میرے سرہانے
چائے کی پیالی رکھتے رکھتے
جُھک کر
میری بند آنکھوں پر
اپنے ہونٹوں کے دو پھول بھی رکھ دو
تاکہ سارا دن
مجھ کو یہ احساس رہے
آج کی صُبح بہت سُندر تھی
آج کا دن بھی اچھا ہو گا
 
اپنی زوجہ کے تعارف میں کہا ایک شخص نے
دل سے ان کا معترف ہوں میں زبانی ہی نہیں
چائے بھی اچھی بناتی ہیں میری بیگم مگر
منہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی ہی نہیں
انور مسعود
 

فاخر رضا

محفلین
شعر کم نوحہ زیادہ لگ رہا ہے .
جب سے وزن کم کرنے کی کوشش شروع کی ہے، بیگم صاحبہ مختلف قسموں کی چائے، جنہیں ادویات کہنا شاید زیادہ مناسب ہو پلا پلا کر اپنا حکیمانہ ذوق مجھ پر آزما رہی ہیں. ایسے میں اگر ہائے نکل جائے تو کیا غلط ہے. اب تک چھ ہمدردوں نے پرمزاح ک ریٹنگ دی ہے مگر ہمارے دل کا حال نہیں پوچھا. آپ کا احسان کہ آپ نے احساس کیا
 
چائے ہے یہ یا کہ سرخئ لب و رخسار ہے
دودھ ہے یہ یا تجلئ جمالِ یار ہے

قند ہے یا لذتِ شیرینئ گفتار ہے
اور حرارت کا سبب کیا گرمئ گفتار ہے

اس مرکب کو شرابِ مقیلاں کہتا ہوں میں
کیا غلط کہتا ہوں گر جانِ جہاں کہتا ہوں میں

بھوک کے عالم میں ہے سرمایۂ آبِ حیات
پیاس کے عالم میں لذت بخش صد جامِ نبات

رنج میں ہر گھونٹ اس کا وجہ تسکین و نجات
اور خوشی میں ہے سرور و کیف کی اک کائنات

یہ وہ نعمت ہے کہ جس کا ربط ہر عالم سے ہے
اعتبارِ کوثر و تسنیم اِس کے دم سے ہے

راہ سے جس طرح راہرو کو ہے منزل کا یقیں
یا نظر کو چاندنی سے بدرِ کامل کا یقیں

اس طرح بڑھتا رہا ہے چائے سے دل کا یقیں
یعنی صد فیصد ہوا فردوسِ کامل کا یقیں

چائے سی نعمت جو اِس دنیا میں دے ڈالی ہمیں
اُس جہاں میں دَر سے کیا پلٹائے گا خالی ہمیں

جنت الفردوس میں مانا کہ آرائش بھی ہے
دودھ کی نہریں بھی ہیں محلوں میں زیبائش بھی ہے

یوں تو حاصل قادری کو ساری آسائش بھی ہے
حضرتِ رضواں سے لیکن ایک فرمائش بھی ہے

خواہ میٹھی دیجئے، کڑوی کسالی دیجئے
ہر گھڑی فدوی کو چائے کی پیالی دیجئے
احمد اللہ قادری
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
چائے کون بنا کر دے گا؟
یا پھر بیگم بنا کر رکھ جائیں گی؟
جی وہ بیگم نے مجھے پہلے ہی سے بنانی سکھا دی ہے، چھٹی والی رات سردیوں میں تین چار بجے جب چائے کافی کی شدید طلب ہوتی تھی تو مجھے صبح تک بیگم کے اُٹھنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا سو اُس نے مجھے کچن کا راستہ دکھا دیا، اب انڈا ابالنے کے ساتھ ساتھ چائے بنانے میں‌ ماہر ہو کر میں‌ کچن ماسٹر بن چکا ہوں :)
 

جاسمن

لائبریرین
جی وہ بیگم نے مجھے پہلے ہی سے بنانی سکھا دی ہے، چھٹی والی رات سردیوں میں تین چار بجے جب چائے کافی کی شدید طلب ہوتی تھی تو مجھے صبح تک بیگم کے اُٹھنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا سو اُس نے مجھے کچن کا راستہ دکھا دیا، اب انڈا ابالنے کے ساتھ ساتھ چائے بنانے میں‌ ماہر ہو کر میں‌ کچن ماسٹر بن چکا ہوں :)
کیا بھابھی نے آپ کے ہاتھ کی چائے بھی پی ہے کبھی؟
 
کوئی خیال کریں بھئی، 56 مراسلے لکھ دیے اور چائے کا کسی نے پوچھا ہی نہیں۔:p
چلیں پھر میں ہی پلا دیتا ہوں:cool2:
article-1193865-056765DB000005DC-274_468x369.jpg
 

شکیب

محفلین
یہ مہمان نوازی ہے یا اور ہے کچھ
میرے لیے وہ چائے بنا کر لائی ہے
(نوجوان نسل کا کریز۔۔۔” وصی شاہ“:p)
 

صائمہ شاہ

محفلین
کوئی خیال کریں بھئی، 56 مراسلے لکھ دیے اور چائے کا کسی نے پوچھا ہی نہیں۔:p
چلیں پھر میں ہی پلا دیتا ہوں:cool2:
article-1193865-056765DB000005DC-274_468x369.jpg
چوھدری صاحب چائے کے اشعار سے چائے کی پیالی تک آف ٹریک ہوتا دھاگہ جمود کا شکار ہوا تو الزام آپ پر ثواب کی طرح نازل ہوگا :bulgy-eyes:
 
Top