاتی۔

بہرحال آپ جس بھی انداز میں اپنی لمبی ڈرائیوز پیش کرنا چاہیں ٹھیک ہے۔
 

باباجی

محفلین
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور تقریباْ 1200 کلومیٹر کا سفر بنتا ہے جو کہ کئی بار کیا میں نےاپنے ایک سینئر دوست اور پارٹنر کے ساتھ لیکن 2006 دسمبر کا دن یادگار تھا کہ خراب ترین سڑکوں اور اس پہ گاڑیاں چلاتے نیم ڈرائیور حضرات سے بچتے ہم نے کراچی سے لاہور کا سفر 12 گھنٹے میںtoyota surf میں طے کیا اس پر بھی میرے پارٹنر ناراض تھے کہ ہم 2 گھنٹے اب بھی لیٹ ہیں وہ بھی صرف میری وجہ سے کہ راستے میں 4 دفعہ رکے چائے اور سگریٹ پینے اور رفع حاجت کے لئے.. جس میں ہر بار زیادہ سے زیادہ 10 منٹس کا وقت لگا...اور بدقسمتی سے میرے پارٹنر اسموکر بھی نہیں تو گاڑی میں سگریٹ نہیں پینے دیتے تھے
 

محمد وارث

لائبریرین
سفر تو یہی کوئی 300 کلومیٹر بنا ہوگا لیکن گاڑی میں نے کوئی تیرہ چودہ گھنٹے مسلسل چلائی۔

بیوی کی پرانی خواہش تھی کہ اُس کو لاہور اُس کی والدہ کی قبر پر لے کر جاؤں، صبح آٹھ بجے کے قریب سیالکوٹ سے نکلا، بیوی کو قبرستان لے گیا (سالے کے گھر، جو پاس ہی تھا نہیں گیا کہ یہ فرمائش کا حصہ نہیں تھا، اِس بات کا وہ آج تک شکوہ کرتا ہے، میری بلا سے :) )۔ اُس کے بعد بچے لاہور میں مجھے گھماتے رہے، کھانے کا وقفہ کیا۔ اور شام کے قریب واپسی، میرا ارادہ تھا کہ شام سات بجے تک سیالکوٹ پہنچ جاؤنگا، لیکن گوجرانوالہ میں رستہ بھول گیا، وہاں سڑکیں ادھڑی پڑیں تھیں اور ٹریفک کی لمبی قطاریں، دو تین گھنٹے وہیں گھومتا رہا، برا حال ہو گیا۔ دس بجے سیالکوٹ پہنچا۔

قدرت کے ہر کام میں کوئی بہتری ہوتی ہے، اب بیوی بچے جب بھی لاہور کا کہتے ہیں تو میرا بہانہ کہ میں تو رستہ بھول جاتا ہوں، میرا خوب ساتھ نبھاتا ہے :)
 
Top